اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اترپردیش میں اومیکرون کی دستک،دو مریضوں کی تصدیق سے مچا ہڑکمپ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اترپردیش میں اومیکرون کی دستک،دو مریضوں کی تصدیق سے مچا ہڑکمپ
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غازی آباد :(ایجنسی)

اب اترپردیش میں بھی اومیکرون کی انٹری ہو گئی ہے۔ یوپی کے غازی آباد میں دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی منتقلی کی رفتار ڈیلٹا سے کئی گنا زیادہ ہے۔ ملک میں تیسری لہر کے خوف کے درمیان حکومتیں بھی اب سخت فیصلے لے رہی ہیں۔ واضح ہو کہ بھارت میں دودسمبر کو اومیکرون کی آمد ہوئی تھی۔ پندرہ دن کے بعد کیسز ایک سے 111 تک پہنچ گئے ہیں۔ پہلا کیس کرناٹک میں سامنے آیا تھا، لیکن اب مہاراشٹر ایک بار پھر اومیکرون کے معاملے میں سب سے متاثرریاست بن گیاہے۔اب تک چالیس کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔وہیں دہلی میں 22معاملے سامنے آچکے ہیں۔

غازی آباد کے نہرو نگر کے رہنے والے ایک بزرگ جوڑے کی جینوم سیکوینسنگ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس جوڑے کی ٹریول ہسٹری مہاراشٹر سے جڑی ہے، جہاں سے گھومنے کے بعد وہ غازی آباد آئے تھے۔

معلومات کے مطابق غازی آباد کے نہرو نگر کا رہنے والا یہ جوڑا 3 دسمبر کو ممبئی سے جے پور کے راستے غازی آباد واپس آیا تھا جس کے بعد ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی۔ کھانسی کے بعد دونوں کا پرائیویٹ لیب میں ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ساتھ ہی غازی آباد کے ضلع سرویلانس آفیسر ڈاکٹر آر کے گپتا نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے جینوم سیکوینسنگ کے لیے دونوں کے نمونے بھیجے تھے، جن میں اومیکرون کا پتہ چلا ہے۔ تاہم 15 دسمبر کو دونوں کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی افسر نے بتایا کہ بزرگ جوڑے کے رابطہ میں آنے والے تقریباً 39 لوگوں کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ان تمام کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے کو کورونا ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ دونوں خوراکیں میاں بیوی نے ویکسین کی لے لی ہیں۔ یہ بھی کہا کہ ابتدائی طور پر دونوں میں ہلکی علامات تھیں، صرف کھانسی اور گیلے بلغم کی شکایت تھی۔ ہوم آئیسولیشن میں ہی دونوں اب صحت مند ہو چکے ہیں۔

غور طلب ہے کہ یوروپی ممالک میں اومیکرون کے بڑھتے معاملات کے مدنظر ہندوستان میں کئی خدشات پائے جاتے ہیں۔ شعبہ صحت سے متعلق نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہاکہ برطانیہ کا تقابل اگر ہندوستان کی آبادی سے کیا جائے تو ہندوستان میں روزانہ چودہ لاکھ اومیکرون کے معاملات کا اندیشہ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔ ڈاکٹر وی کے پال نے وزارت صحت کے دفتر سے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN