نئی دہلی :(ایجنسی)
جہیز میں ملنے والا 5 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے پر مشتعل شخص نے بیوی کا قتل کردیا۔ یہ شخص کوئی عام آدمی نہیں ہے بلکہ تعلیمی پیشے سے وابستہ دہلی یونیورسٹی کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔ دہلی کے براڑی علاقے بیوی کے قتل کی سازش میں شامل اسسٹنٹ پروفیسر کوپولیس نے بھتیجے سمیت گرفتار کرلیاہے۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر نے جہیز میں چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے قتل کی سازش رچی تھی۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر وریندر اپنی بیوی پنکی اور بوڑھے والدین کے ساتھ رہ رہے تھے۔ پنکی سے اس کی شادی کو تقریباً 9 ماہ ہوئے تھے۔
وریندر کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اس کی اپنی بیوی سےنہیں بنتی تھی اور اکثر لڑائیاں ہوتی تھیں۔ یہ واقعہ پیر کا ہے۔ جب وریندر کے دور کے بھائی راکیش نےپیر دیر شام کو پنکی کا سنت نگر واقع گھر میں قتل کردیا۔ پھر خودہی پولیس کےپاس جاکرجرم قبول کر لیا تھا۔ ابھی تک پولیس راکیش کوہی اہم ملزم مان کر چل رہی تھی، لیکنوہ جب واقعہ کو لے کر الگ الگ باتیں کرنے لگا توپولیس کو شک ہوا۔ پھر آگے کی تفتیش میں جو انکشاف ہوا، ایسےسن کر پولیس بھی سکتہ میں آگئی۔ راکیش نے بتایاکہ وریندرنے اپنے بھتیجے گووندا اور اس کےساتھ مل کر 15 دن پہلے بیوی کے قتل کی سازش رچی تھی۔









