اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف قابضین پر ہائی کورٹ نے بھاری جرمانہ لگایا،ہماری مہم جاری رہے گی : امانت اللہ خاں کا عزم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
وقف قابضین پر ہائی کورٹ نے بھاری جرمانہ لگایا،ہماری مہم جاری رہے گی : امانت اللہ خاں کا عزم
188
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی( آرکےبیورو)

آج دہلی وقف بورڈ کی لیگل ٹیم کی محنت اس وقت رنگ لائی جب دہلی ہائی کورٹ نے گندھک کی باؤلی مہرولی کی ایک قیمتی جائدادپر قابضین کی عرضیاں نہ صرف یہ کہ خارج کردیں بلکہ عرضی گزاروں پر پچاس پچاس ہزار کا بھاری بھرکم جرمانہ عائد کرتے ہوئے جرمانہ کی رقم دہلی وقف بورڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔آج کے اس فیصلہ پر چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت عالیہ کے مشکور ہیں اورآج کا یہ فیصلہ وقف مافیاکے خلاف جاری ہماری جنگ کو طاقت بخشے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ وقف قابضین اور وقف مافیاؤں کے خلاف وقف بورڈ آگے بھی مستعدی کے ساتھ اسی طرح کارروائی جاری رکھے گااور وقف املاک کو قابضین سے آزاد کرانے کی ہماری مہم اسی طرح جاری رہے گی۔

تفصیل کے مطابق مہرولی واقع گندھک کی باؤلی کے سامنے واقع قبرستان کی اراضی پر کئی سالوں سے غیر قانونی قابضین اپنا تسلط جمائے ہوئے تھے اور دھیرے دھیرے انہوں نے وقف کی جگہ پر ملٹی اسٹوری بلڈنگ تعمیر کرلی تھی جس کے خلاف وقف بورڈ نے سیکشن 54یعنی غیر قانونی قابضین سے قبضہ خالی کرانے کی کارروائی کرتے ہوئے انخلاء کا حکم جاری کردیا۔وقف بورڈ سے جاری حکم کے خلاف حکم امتناعی کے لیئے قابضین وقف ٹربیونل چلے گئے جہاں سے اکتوبر2019میں عارضی حکم امتناعی کی عرضیاں خارج ہوگئیں جس کے بعد ان غیر قانونی قابضین نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیالیکن آج عدالت عالیہ نے بھی نہ صرف ان غیر قانونی قابضین کی عرضیاں خارج کردیں بلکہ عرضی گزاروں پر بھاری بھرکم جرمانہ عائد کرتے ہوئے انھیں جرمانہ کی رقم دہلی وقف بورڈ میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمدکے مطابق د ہلی ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کو ہدایت دی کہ آپ اپنی جائداد اپنے قبضہ میں لینے کے لیئے آزاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق عرضی گزار جن کے نام افروز النساء،مہوش عادل اور محمد عادل ہیں انہوں نے گندھک کی باؤلی مہرولی کے سامنے وقف قبرستان پر قبضہ کر رکھا تھا۔وقف بورڈ کی جانب سے کارروائی کرنے پر بھی ان لوگوں نے تعاون نہیں کیا جس کے بعد چیف ایگزیکیٹیو آفیسرکو مجبورا سیکشن 54کے تحت قبضہ خالی کرنے کا حکم جاری کرنا پڑا۔ان قابضین کی جانب سے سینئر وکیل کیرتی اپل نے پیر وی کی جبکہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے اسٹینڈنگ کاؤنسل وجیہ شفیق پیش ہوئے اور بحث کی جس کے بعد عدالت عالیہ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وقف ٹربیونل سے جاری آرڈر کے خلاف ان عرضی گزاروں کی عرضیوں کوبھاری جرمانہ کے ساتھ خارج کردیا۔

عدالت عالیہ نے اپنے حکم نامہ میں کہاکہ عرضی گزاروں نے حقائق کو عدالت میں پیش نہیں کیا اور انھیں چھپایا۔چیئرمین امانت اللہ خان نے عدالت عالیہ کا فیصلہ آنے پر وقف بورڈ کی لیگل ٹیم خاص کر اسٹینڈنگ کونسل وجیہ شفیق کو مبارک باد پیش کی۔غور طلب ہیکہ مذکورہ جائداد کو قابضین سے آزاد کرانے کے لیئے وقف بورڈ کو2006سے آج تک ایک طویل قانونی لڑائی لڑنی پڑی جس کے بعداب جاکر بورڈ کوکامیابی نصیب ہوئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN