اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تحریکِ آزادی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان کا کردار ناقابلِ فراموش :وزیر مملکت برائے تعلیم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تحریکِ آزادی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان کا کردار ناقابلِ فراموش :وزیر مملکت برائے تعلیم
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
قومی اردو کونسل کے زیراہتمام چوبیسویں قومی اردو کتاب میلے کا پروقار افتتاح

مالیگاؤں کے محبانِ اردو پر مجھے فخر ہے:پروفیسر شیخ عقیل احمد،ہندوستان کے مانچسٹر مالیگاؤں میں قومی کتاب میلے کا انعقاد قابلِ تحسین:حسن کمال

مالیگاؤں: (پریس ریلیز) قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام اور مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن، جے اے ٹی کالج فار ویمن مالیگاؤں، سٹی کالج مالیگاؤں، انجمن ترقی تعلیم، انجمن محبانِ اردو کتب کے اشتراک و تعاون سے نیو سٹی کالج و اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں چوبیسویں قومی اردو کتاب میلے کا آج وزیر مملکت برائے تعلیم اور دیگر اہم ادبی و سماجی شخصیات کے ذریعے افتتاح عمل میں آیاـ۔ وزیر مملکت برائے تعلیم جناب آر آر سنگھ کے پیغام کے ذریعے باضابطہ آغاز ہوا، اپنے پیغام میں وزیر موصوف نے تحریکِ آزادی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان کے غیر معمولی کردار پر خصوصی روشنی ڈالی اورانھوں نے مالیگاؤں کے محبانِ اردو کو مبارکباد پیش کی کہ ان کے غیر معمولی جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے قومی اردو کونسل کے چوبیسویں میلے کو مالیگاؤں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ میلہ نئی نسل کو کتابوں سے جوڑنے میں غیر معمولی کردار ادا کرے گا۔ـ

کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے افتتاحیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میں منعقد ہونے والا یہ میلہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا اردو کتاب میلہ ہے اور ۲۰۱۴ کے مقامی کتاب میلہ کی بے پناہ کامیابی کے بعد ناشرینِ کتب کے اصرار اور یہاں کے لوگوں کے ادبی و علمی ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے سات سال بعد پھر یہاں اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ـ انھوں نے کہا کہ مالیگاؤں محبانِ اردو اور اردو کے ادبا و شعرا کا مرکز ہے ،جو پورے خلوص و محبت کے ساتھ فروغِ اردو میں مصروف ہیں ۔ ـ انھوں نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ عوام میں اردو کے تئیں محبت مزید پختہ کیا جائے اور نئی نسل،جو بہ تدریج کتابوں سے دور ہوتی جارہی ہے،اسے کتابوں سے مربوط کیا جائےـ ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت خصوصاً وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اردو کے فروغ کے تئیں نہایت سنجیدہ ہیں،یہی وجہ ہے کہ کپہ پچھلے سات سال کے دوران کونسل کا بجٹ کئی گنا بڑھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں فروغ اردو کے لیے مختلف اسکیموں کو چلانے میں غیر معمولی تعاون ملا ہے اور اس وقت پورے ہندوستان میں کونسل کی رسائی ہے،اس سے فائدہ اٹھانے والے ملک کے ہر خطے میں پائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ اہلیانِ مالیگاؤں جیسے بے لوث محبانِ اردو کی وجہ سے ہی اردو ساری دنیا میں موجود ہے اور جب تک ایسے لوگ موجود ہیں اردو ختم نہیں ہوگی۔ ـشیخ عقیل نے کہا کہ ـ مجھے مالیگاؤں کے محبان اردو پر فخر ہے اور امید ہے کہ یہاں کے لوگوں کا اردو زبان و ادب کے تئیں جوش و جذبہ اسی قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

معروف ادیب،صحافی و نغمہ نگار حسن کمال نے اپنے صدارتی خطاب میں ـ کہا کہ میں سب سے پہلے قومی کونسل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس کے ذمے دار پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کتاب میلے کے انعقاد کے لیے ہندوستان کے مانچسٹر مالیگاؤں کا انتخاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ مالیگاؤں سے میرا قدیم رشتہ ہے اور ـ اردو کے فروغ کے لیے جتنا کام یہاں ہوا ہے اتنا کہیں نہیں ہوا۔انھوں نے اردو زبان کے ساتھ اردو ـ رسم الخط کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسم الخط کسی بھی زبان کی روح ہوتی ہے، روح نہ ہو تو جسم بے معنی ہے۔ انھوں نے کتاب میلے کے تھیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اردو زبان سے قریب کرنا ضروری ہے، ان کے منھ سے مادری زبان چھین کر دوسری زبان سکھانے کے بجائے ہمیں دوسری زبانوں کے ساتھ اردو زبان بھی انھیں ہر حال میں سکھانی چاہیے۔نئی نسل اردو سے وابستہ ہوگی تو خود بخود اردو کا مستقبل بھی محفوظ اور روشن ہوگا۔ انھوں نے قومی کونسل ،میلے کے مقامی انچارج جناب امتیاز خلیل ،مالیگاؤں کی تمام ادبی و تعلیمی انجمنوں اور ان شخصیات و افراد کوبھی مبارکباد پیش کی ،جنھوں نے اس میلے کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ اس تقریب میں کوہِ نور اکیڈمی کے ذریعے تیار کردہ حب الوطنی پر مبنی ایک گیت سوئس ہائی اسکول کی طالبات نے پیش کیا اور اردو زبان پر ایک گیت مالیگاؤں گرلز اسکول کی طالبات نے پیش کیا۔اس گیت کو ڈاکٹر شہروز خاور نے تیار کیا تھا۔ اس موقعے پر مختلف مقامی تنظیموں کی جانب سے پروفیسر شیخ عقیل احمد،جناب حسن کمال،ڈاکٹر اشفاق انجم،ڈاکٹر سلیم خان،جناب یسین درگاہی ،جناب جمیل کرانتی،پروفیسر شکیب،جناب شبیر آصف، ڈاکٹر فہمیدہ،جناب سید زاہد علی،جناب مختار قاضی،جناب رفیق شیخ،پروفیسر عبدالمجید صدیقی اور دیگر مہمانانِ کرام کا شال و گلدستوں سے خصوصی استقبال کیا گیا۔اس افتتاحی تقریب میں شائقینِ اردو زبان و ادب اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود رہی۔

اس موقعے پر مالیگاؤں کے سینئر ادیب و ناقد ڈاکٹر اشفاق انجم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کونسل نے مالیگاؤں میں کتاب میلے کے انعقاد کا فیصلہ کرکے بہت اچھا اور خوش آیند فیصلہ کیا ہے،یہ میلہ ـ نئی نسل کو کتابوں سے قریب لانے میں اہم ثابت ہوگاـ ۔میں اس کے لیے قومی کونسل اور ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ـ۔

لنچ کے بعد ایک ادبی نشست’الاؤ‘ کے عنوان سے رکھی گئی جس کے مہمانِ خصوصی محترم حسن کمال تھے اور اس میں مختلف ادبی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN