اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

علامہ اقبال کے ابو جان

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
علامہ اقبال کے ابو جان
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر :ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

( برادر عزیز عنایت اللہ خاں کئی برس سے بچوں کے لیے بھیونڈی (مہاراشٹر) سےماہ نامہ ’جنت کے پھول‘ نکال رہے ہیں ۔ انھوں نے کئی خصوصی شمارے نکالے ہیں ۔ ہر ایک کے لیے مجھ سے اصرار کرکے مضمون لکھوایا۔ انھوں نے علامہ اقبال نمبر نکالنے کا فیصلہ کیا تو اس کے لیے بھی مضمون کا تقاضا کیا۔_ میری بار بار کی وعدہ خلافیوں کے باوجود وہ تقاضا کرتے رہے ، یہاں تک کہ میں نے جیسے تیسے ایک مضمون ’علامہ اقبال کے ابو جان‘ کے عنوان سے لکھ کر بھیج دیا ۔ ماشاء اللہ یہ خصوصی شمارہ قیمتی مضامین پر مشتمل ہے ۔ برادر عنایت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد _ )

علامہ اقبال کے ابو جان کا نام شیخ نور محمد تھا _ ان کی پیدائش 1837 میں ہوئی تھی _ انہیں لوگ ’ نتّھو‘کہتے تھے _ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ان کی پیدائش سے قبل ان کے والدین کے یہاں دس لڑکے یکے بعد دیگرے فوت ہوگئے تھے _ ان کی پیدائش ہوئی تو ان کے لیے بہت منّتیں مانی گئیں اور اس کی علامت کے طور پر ان کی ناک چھدواکر اس میں سونے یا چاندی کی نتھ پہنا دی گئی _۔

شیخ نور محمد کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا ، لیکن ان کا مزاج ابتدا ہی سے دین دارانہ تھا وہ اہلِ دین کی صحبت اختیار کرتے تھے _ سادہ لباس پہنتے اور کم بولتے تھے _ ان پر ہر وقت سنجیدگی طاری رہتی تھی _ وہ نہایت وجیہ اور پُر کشش شخصیت کے مالک تھے _ ابتدا میں انھوں نے ایک فیکٹری کے مالک کے یہاں کپڑا سینے کی ملازمت اختیار کی ، لیکن پھر اسے ترک کردیا اور ٹوپیوں اور کرتوں کا ذاتی کاروبار کرنے لگے _ ان کا یہ کاروبار خوب چمکا _ ان کی شادی ایک خاتون سے ، جن کا نام امام بی بی تھا ، 1874 میں ہوئی _ ان سے 1877 میں اقبال پیدا ہوئے _۔

علامہ اقبال کے بچپن کا ایک واقعہ مشہور ہے کہ جن دنوں ان کے والد بینک میں ملازم تھے ، ان کی والدہ نے مشتبہ آمدنی کے اندیشے سے انہیں اپنا دودھ پلانا ترک کردیا تھا _ انھوں نے اپنے زیورات بیچ کر ایک بکری خریدی ، جس کا دودھ انہیں پلایا کرتی تھیں _ لیکن یہ واقعہ غیر ثابت شدہ اور من گھڑت ہے _ علامہ کے والد نے کبھی کسی بینک میں ملازمت نہیں کی تھی _۔

شیخ نور محمد تعلیم یافتہ نہیں تھے ، لیکن اپنے بیٹے اقبال کے بارے میں انھوں نے سوچ رکھا تھا کہ انہیں اعلیٰ تعلیم ضرور دلائیں گے _ اقبال بچپن میں اپنی قریبی مسجد میں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے _ جب کچھ بڑے ہوئے تو آپ کو ابتدائی تعلیم کے لیے کرسچین اسکول سیال کوٹ میں داخل کیا گیا _ اسی اسکول میں نویں دسویں کلاس میں انھوں نے بیت بازی کے مقابلے میں حصہ لینا شروع کردیا تھا _۔

علامہ اقبال جب میٹرک میں تھے ، ایک دن فقیر نے اُن کے گھر کے باہر آواز لگائی : ’’ اللہ کے نام پر دے دو ‘‘ اندر سے انھوں نے کہا : ’’معاف کرو بابا ‘‘ فقیر ذرا اونچا سنتا تھا _ اس نے پھر زور سے آواز لگائی : ’’اللہ کے نام پہ دے دو _ ‘‘ اقبال گھر کے اندر سے غصّے میں نکلے اور فقیر سے کہا : ’’کہہ تو دیا ہے : معاف کرو بابا، پھر بھی چیختے چلے جا رہے ہو ، جاتے کیوں نہیں ؟ ‘‘ ان کے والد کو ان کی یہ حرکت بہت ناگوار گزری _ اُن کی آنکھوں میں آنسو آگئے _ انھوں نے بیٹے سے کہا : ’’ کل روزِ قیامت نبی کریم ﷺ کے دربار میں جب ساری اُمّت جمع ہو گی ، اُس وقت یہ فقیر میری طرف اشارہ کرکے کہے گا کہ اس کے گھر سے مجھے دھتکارا گیا تھا ، تو تمہاری اس حرکت کا میں کیا جواب دوں گا؟ ‘‘ والد کی یہ بات سن کر اقبال نے سر جھکالیا اور شرمندگی کے ساتھ کھڑے رہے ۔ تب والد نے بیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا : ’’ بیٹے ! تم اُمّتِ مسلمہ کے ایک فرد ہو ۔ نبی کریم کی تمام تعلیمات تمہارے سامنے رہنی چاہئیں ۔ تمہیں امیر ، غریب ، بڑے ، چھوٹے ، سب کے لیے نرم گوشہ رکھنا چاہیے ۔‘‘ اقبال نے باپ کی نصیحت کو اپنی گِرہ میں باندھ لیا اور اس کی ہمیشہ پاس داری کی ۔

علامہ اقبال کو جب شاعرِ اسلام کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوگئی تھی اور وہ اپنا کلام پڑھنے مشاعروں میں جانے لگے تھے ، اُس وقت ان کے والد ان کی نظمیں سننے اجتماعات میں جایا کرتے تھے _ خاص طور پر انجمن حمایتِ اسلام کے جلسوں میں علامہ اپنے والد کے ساتھ شرکت کرتے تھے _ 1900 میں انجمن کے اسٹیج سے اقبال نے ’نالۂ یتیم‘ کے نام سے ایک نظم برے رقّت آمیز انداز میں پڑھی _ اس نظم کی کئی سو مطبوعہ کاپیاں آناً فاناً فروخت ہوگئیں ، پھر بھی مانگ بہ دستور باقی رہی _ اس موقع پر ان کے والد نے بھی یہ نظم خریدی تھی _۔

علامہ اقبال اپنے والد کا بہت احترام کرتے تھے _ وہ فارسی زبان کی اچھی استعداد رکھتے تھے اور علامہ کی مثنوی ‘اسرارِ خودی کو بہ آسانی سمجھ لیتے تھے _ اقبال نے والد کی سہولت کے لیے مثنوی کو جلی قلم سے لکھ دیا تھا ، تاکہ انہیں پڑھنے میں دشواری نہ ہو _۔

والد کی آخری بیماری میں ایک دن علامہ اقبال نے باتوں باتوں میں ان سے پوچھا : ’’ والدِ بزرگوار ! آپ سے میں نے اسلام کی خدمت کا جو عہد کیا تھا وہ پورا ہوا یا نہیں؟ باپ نے بسترِ مرگ پر شہادت دی : ” جانِ من ! تم نے میری محنت کا معاوضہ ادا کر دیا ہے۔‘‘

علامہ اقبال کے والد کی شخصیت میں تصوف کا پہلو نمایاں تھا _ ان میں روحانیت پائی جاتی تھی _ ان کے گہرے اثرات علامہ اقبال پر پڑے ، جس کا اقبال نے اپنے کئی خطوط میں ذکر کیا ہے _ ان کا انتقال 1930 میں سیال کوٹ میں ہوا _ علامہ اقبال نے قطعۂ تاریخ لکھا ، جو ان کی قبر پر کندہ ہے _۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN