اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آج بابری مسجد شہادت کی29 ویں برسی پر ملک بھر میں یوم سیاہ ، ایودھیا متھرا میں سخت چوکسی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آج بابری مسجد شہادت کی29 ویں برسی پر ملک بھر میں یوم سیاہ ، ایودھیا متھرا میں سخت چوکسی
108
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ؍ متھرا(ایجنسی)

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی کل ۲۹؍ویں برسی ہے۔ اس موقع پر کچھ مسلم اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے ، ہندو توا وادیوں کا اس موقع پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے جو ہرسال اس دن شوریہ دیوس کے طور پر مناتے تھے ۔ایودھیا سے زیادہ اس بار متھرا کو لے کر کشیدگی پھیلی ہوئی ہے جہاں ہندو توا وادیوں نے متھرا شاہی عیدگاہ میں مورتی نصب کرنے اور گنگا جل سے شدھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایودھیا اور متھرا سمیت ملک بھر میں کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کےلیے سخت ترین حفاظتی اور احتیاطی بندوبست کیے گئے ہیں۔

ایودھیامیں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں ہائی الرٹ ہے، اعلیٰ پولس افسران کا کہنا ہے کہ پولس کوئی جوکھم نہیں اُٹھا رہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کےلیے تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں۔ اے ڈی جی لکھنو زون ایس این سبت نے کہاکہ ہم نے ایودھیا میں سیکوریٹی فورسیز کو تعینات کردیا ہے، اور تمام تر ا حتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ کسی بھی طرف سے کسی خطرے کا خدشہ نہیں ہے اور ہم تمام پہلوئوں غوروفکر کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اب تک شہر میں امن ہے اور ایس ایس پی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آئی جی علاقے کی نگرانی کےلیے آرہے ہیں۔ متھرامیں ہندو تو ادی تنظیموں کے شرپسندانہ اعلان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے متھرا کو چھائونی میں تبدیل کردیاگیا ہے، حالانکہ عام دنوں میں بھی یہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات رہتے ہیں لیکن اتوار کو سیکوریٹی سخت کرنے کی ایک بڑی وجہ ہندو تو وادیوں کا شرپسندانہ و مفسدانہ اعلان بھی ہے۔

شاہی عیدگاہ احاطے کے قرب وجوار کے چپے چپے پر نظر رکھی جارہی ہے، پورے متھرا میں دفعہ144نافذ ہے، ساتھ ہی جو بھی احاطے کی طرف آجارہے ہیں اس کی اچھے سے تلاشی لی جارہی ہے۔ ایس ایس پی گورو گروور نے کہاکہ حکومت نے امن وامان کو خطرہ نہ ہو اس کےلیے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، انہوں نے بتایاکہ چھ الگ الگ تنظیموں نے فون پر یہ کہا ہے کہ وہ چھ دسمبر کے دن عیدگاہ میں کرشن کی مورتی نصب اور گنگا جل سے شدھ کریں گے ایسی اطلاعات کے بعد ہم نے مندر احاطے کے آس پاس پیرا ملٹری فورس کو تعینات کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک مقامی انتظامیہ اور پولس کی مدد سے سبھی فریق سے بات کی ہے، انہو ںنے بتایاکہ ریاستی پولس اور نیم فوجی دستوں نے مندر اور شاہی عیدگاہ کے چاروں اطراف ڈھال بنادی ہے، باہری حالات کے ساتھ ساتھ ہم سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر علی گڑھ میں بابری مسجد شہادت کی برسی سے قبل ہائی الرٹ کردیاگیا ہے اور ہندو تو وادی تنظیموں کے لیڈران کو ریڈ کارڈ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ یہاں یکم جنوری اور گائوں میں6جنوری تک دفعہ144نافذ کردی گئی ہے کوئی بھی انتظامیہ کی اجازت کے بنا کوئی پروگرام منعقد نہیں کرسکتا۔ اطلاعات کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ترجمان پیرزادہ شیر شاہ اعظم نے کہا ہے کہ کمیٹی چھ دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی، مسلمانوں سے اپنی دکان اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دوپہر میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیاجائے گا۔ اتوار کو رائے والا روڈ پر واقع درگاہ شاہ بہلول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے ترجمان پیر شاہ اعظم نے کہاکہ کمیٹی کے ذریعہ کل چھ دسمبر سوموار کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ مسجد میماران راجے والی میں دوپہر ایک بجے احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد کیاجائے گا۔

بابری مسجد مقدمہ کے فریق حاجی محبوب نے کہاکہ 6دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہوئے فسادات میں جاں بحق مسلمانوں کے ایصال ثواب کےلیے مسجدوں میں قرآن خوانی کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے متھرا کو لے کر کہا کہ اب متھرا کو لے کر تنازعہ شروع ہوگیا ہے اس کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد کہاگیا تھا کہ اب آگے کوئی نیا تنازعہ نہیں ہوگا، لیکن پھر سے نیا ہنگامہ شروع کیاجارہا ہے، انہوں نے کہاکہ متھرا کے معاملے میں اگر تنازعہ کھڑا کیاگیا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، اور وقت آئے گا تو بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ لالو پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ یوم شہادت منائے گی، پارٹی کے ریاستی دفتر میں بابری مسجد کی شہادت پر پروگرام منعقد کیاجائے گا، پردیش صدر جگدانند سنگھ نے کہاکہ پارٹی کے تمام لیڈروں کو اس کےلیے دعوت بھیج دی گئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN