نئی دہلی:(ایجنسی)
السراورمعدے کی تیزابیت پریشان کن طبی کیفیات میں سے ایک ہے، اس کے لئے درست دوا کا انتخاب اور بھی بڑا مسئلہ ہے۔ ماہرین طب کے مطابق اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا ان مسائل کا شکار ہے تو پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، تلسی کے پتے استعمال کریں اور فوری آرام پائیں۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد تلسی کے چند پتے چبانے کے بہت سے فائدوں میں سے ایک تیزابیت کا فوری خاتمہ ہے۔ انگریزی میں بیسل کہلانے والی تلسی کو شعبہ طب میں خاص مقام حاصل ہے، اس کا استعمال کئی بیماریوں سے ناصرف محفوظ رکھتا ہے بلکہ اسے کھانسی سے لے کر کینسر جیسے مرض کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
تلسی کے پتوں کو چند روز مسلسل استعمال کریں تو بھوک کی کمی اور غذا کے جسم کا حصہ نہ بننے کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جسم غذا کو قبول کرنے اور اسے جلد ہضم کرنے لگتا ہے۔ تلسی کے دیگر فوائد: تلسی جسم میں ہارمون اور منرل کا توازن برقرار رکھنے میں مددگار رہتی ہے، یہ جلد کو صحت مند رکھتی ہے، جلد کو دانوں اور چکناہٹ سے محفوظ رکھتی ہے۔
اس کا استعمال کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے ، تلسی میں ‘اینٹی ایجنگ’ خصوصیات بھی موجود ہیں جبکہ اس کے پتے دودھ میں ڈال کر پینے سے ناصرف جسم کو زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے بلکہ کینسر جیسے مہلک مرض سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔









