اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان امریکہ اور دیگر سابق ’دشمنوں‘ سے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان امریکہ اور دیگر سابق ’دشمنوں‘ سے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل :(ایجنسی)

طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور امریکا کے ساتھ بھی اسے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے واشنگٹن سے 10ارب ڈالر کے اس منجمد اثاثے کوجاری کرنے کی اپیل کی جسے اگست میں طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرلینے کے بعد امریکا نے منجمد کردیے تھے۔

کابل میں وزارت خارجہ کے عمارت میں انٹرویو کے دوران امیر خان متقی نے پشتو میں کہا، ’’افغانستان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ افغانستان کو غیر مستحکم کرنا یا افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔‘‘

وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افغانستان کے منجمد اثاثوں کے عنقریب جاری کیے جانے کی توقع نہیں ہے۔ اس رقم تک طالبان کی رسائی نہیں ہوگی۔ یہ رقم امریکا میں نائن الیون حملوں کے متاثرین کی طرف سے معاوضے کے دعووں سے مربوط ہے۔ یہ حملے القاعدہ نے کیے تھے اور ان کی منصوبہ بندی افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں ہوئی تھی۔

طالبان کے سابقہ دور اقتدار سے سبق سیکھ لیا ہے

امیر خان متقی نے تسلیم کیا کہ لڑکیوں اور خواتین پر تعلیم اور ملازمت کے سلسلے میں طالبان کی جانب سے عائد پابندیوں سے دنیا ناراض ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ افغانستان کے نئے حکمران اصولی طور پر لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت کے حامی ہیں۔ اور انھوں نے گزشتہ دورِ اقتدار سے سبق سیکھ لیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے جب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو کئی علاقوں میں ساتویں سے بارہویں جماعت تک کی لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا گیا۔ جب کہ سرکاری ملازمت کرنے والی کئی خواتین سے کہا گیا کہ وہ گھر ہی پر رہیں اور دفاتر کا رخ نہ کریں۔

طالبان کے وزیر خارجہ نے یہ بات تسلیم کی کہ لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو کام کرنے کے حوالے سے رکاوٹیں درپیش ہیں۔ تاہم کہا کہ اس ضمن میں طالبان صورتِ حال کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی قوانین کے مطابق خواتین کے لیے تعلیم اور ملازمت کے لیے علیحدہ مقامات اور ماحول کا بندوبست کرنا ہوگا جس کے لیے انھیں وقت درکار ہے۔

امیر خان متقی نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت میں 34 صوبوں میں سے 10 میں بارہویں جماعت تک کی لڑکیاں اسکول جا رہی ہیں جب کہ نجی اسکول اور جامعات کسی رکاوٹ کے بغیر کام کر رہی ہیں۔ شعبہ صحت میں 100 فی صد خواتین، جو پہلے بھی کام کیا کرتی تھیں، اب بھی کام پر جاتی ہیں۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اصولی طور پر طالبان خواتین کی شرکت کے حامی ہیں۔

امریکا سے کوئی دشمنی نہیں

طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ انتظامی امور، سیاسی معاملات اور دیگر ممالک سے تعلقات میں سفارت کاری اور روابط استوار کرنے کے اعتبار سے طالبان نے پیش رفت کی ہے۔ امیر خان متقی نے طالبان کی حکومت کی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ ان کی حکومت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہے۔ امریکا کے ساتھ بھی کوئی تنازع نہیں ہے۔

طالبان رہنما نے امید ظاہر کی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ’ امریکا دھیرے دھیرے افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیل کرلے گا ’کیونکہ اسے اس بات کا بھرپور اندازہ ہے کہ طالبان کی حکمرانی والا افغانستان خود امریکا کے اپنے مفاد میں ہے۔‘ انہوں نے کہا،’ امریکا اور امریکی قوم سے میرا کہنا ہے کہ آپ ایک بڑے اورعظیم ملک ہیں۔ آپ کو زیادہ صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے اور افغانستان کے حوالے سے فراخ دلی کے ساتھ پالیسیاں بنانی چاہئے۔ آپ کو اختلافات ختم کرنے چاہئیں اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔‘

مخالفین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں

امیر خان متقی نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے اپنے مخالفین کو ہدف نہیں بنایا۔ اس کے برعکس طالبان نے اقتدار میں آتے ہی عام معافی کا اعلان کیا اور مخالفین سمیت سب کو تحفظ کا یقین دلایا۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت سے تعلق رکھنے والے رہنما کابل میں بغیر کسی خوف کے رہتے ہیں جب کہ بیشتر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ رواں برس اگست کے وسط میں خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ غربت سے نکلنے کی خواہش اور بہتر زندگی کے خواب نے ہزاروں افغان شہریوں کو کابل کے ہوائی اڈے کی جانب بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔

انہوں نے تسلیم کیاکہ طالبان نے اگست میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اولین مہینوں میں کچھ غلطیاں کیں۔ تاہم کہاکہ وہ ایسی اصلاحات پر کام جاری رکھیں گے جس سے قوم کا فائدہ ہو۔ حالانکہ انہوں نے غلطیوں یا ممکنہ اصلاحات کی تفصیل نہیں بتائی۔

طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکی فوج کے اعلیٰ سربراہ جنرل فرینک میکنزی کے ان خدشات کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ القاعدہ افغانستان میں مضبوط ہو رہی ہے۔’بدقسمتی سے اسلامی امارت افغانستان کے خلاف ہمیشہ الزامات ہی عائد کیے جاتے ہیں لیکن ان کا کوئی ثبوت نہیں دیا جاتا۔ اگر میکنزی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے پیش کریں۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ ایک بے بنیاد الزام ہے۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN