ممبئی(ایجنسی)
کروز ڈرگس کیس میں سوموار کو پھر ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ اس کیس میں گواہ رہے سیم ڈیسوزا کئی دنوں بعد اچانک اے بی پی نیوز چینل کے سامنے آیا اور اس نے دعویٰ کیا ہے کہ آرین معاملے میں شاہ رخان کے اسٹاف اور گواہ بنے کچھ لوگوں کے درمیان ڈیل ہوئی تھی۔ سیم نے بتایاکہ اس ڈیل میں کرن گوساوی او رپربھاکر سیل کا ہاتھ تھا دونوں نے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی سے 50 لاکھ روپے ٹوکن منی کے طور پر لیا تھا۔
اس سے قبل پربھاکر سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کے پی گوساوی اور سیم ڈیسوزا کو آرین خان کیس معاملے میں 25کروڑ روپے کی ڈیل پر بات کرنے سنا تھا۔ پربھاکر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ گوساوی اور سیم نے مبینہ طور پر آٹھ کروڑ روپے این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کو دینے کی بات کہی تھی۔ اسی الزام پر سیم نے صفائی دی۔ سیم کے مطابق انہیں اس بات کا شک ہوگیا تھا کہ پربھاکر اور گوساوی مل کر کوئی کھیل کھیل رہے ہیں اس لیے اس نے پیسے کو پوجا ددلانی کو واپس کردیا۔ سیم نے یہ بھی بتایاکہ این سی بی کے افسر وں کو اس ڈیل کی کوئی جانکاری نہیں تھی۔ سیم نے یہ بھی الزام لگایا کہ کرن گوساوی اور پربھاکر سیل نے مل کر یہ پورا کھیل رچا تھا۔
واضح رہے کہ کرن گوساوی 2018کے دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں پونہ پولس کی کسٹڈی میں ہے، سیم ڈیسوزا نے کہاکہ کرن گوساوی نے مجھے بتایا کہ آرین خان کے پاس کوئی ڈرگس نہیں ہے۔ اس لیے انہوں نے مجھے ان کی مدد کرنے کے لئے کہا جیساکہ معاملہ صاف تھا ہم اس وقت ثالثی کرنے کےلیے راضی ہوئے۔ سیم نے یہ بھی بتایا کہ ان کا اس وصولی معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سیم نے کہاکہ ان کے پاس سنیل پاٹل نام کے ایک شخص کا فون آیا تھا اسی نے کروز پر ڈرگس پارٹی ہونے کی اطلاع این سی بی کو دی تھی۔ سیم کے مطابق پاٹل ایک پاوربروکر ہے اس کے بیورو کریسی میں اچھے رابطے ہیں، سنیل پاٹل نے ہی این سی بی کے افسروشو وجے سنگھ سے بات کی تھی۔









