اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان پر ’دہلی اعلامیہ‘میں کیا ہے؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
افغانستان پر ’دہلی اعلامیہ‘میں کیا ہے؟
49
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (جاوید اختر، ڈی ڈبلیو)

افغانستان کے آٹھ پڑوسی ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کی صدارت بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوبھال نے کی۔ پاکستان نے میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ چین نے بھی ایک روز قبل میٹنگ میں شرکت سے اپنی معذوری ظاہر کر دی۔

میٹنگ میں روس اور ایران کے علاوہ قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے قومی سلامتی مشیران موجود تھے۔

بدھ کو دوپہر کے بعد ایک مشترکہ بیان ‘افغانستان پر’دہلی اعلامیہ‘ جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور اس کے علاقوں کو دہشت گردوں کو پناہ دینے یا ان کی تربیت گاہ کے طور پر استعمال کرنے یا دہشت گردی کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشترکہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی صورت حال اور اس کے عالمی مضمرات پر غور و خوض کیا گیا۔’’تمام ممالک نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور جہتوں کے خلاف جنگ کے بارے میں اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔ اس میں دہشت گردی کو مالی امداد کو ختم کرنا، دہشت گردی کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنا اور شدت پسندی کا مقابلہ کرنا شامل ہے، تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ افغانستان عالمی دہشت گردی کے لیے محفوظ پناہ گاہ کبھی نہیں بن سکے۔‘‘

بھارت میں اسٹریٹیجک امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ دہلی اعلامیہ میں افغانستان کے حوالے سے خواہ جو بھی باتیں کہی گئی ہوں، لیکن پاکستان کی عدم شمولیت کی وجہ سے یہ بے سود ہیں۔

اسٹریٹیجک امورکے ماہر اور جریدہ ‘ہارڈ نیوز‘ کے ایڈیٹر سنجے کپور نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’پاکستان کے بغیر تو آپ کچھ کرہی نہیں سکتے، کیونکہ پاکستان واحد ایسا ملک ہے جو افغانستان پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ بھارت اور دیگر ملکوں میں بھی ایک عرصے سے یہ بحث چلتی آ رہی ہے کہ اگر آپ افغانستان کو مینیج کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پاکستان کا سہارا لینا پڑے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے اب تک جو بھی معاہدے ہوئے ہیں ان میں پاکستان کا بہت اہم رول رہا ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد جو نظم بھی قائم ہے اس میں بھی پاکستان کا بہت اہم کردار ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ دہلی اعلامیہ کا طالبان پر کتنا اثر ہو گا؟ سنجے کپور کا کہنا تھا کہ طالبان کافی حد تک پاکستان کے اوپر منحصر ہیں۔ ’’افغانستان میں تو ابھی پوری طرح سے حکومت بھی نہیں بنی ہے سب کچھ کارگذار وزیروں کے سہارے چل رہا ہے۔ ایسے میں ان پر کیا اثر ہوگا؟‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کابل پر قبضہ کرنے سے قبل اور اس کے ابتدائی چند دنوں میں طالبان کے جن بڑے رہنماؤں کے نام سامنے آئے تھے وہ سب غائب ہوگئے ہیں، ‘ہمیں ان کے بار ے میں پتہ ہی نہیں چل رہا‘۔

دہلی اعلامیہ میں افغانستان کی ابترہوتی سماجی اور اقتصادی صورت حال اور انسانی بحران پر ‘گہری تشویش‘ کا اظہار کیا گیا اور افغان عوام کو ہر ممکن انسانی امداد جلد از جلد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اسٹریٹیجک امور کے ماہر سنجے کپور کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنے اعلان کے مطابق افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنا چاہتا ہے تب بھی اسے پاکستان کی مدد لینا ہو گی۔

کپور کہتے ہیں، ’’بھارت انسانی امداد فراہم کرنے میں یقیناً اہم کردار ادا کرسکتا ہے اگر وہ پاکستان کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہو۔ اگر پاکستان کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہوں گے تو آپ انسانی امداد فراہم نہیں کرسکیں گے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں یہ خبریں تو بہت آتی ہیں کہ افغانستان تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے پاکستان کو ٹرانزٹ روٹ کی اجازت دے دینا چاہیے لیکن اس حوالے سے نئی دہلی اور اسلام آباد میں براہ راست بات چیت کی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

بھارتی تجزیہ کار سنجے کپور کا کہنا تھا، ’’اگر ہمیں یہ احساس ہے کہ افغانستان میں حالات بہت برے ہیں، وہاں کے عوام پریشان حال ہیں تو امدادی اشیاء وہاں پہنچانے کے لیے ہمیں راستے تلاش کرنے پڑیں گے۔‘‘

سنجے کپور کا کہنا تھا کہ یہ پہلے سے ہی طے تھا کہ جب چین اور پاکستان جیسے دو بڑے ممالک پیچھے ہٹ گئے ہیں تو میٹنگ کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ’’یہ میٹنگ سفارت کاروں کی نہیں بلکہ قومی سلامتی مشیروں کی تھی۔ یہ سب پولیس والے ہیں اور پولیس والوں کا نظریہ الگ ہوتا ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بھی اس میٹنگ کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سے دیکھ رہا تھا۔ وہ علاقے کو مستحکم کرنے کے بار ے میں بہت زیادہ غور نہیں کررہا تھا۔

’’یوں بھی ہم نے افغانستان میں اپنے رول کو کم سے کم تر کر دیا ہے۔ ہم طالبان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ بھارت صرف یہ کوشش کر رہا ہے کہ کسی طریقے سے افغانستان کے معاملے میں اس کی انٹری ہو جائے لیکن ہم آج کی تاریخ میں کوئی پلیئر نہیں ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ قومی سلامتی مشیروں کی اس میٹنگ میں افغانستان کے کسی عہدیدار یا طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

دریں اثنا جمعرات گیارہ نومبر کو پاکستان افغانستان کی صورت حال پر غور و غوص کے لیے ‘ٹرائیکا پلس‘ کا اجلاس منعقد کر رہا ہے۔ اس کی صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قومی سلامتی مشیر معید یوسف کریں گے۔

اس میٹنگ میں افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ، روس کے خصوصی سفیر ضمیر کابلوف اور چین کے خصوصی سفیر یوی زیاو یونگ شرکت کر رہے ہیں۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی افغانستان کی عبوری حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN