نئی دہلی (ایجنسی)
راجدھانی دہلی میںنرسری داخلے کو لے کر والدین کبھی اسکول کے چکر کاٹ رہے ہیں توکبھی آن لائن اپنےمسائل کو کھنگال رہےہیں۔والدین نے ماہرین سےبھی اپنے سوال کئے جن کے جواب میوروہار واقع ودیابال بھون اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ستیہ ویر شرما نے دیے ہیں۔
سوال:- کیا میں سرکاری اسکولوں میں بھی آن لائن درخواست دے سکتا ہوں؟
جواب:- دہلی کے اسکولوں میں نرسری میں داخلہ کا عمل صرف پرائیویٹ اسکولوں کے لیے شروع ہوا ہے۔ آپ پرائیویٹ اسکولوں میں جنرل کیٹیگری کے تحت داخلے کے لئے درخواست دےسکتے ہیں ۔ سرکاری اسکولوں کےلیے یہ عمل نہیں ہے ۔
سوال:- کورونا کے سبب میں نے اپنی بچی کا داخلہ اس سال نرسری میں نہیں کرایا۔ اب میری بچی کی عمر چار سال سے اوپر ہو گئی ہے۔ کیا اس سال اسے نرسری میں داخلہ مل سکتاہے۔
جواب:- نرسری کلاس کے لیےبچے کی عمر 31 مارچ 2022 تک تین سال یا تین سال سے زیادہ اور چار سال یا چارسال سےکم ہونی چاہئے۔ آپ کے بچی کی عمر نرسری کلاس میں داخلے کے دائرے میں نہیں آتی ہے، اس لئے نرسری میں اس کا داخلہ نہیں ہوسکتا ۔ آپ KGمیں داخلے کےلیے درخواست دے سکتے ہیں۔
سوال:- میں دہلی میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں۔ داخلے کے لیے رہائشی سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہے۔ رہائشی سرٹیفکیٹ کے لیے کون سی دستاویزات جواز ہیں؟
جواب:- اگر آپ کے پاس دہلی میں اپنا گھر نہیں ہے اور آپ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، تو آپ کرایہ کامعاہدہ ، پانی یا بجلی کے بل کی کاپی بطور رینٹ ایگریمنٹ کی کاپی لگاسکتےہیں۔ تمام اسکولوںمیں یہ دستاویز جوازہیں۔









