اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گروگرام: ہندو تنظیموں کی ہٹ دھرمی،نماز کی جگہ سے ’اپلے‘ نہیں اٹھانے دیے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گروگرام: ہندو تنظیموں کی ہٹ دھرمی،نماز کی جگہ سے ’اپلے‘ نہیں اٹھانے دیے
121
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گروگرام: (ایجنسی)

گروگرام میں نمازجمعہ کو لے کر تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے گروگرام کے سیکٹر 12 میں جہاں ہر بار جمعہ کی نماز ادا کی جاتی تھی وہاں پر ہندو تنظیموں نے گووردھن پوجا کی اور آج صبح سےہی ہندو تنظیموں کے لوگ نماز پڑھنے والی جگہ پر بیٹھ کر مونگ پھلی کھا رہے ہیں۔ پچھلی بار یہاں پوجا کے لیے گوبرکےاپلے لگے تھے، اسےہندو تنظیموں نے نہیںہٹانے دیا۔ ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیمت پر نمازنہیں ہونے دیں گے۔ وہیں اس معاملہ میں مسلم تنظیم کارروائی نہی کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ ہندو تنظیموں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم یہاں والی بال کورٹ بنائیں گے ۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا گروگرام سیکٹر 12-اے میں اس مقام پر گووردھن پوجا میں شامل ہوئے تھے، جہاں مسلم برادری کے لوگ ہر ہفتہ نماز جمعہ ادا کیا کرتے تھے۔ اس پوجا کا انعقاد ہندو تنظیم، سنیکت ہندو سنگھرش سمیتی نے کیا تھا۔ عوامی مقام پر نماز ادا کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے مشرا نے کہا کہ اگر مختلف مذاہب، مسلک اورفرقے کے لوگ ہرہفتہ ایک دن کھلےمقام پر قبضہ کرلیتے ہیں،تو اس کے نتائم میں تمام سڑکیں اور پارک ہند ہوجائیں گے ۔ ہمیں سڑک پر چلنے، اپنے دفتر ،اسپتال ،کام کی جگہ جانے اور کاروبار چلانے کی آزادی چاہئے۔ اگر ایک برادری کے لوگ ہر ہفتہ اس آزادی کو چھین لیں، تواجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ دنیا میں کہیں بھی اس کی اجازت نہیں ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ گروگرام کے سیکٹر12 میں 29 اکتوبر کو جمعہ کی نمازادا کرنے میں مبینہ طور پر خلل ڈالنے کے لیے جمع ہوئے تقریباً 30 لوگوں کو پولیس نے کچھ وقت کے لیے حراست میں لے لیاتھا۔ علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس فورس کی موجودگی کے درمیان اہم طور پر مختلف ہندوتنظیموں کے مظاہرین نے گزشتہ جمعہ کو ’ جے شری رام‘ اور ’ بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے تھے۔ حالانکہ مسلم برادری کے لوگ نماز ادا کرنے کے لیے مقام پر پہنچتے رہے۔ تین سال پہلے ضلع انتظامیہ نے شہر میں مسلمانوں کے لیے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے واسطے 37 مقام نشان زد کئے تھے جس کے بعد کچھ ہندوتنظیموں نے مخالفت کی تھی۔ کچھ مہینےپہلے ایک گروپ نے کھلے میں نماز پڑھنے کی مخالفت شروع کی، جس کے بعد گزشتہ ایک مہینے سےجمعہ کو مظاہرے ہو رہےہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN