اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ تشدد: امیر الدین کا 17 لاکھ کا نقصان مگرنہیں ملا ایک بھی روپیہ معاوضہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
تریپورہ تشدد: امیر الدین کا 17 لاکھ کا نقصان مگرنہیں ملا ایک بھی روپیہ معاوضہ
59
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(رپورٹ مسیح الزماں انصاری )

| شمالی تریپورہ کے پانیساگر میں 26 اکتوبر کو مسلم مخالف تشدد میں ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے دکانوں کو نذر آتش کرنے کے معاملے میں متاثرین کو دیئے جانے والے معاوضے کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ آتشزنی میں جس متاثر ہ کا 17 لاکھ کا نقصان ہوا،اسے ابھی تک ایک روپہ بھی معاوضہ نہیںملاہے، حالانکہ جن متاثرین کو معاوضہ ملا ہےوہ نقصان کا 10 فیصد بھی نہیں ہے ۔

ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے آتشزنی میں امیرالدین کی دو دکانیں جلادی گئی تھیں، جس میں 17 لاکھ کا نقصان ہوا تھا۔ انڈیا ٹومارو کو امیر الدین نے بتایا کہ اب تک انہیں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں ملا ہے۔

انڈیا ٹومارو سے بات کرتے ہوئے متاثرین نے یہ بتایا کہ انہیں ڈی سی آفس کی طرف سے کچھ رقم معاوضہ کے طور پر دی گئی ہے جو رقم انہیں ملی ہے وہ نقصان کو دیکھتے ہوئے بہت کم ہے۔ متاثرین نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کچھ رقم دے کر واپس کردیا گیا۔ معاوضے کی باقی رقم کے بارے میں پوچھے جانے پر عہدیداروں نے کہا کہ حکومت نے جورقم دی تھی وہ آپ تک پہنچا دی گئی ہے ۔ ایک متاثرہ نے انڈیا ٹومارو کو بتایا، ’’ہمیں ملی معاوضوں کی رقم اتنی بھی نہیں ہے جس سے جلائی گئی دکان کا ملبہ بھی صاف کرسکے۔‘‘

ان الزامات پر انڈیا ٹومارو نے پانیساگر انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن کسی اہلکار سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

پانیساگر میں ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے کی گئی آتشزنی میں آٹھ دکانیں جلا دی گئی تھیں، جن میں متاثرین کو لاکھوں کا نقصان پہنچاتھا۔

پانیساگر میں مسلمانوں کی جو آٹھ دکانیں جلائی گئیں وہ امیر حسین، امیر الدین، نظام الدین، صنوفر، یوسف علی، جمال الدین، محمد علی اور سلطان حسین کی تھیں جو آتش زنی میں مکمل طور پر جل گئیں۔

ان متاثرین کو اب تک جو معاوضہ ملا ہے وہ درج ذیل ہے:

امیر کو 26 ہزار روپے، امیر الدین کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا، نظام الدین کو 85 ہزار روپے، صنوہر کو 90 ہزار روپے، صنوفر کو 30 ہزار روپے، یوسف کو 36 ہزار روپے، محمد علی کو 20 ہزار روپے اور محمد علی کو 20 ہزار روپے ملے ہیں۔ تاہم ان سب کا لاکھوں کا نقصان ہوا تھا جسے انتظامیہ نے بھی تسلیم کیا ہے ، لیکن معاوضے کے طور پر بہت کم رقم دی گئی ہے۔

جلائی گئی دکانوں میں عامر کی الیکٹرک سامان کی دکان بھی شامل ہے اور تقریباً 12 لاکھ کا نقصان ہوا۔ امیر الدین کی راشن کی دکان تھی جن کا 17 لاکھ کا نقصان ہوا ۔ نظام الدین کی کاسمیٹک اور موبائل لوازمات کی دکان تھی، جن کا تقریباً 10 لاکھ کا نقصان ہوا۔ صنوفر اور صنوہر دو بھائیوں کی کپڑے، جوتے اور اسکول بیگ کی دکان تھی جن کا 15 لاکھ کے قریب نقصان ہوا ہے۔

اسی طرح یوسف علی کی راشن کی دکان تھی جن کا 15 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ جمال الدین کی فوٹو کاپی کی دکان تھی جن کا 7 لاکھ کا نقصان ہوا۔ محمد علی کی جوتے، کپڑے اور کاسمیٹکس کی دکان تھی جن کا 5 لاکھ کا نقصان ہوا اور سلطان حسین کی فوٹو کاپی کی دکان تھی جن کا 3 لاکھ کا نقصان ہوا۔

متاثرین کو ملنے والی معاوضے کی رقم اتنی بھی نہیں ہے جس سے جلائی گئی دکان کا ملبہ بھی صاف کر سکیں۔

متاثرین کے مطابق یہ تمام دکانیں پولیس کی موجودگی میں جلا ئی گئیں۔ متاثرین نے جب پولیس سے فسادیوں کو روکنے کی اپیل کی تو پولیس نے کہنا تھا کہ ہم تعداد میں بہت کم ہیں ہم انہیں نہیں روک سکتے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو شرپسند ہندوتوا بھیڑ نے تریپورہ کے پانیساگر رووا بازار میںمسلمانوں کی 8-9دکانوں کو آگ کے حوالہ کردی تھی۔ یہ حملہ تریپورہ میں ایک ہفتہ تک چلا مسلم مخالف تشددکا ایک سلسلہ تھا جس کے بعد فعہ 144 لگا دیا گیا۔

ہندوتوا تنظیموں کے یہ حملے بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران اقلیتوں پر حملوں کی بنیاد پر کیے گئے۔ ایک ہفتے تک چلے اس حملے میں تریپورہ کےالگ الگ علاقوںمیں 12 سےزائد مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔

آتشزنی میں اپنی دکان گنوا چکے عامر ،امیرالدین اور صنوہر نے انڈیا ٹومارو کو بتایا کہ اگر ہم مسجد بچانے کے لیے نہیں جاتے تووہ اس مسجد کو بھی نشانہ بناتے۔ ہم نے اپنی دکانیں گنوا کر مسجد کو بچایا۔ پولیس موجود تھی مگر فسادیوں بلا روک ٹوک تشدد کرتے رہے۔

(بشکریہ: . indiatomorrow)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN