اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رام پور میں بولے وزیر اعلیٰ یوگی، غریبوں کی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
رام پور میں بولے وزیر اعلیٰ یوگی، غریبوں کی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رام پور (محی الدین گلفام)

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ انتخابی تیاریوں میں جان ڈالنے اور کارکنان میں روح پھونکنے کے مقصد سے مغربی اتر پردیش کے مسلسل دوروں کے درمیان پیر کو رام پور پہنچے۔ اس سے پہلے انھوں نے شاملی ضلع کے دورہ کے دوران کیرانہ میں نقل مکانی کر کے آنے والے تاجروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ضلع شاملی کو بہت سی سوغاتیں دیں اور کئی ترقیاتی پروجیکٹس عوام کے نام کیے۔ شاملی سے وزیر اعلیٰ سیدھے قید و بند کی صعوبت جھیل رہے سینیئر سماجوادی لیڈر اعظم خان کے گڑھ رام پور پہنچے، جہاں بی جے پی ضلع صدر سوتنتر دیو نے انھیں رامائن بھینٹ کی۔ وزیر اعلیٰ نے رام پور میں 20 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا نیز ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے رام پور کی وراثت کو مٹا دیا ہے۔ اعظم خاں کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریبوں کی زمینوں پر زمین مافیا کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رام پور ترقی کی راہ پر چل رہا ہے، زمین مافیا پر ہمارا ڈنڈا چل رہا ہے۔ انھوں نے ریاست میں اپنی حکومت کی حصول یابیاں شمار کراتے ہوئے کہا کہ رام پور میں 147 زمین مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ غریبوں کو مکان دیے جا رہے ہیں، یو پی میں بلا تفریق سرکاری اسکیموں کے فوائد عوام کو حاصل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی کے کسانوں کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر ہماری میراث ہے۔ ہم نے قدیم ترین ورثے کو محفوظ رکھا ہے۔ اتر پردیش میں بغیر کسی امتیاز کے اسکیموں کا فائدہ دیا جا رہا ہے اور کسی کے ساتھ بھی سوتیلا برتاؤ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہماری حکومت میں چہرہ دیکھ کر کام نہیں کیا جاتا۔ وزیراعلیٰ نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش یا سازش کرتا ہے تو ہماری حکومت میں ایسے لوگوں کے خلاف نرمی نہ برتی گئی ہے، نہ آئندہ برتی جا ئے گی۔

اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ڈھائی بجے کے متعینہ وقت سے سوا گھنٹے تاخیر سے تقریباً 3.45 پر رام پور پہنچے۔ آسمان پر ہیلی کاپٹر نظر آتے ہی پنڈال میں موجود لوگ پر جوش ہو گئے۔ پولیس لائن میں ہیلی کاہٹر اترنے کے بعد وزیر۔اعلیٰ سڑک کے راستے جلسہ گاہ واقع مہاتما گاندھی اسٹیڈیم پہنچے۔ وزیر اعلیٰ یوگی کے قافلہ کے پنڈال میں پہنچتے ہی یوگی زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے۔ اسٹیج پر جانے سے قبل وزیر اعلیٰ نے منعقد نمائش کا معائنہ کیا۔ مختلف محکموں کے اسٹالز کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ اسٹیج پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد کو لے کر کارکنان کے جوش کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے رام پور پہنچنے سے بھی ایک گھنٹہ پہلے سے پنڈال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ضلع کے کونے کونے سے لوگ وزیر اعلیٰ کو سننے پہنچے تھے۔ اس کے لئے بی جے پی کی ضلع یونٹ کی طرف سے خصوصی بسوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے رام پور میں 20 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جب کہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔ ان پروجیکٹوں میں 324 لاکھ فائر اسٹیشن بلاس پور، 274 لاکھ ترقیاتی بلاک، بلاس پور میں ڈگری کالج میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر، 1142 لاکھ سوار میں پینے کے پانی کی انتظام، 120 لاکھ گائے کے تحفظ کے مرکز، نصیر آباد ملک میں تعمیراتی پروجیکٹ، سیفنی میں 73 لاکھ کی شہری ترقیاتی کے کام، 667 لاکھ سے شاہ آباد میں اسٹیٹ انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر، 141 لاکھ سے پولیس لائن میں 32 خواتین کے لیے ہاسٹل اور بیرکوں کی تعمیر، 537 لاکھ سے نوین منڈی بلاس پور کے احاطے میں 5 ہزار میٹرک ٹن گودام کی تعمیر، 483 لاکھ سے نوین منڈی رام پور کمپلیکس میں 5 ہزار میٹرک ٹن کے گودام کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس موقع پر سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے والے سیکڑوں مستحقین پنڈال پہنچے تھے جنھیں وزیر اعلیٰ نے اپنے ہاتھوں سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچایا۔

جلسہ گاہ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر شہر بھر میں ٹریفک نظام تبدیل کیا گیا تھا اور کئی روٹ ڈائیورٹ کر دیے گئے تھے۔ شہر میں پولیس لائن سے جلسہ گاہ تک 4 زون اور 11 سیکٹر بنائے گئے تھے۔ 4 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور 14 سی او کے ساتھ 250 انسپکٹرز اور 1200 کانسٹیبلوں کی بھی تعیناتی کی گئی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN