نوح میوات( عامر حسین میواتی)
اکابرین علماء میوات کی موجودگی میں جمعیۃ علماء حلقہ گھاسیڑہ کے ذمہ داران وعہدے داران کی انتخابی میٹنگ مکتب عبد اللہ بن مسعود ؓ زینت القرآن الکریم گھاسیڑہ میں منعقد ہوئی، جس میں آئندہ ڈھائی سالہ ٹرم کے لئے نئے عہدے داران جیسے حلقہ صدر ، نائبین صدر، ناظم ،معاونین ناظم وخازن وغیرہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔
مکتب ہذا کے طالب علم محمدحنظلہ کی تلاوت کلام اللہ شریف سے مجلس کا آغاز ہوا ،جس کے بعد مولانا محمد زاہد امینی نے کھڑے ہو کر نئے حلقہ صدر کے لئے مولانا محمد نورالدین قاسمی کا نام پیش کر کےحاضرین سے تائید چاہی جس پر تمام حاضرین کی طرف سے بھرپور تائید کی گئی جس کے بعد مولانا نورالدین قاسمی کو نئے صدر کے طور پر، جبکہ مولانا جسمال حسینی، مولانا داؤد قاسمی، قاری لقمان غفرانی، مولانا صدیق ومولانا عمر کو نائبین صدر کے طور پر باتفاق رائے سے منتخب کرلیا گیا۔ بعد ازاں صدر کی ایماء پر مولانا محمد یوسف قاسمی کو ناظم اعلیٰ اور مولانا محمد عالوی ،حافظ ساجد وحافظ حبیب وغیرہ کو معاونین ناظم منتخب کیا گیا۔
علاوہ ازیں قاری خلیل احمد نعمانی ، مولانا ابراہیم امینی، مفتی عمرریٹھوڑہ، حافظ عثمان ہرمتھلہ، حاجی عمر، بھائی ساجد اورمولانا مشتاق وغیرہ صوبائی منتظمہ کے لئے، جبکہ مفتی لقمان قاسمی، مولانا محمد زاہد امینی، مولانا داؤد قاسمی کو ارکان مرکزیہ کے طورپر منتخب کیا گیا۔
مولانا محمد خالد قاسمی،مولانا محمد شوکت ناظم اعلی جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب ،مولانا محمد صابر قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء میوات گروگرام ،مولانا حکیم الدین اشرف اٹاوڑی نائب صدر جمعیہ علماء متحدہ پنجاب ،میانجی رمضان صدر جمیعتہ علماء میوات نے میٹنگ میں بطور مشاہدین کے شرکت کی۔ صاحب نسبت بزرگ میانجی رمضان کی مختصر دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔ اہم شرکاء میں مفتی لقمان ،حافظ شاہد، قاری عبد الماجد، مولانا شاہد امینی، مولانا مستقیم، حافظ نوشاد حافظ احمد، بھا ئی ساجد عمر، قاری قاسم، انجینئر بھائی سالم ابراہیم، حاجی محمد عمر عمانی، قاری اظہر، مولانا نعمان، حافظ عثمان سیفی، حافظ عثمان بلال مسجد وحافظ خالد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔









