اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند اور سیاستدانوں کا رشتہ:صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
دارالعلوم دیوبند اور سیاستدانوں کا رشتہ:صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
288
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:سمیر چودھری

عظیم دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کا اظہار مسلسل ذمہ داران دارالعلوم اپنی تحریروں اور تقریروں میں کرتے رہے ہیں لیکن اہل سیاست کا دارالعلوم دیوبند سے گہرا رشتہ ہے۔ 1866 میں ادارے کے قیام کے بعد سے ہی یہاں مسلسل اہل سیاست کا اکابرین دیوبند کے دربار اور خانقاہوں میں حاضری دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ دارالعلوم دیوبند کی شوریٰ کے ممبران کے طور پر ہمیشہ سے کسی نہ کسی سیاست داں کا عمل دخل رہا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کی عظمت اور مرتبہ کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کسی نہ کسی بہانے سے ملک میں ممتاز حیثیت رکھنے والے سیاسی عہدے داران کی آمدورفت رہتی ہے، ابتدائی زمانہ سے یہ سلسلہ جاری ہے، ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد اور ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی سے لے کر ملائم سنگھ یادو، راہل گاندھی اور اکھلیش یادو تک دارالعلوم دیوبند میں حاضری دے چکے ہیں اور اکابرین دیوبند سے ملاقات کرکے خصوصی دعائیں لے چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے دارالعلوم کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی اور اسٹیج سے تقریر بھی کی۔ ان کے علاوہ سابق صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد، سابق گورنر وشواناتھ داس، اکبر علی خان، سر جیمز مسٹن سمیت کئی سیاستدان دارالعلوم کا دورہ کر چکے ہیں۔

دارالعلوم کے قیام کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کے قائدین وقتاً فوقتاً دارالعلوم کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ سر جیمز مسٹن جو 1915 میں اتر پردیش کے گورنر تھے، دارالعلوم آئے تھے۔ 31 مئی 1938 کو حکومت کے خصوصی ایلچی حافظ محمد ابراہیم دارالعلوم پہنچے تھے۔ 13 جولائی 1957 کو سابق صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے دارالعلوم کا دورہ کیا۔ 23 مارچ 1965 کو یوپی کے سابق گورنر وشواناتھ داس دارالعلوم دیکھنے آئے تھے۔ 1973 کے آخر میں یوپی کے سابق گورنر اکبر علی خان دارالعلوم پہنچے تھے ۔ 13 اپریل 1977 کو سابق صدر فخر الدین علی احمد دارالعلوم آئے تھے۔ 1980 میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی دارالعلوم کی صد سالہ کی تقریب کے لیے خصوصی دعوت پر یہاں پہنچی تھیں اور انھوں نے اسٹیج سے تقریر بھی کی تھی۔

ان کے علاوہ مولانا ابوالکلام آزاد، جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے والد شیخ عبداللہ، اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ این ڈی تیواری بھی دارالعلوم يا دارلعلوم دیوبند کے اکابرین سے ملاقات کرنے دیوبند آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سال 2005 میں ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے سابق مہتمم مولانا مرغوب الرحمن سے ملاقات کرکے ان سے دعائیں لی تھی۔ 2016 اور 2007 میں کانگريس کے سابق صدر راہل گاندھی، سال 2011 میں سابق وزیر اعلیٰ یوپی اکھلیش یادو، سال 2019 میں آر ایس ایس کی اکائی مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر اندریش کمار بھی دارالعلوم کا دورہ کر چُکے ہیں۔

اس کے علاوہ پارٹیوں کے سیکرٹری، جنرل سیکریٹری، رکن پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی دارالعلوم دیوبند میں آمدورفت کی ایک طویل فہرست ہے۔ حلانکہ اہل سیاست کے دارالعلوم دیوبند میں آمد کے کچھ نقصانات سامنے آنے کے بعد ادارے کی طرف سے سال 2017 میں باضابطہ طور پر انتخابی زمانے میں اہل سیاست کے لیے دارالعلوم دیوبند کے دروازے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جو تا ہنوز برقرار ہے اور اسی فیصلے کے تحت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کی یہاں آمد کو لے کر بھی ذمہ داران دارالعلوم ے ادارے کے موقف کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کی بحث جاری ہے۔


دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کا کہنا ہے کہ دارالعلوم دیوبند خالص دینی ادارہ ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن دارالعلوم دیوبند کے دروازے ہمیشہ سبھی کے لئے کھلے ہیں۔ مگر ادارے کی پالیسی کے تحت انتخابی زمانے میں ادارے کے ذمہ داران اہل سیاست سے ملاقات نہیں کرتے ہیں۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN