اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ تشدد کے خلاف ناندیڑ میں پرتشدد احتجاج

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تریپورہ تشدد کے خلاف ناندیڑ میں پرتشدد احتجاج
48
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی ؍ نانڈیر (ایجنسی)

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں بھارت بند کی کال نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا ہے۔ دکانیں زبردستی بند کروا دی گئیں اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ فی الحال پولس موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس واقعہ سے شیواجی نگر علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ مظاہرہ تریپورہ واقعہ کی مخالفت میں کیا جا رہا تھا۔ ناندیڑ میں مسلم تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں اور نعرے لگائیں، لیکن کچھ ہی دیر میں یہ مظاہرہ پرتشدد ہو گیا اور دکانیں بھی زبردستی بند کر ائی گئیں۔ بڑی تعداد میں سڑکوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی۔ فی الحال معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور مزید جانچ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ہونے والا یہ تشدد تریپورہ میں ہوئے تشددکی وجہ ہوا ہے ۔ حال ہی میں تریپورہ میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ تشدد دیکھنے کو ملا۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہوئے حملے کے بعد سے ہی تریپورہ میں ماحول گرما گیا تھا ۔ مسلم تنظیموں کا الزام تھا کہ وہاں پر انہیں دھمکی دی جا رہی ہے اور حملے ہو رہے ہیں، رپورٹ تو ایسی بھی آئی تھیں کہ مساجد کو نقصان پہنچایا گیا یور توڑ پھوڑ ہوئی۔ لیکن پولیس نے اپنی جانچ میں اس خبر کومسترد کردیا۔ لیکن اس پرتشدد ماحول اور کچھ سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے پورے ملک میں تریپورہ تشدد کی مخالفت ہوئی۔

اب اسی تشدد کی وجہ سے مہاراشٹر کا ماحول گرم ہوگیا ہے۔ ناندیڑ میں مظاہرین نے ہنگامہ کیا۔ حالات بدستور کشیدہ ہیں اور بڑے پیمانے پر تشدد بھی ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں میں بھی تشدد دیکھا گیا ہے۔ وہاں بھی دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور پولیس کے ساتھ تصادم بھی ہوا ہے۔

تریپورہ تشدد کی بات کریں تو وہاں بھی پولس ایکشن میں نظر آرہی ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کے فوراً بعد پولیس نے نہ صرف بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا بلکہ بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بند کر دیا۔ ٹوئٹر کو خط لکھ کر 100 سے زائد اکاؤنٹس بند کرنے کی اپیل کی گئی۔ پولیس نے واضح طور پر کہا کہ تشدد کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھڑکا دیا گیا تھا۔ پرانی اور بے بنیاد ویڈیوز شیئر کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اب وہاں پولیس نے کارروائی کر کے معاملہ کو ٹھنڈا کر دیا، لیکن تشدد کی آگ مہاراشٹر میں پھیل گئی۔ لوگوں کو پرسکون کیا گیا ہے لیکن ماحول بدستور کشیدہ ہے۔ لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر موجود ہے اور انہیں قابو میں رکھنا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN