اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ساورکر کا ہندوتو آر ایس ایس سے الگ تھا: معروف مورخ ڈاکٹر وکرم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ساورکر کا ہندوتو آر ایس ایس سے الگ تھا: معروف مورخ ڈاکٹر وکرم
84
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

ونائک دامودر ساورکر کا ہندوتوا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے الگ تھے اور سنگھ کے ساتھ ان کے رشتے اتار چڑھاؤ والے تھے۔ تاریخ دان ڈاکٹر وکرم سمپت نے یہ باتیں ہفتہ کو نئی دہلی میں منعقدہ ‘’ایجنڈا آج تک‘ کے اسٹیج پر کہیں۔ ڈاکٹر وکرم سمپت کے علاوہ تاریخ دان چمن لال اور سواتنتریہ ویر ساورکر نیشنل میموریل کے رنجیت ساورکر نے بھی ‘’ساورکر کے نام پر‘ سیشن میں حصہ لیا۔ پروگرام میں تینوں نے ساورکر کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

تاریخ دان ڈاکٹر وکرم سمپت نے کہا، ’’ہم ہندو راشٹر کے بارے میں جو خیال رکھتے ہیں وہ بھی بہت غلط ہے۔ یہ بھی لوگ نہیں جانتے ہیں کہ ساورکر آر ایس ایس کا حصہ نہیں تھے۔ ان کے بڑے بھائی بابا راؤ آر ایس ایس کے بانیوں میں تھے، لیکن ساورکر اور سنگھ کے درمیان تعلقات میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ جب گولوالکر جو آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک تھے، تب ان کے ساتھ کافی اختلافات تھے۔ انہوں نے ایک بہت مشہور بیان دیا کہ اگر آر ایس ایس کے سیو سیوک کی سمادھی پر کچھ لکھا جائے کہ اس کی زندگی میں کیا کارنامہ رہا، تو صرف تین باتیں ہوں گی۔پہلی وہ پیدا ہوئے، پھر آر ایس ایس میں شامل ہوئے اور پھر مر گئے۔ اس کے علاوہ ان کا کوئی اور کارنامہ نہیں ہے۔ ساورکر کا ہندوتوا الگ ہے۔ آر ایس ایس کا ہندوتوا کا تصور الگ تھا اور گوڈسے کا ہندوتوا الگ تھا۔‘‘

پروگرام میں جب مورخ ڈاکٹر وکرم سمپت سے سوال کیا گیا کہ ساورکر کا ہندوتوا کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے ہندوتوا کا تصور تب کیا جب وہ رتناگیری جیل میں تھے۔ اس وقت ملک بھر میں خلافت کی تحریک چل رہی تھی۔ انہوں نے ایک کتاب میں لکھا کہ آخر کون ہندوہے؟ یہ دھرم سے جڑی ہوئی چیزنہیں ، بلکہ ثقافتی اور قوم پرستی سے جڑا ہواہے، جو کہ اس ملک سے اپنی وفاداری رکھتا ہے۔ بعد میں جب وہ ہندو مہاسبھا کے صدر بنے تو انہوں نے تمام تقاریر میں واضح طور پر اس کے بارے میں بات کی تھی۔ ان کے مطابق ہندو راشٹر میں کوئی اکثریت یا اقلیت نہیں ہوگی۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہوں گے۔ اکثریت کو کچھ چیزیں نہیں ملیں گی کہ وہ اکثریت میں ہیں اور اقلیتوں کو کچھ رعایتیں نہیں دی جائیں گی کہ وہ اقلیت ہیں۔ قانون کے مطابق سب برابر ہوگا۔

ساور کرنے انگریزوں کےخلاف بھوک ہڑتال سے خود کو دوررکھا

وہیں مورخ چمن لال نے ساورکر کی رحم کی درخواستوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دیا کہ انڈمان جیل میں 498 سیاسی قیدی تھے اور ان میں سے زیادہ تر انقلابی جذبات کے حامل تھے۔ ان میں شہید بھگت سنگھ کے ساتھی اور کئی دوسرے قیدی وہاں بند تھے۔ ایک قیدی ترلوک ناتھ چکرورتی 40 سال سے زیادہ انڈمان میں مقیم رہے۔ بھگت سنگھ کے ساتھی 16-17 سال تک رہے۔ اسی وقت ساورکر صرف 10 سال تک رہے۔ انہوں نے کہا، ’بھگت سنگھ کے ساتھیوں اور دیگر نے انگریزوں کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔ لیکن ساورکر نے کوئی بھوک ہڑتال نہیں کی۔ سات آٹھ افراد شہید ہوئے۔ ساورکر سے کہا گیا تھا کہ وہ بھی بھوک ہڑتال کریں، لیکن ساورکر اس سے دوری بناکر رکھتے تھے۔ چمن لال نے کہا، ’میں رحم کی درخواست دینے کو برا نہیں سمجھتا ہوں،یہ ان کا حق تھا۔‘

ساورکر نے ہندو سماج کو منظم کیا

ڈاکٹر وکرم سمپت نے پروگرام میں کہا کہ ان کے لیے ساورکر ایک شدید محب وطن، انقلابی اور سماجی مصلح تھے، جنہوں نے ہندو سماج کو منظم کیا۔ نیز، وہ ایک زبردست جنگجو اور بہادر تھے۔ ڈاکٹر سمپت نے ساورکر کے بارے میں بتایا کہ اگر وہ انگریزوں کے حق میں ہوتے تو ان کی جاسوسی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ساورکر عام آدمی نہیں تھے۔ انہوں نے بیرون ملک وکالت کی تھی۔ ان کا حکومت میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔ 1937 میں جب حکومتیں بننا شروع ہوئی گئیں تو انہیں بھی عہدہ دیا جا سکتا تھا اگر وہ انگریزوں کے حق میں ہوتے تو لیکن جب سال 1924 میں ان کی رہائی ہوئی تو شرط رکھی گئی کہ پانچ سال سیاست سے دوررہنا ہے اور پھر رتنا گیری میں ہی نظر بند کرکے رکھاجائےگا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN