لکھنؤ:(ایجنسی)
یوپی میں تمام اگر مگر کے درمیان بی جے پی مسلسل خود کو پھر سے اقتدار تک پہنچنے کی دوڑ میں مضبوطی سے بنائے ہوئے ہے، لیکن اس کے ووٹ شیئر میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد کمی آئی ہے۔ اگر ایس پی اور بی ایس پی مل کر الیکشن لڑیں تو بی جے پی کو اقتدار سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔ دونوں کا ووٹ شیئر ملاکر بی جے پی کے مقابلے میں 47 فیصد تک پہنچ رہا ہے۔
18دسمبر کو اے بی پی -سی ووٹر سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر یوپی میں آج انتخابات ہوتے ہیں تو40 فیصد ووٹ یوگی کی بی جے پی کو اور 34 فیصد ووٹ اکھلیش کی ایس پی کو جائیں گے۔ مایاوتی کی بی ایس پی کو 13 فیصد اور راہل-پرینکا کی کانگریس کو 7 فیصد ووٹ ملیں گے۔ 4 دسمبر کو یہ اعداد و شمار بی جے پی کے حق میں 41 فیصد، اکھلیش کے حق میں 33 فیصد، بی ایس پی کے حق میں 13 فیصد اور کانگریس کے حق میں 8 فیصد تھے۔ یعنی 4 دسمبر کے مقابلے بی جے پی اور کانگریس دونوں کے ووٹوں میں 1 فیصد کی کمی آئی ہے۔
سی ایم کی پسند کے سوال سوال پر 42 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ یوگی کو وہ اقتدار کی چوٹی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ 35 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اکھلیش تو14 فیصد لوگ مایاواتی کو سی ایم کی کرسی پر بیٹھے دیکھنا چاہتے۔ پرینکا کو 4 فیصد اور 2 فیصد لوگوں نے مغربی یوپی سیاسی اثر رکھنے والے راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری کے حق میں ووٹ دیا۔ گزشتہ 4 دسمبر کے مقابلے یوگی کو اس دوران 43 فیصد لوگوں نے اپنی پسند مانا تھا۔ یعنی ایک فیصد ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ 4 دسمبر کےمقابلہ میں اکھلیش کا گراف پانچ فیصد بڑھا ہے تو مایاوتی کا دو فیصد گھٹا ہے ۔پرینکا کی مقبولیت پہلے کی طرح قائم ہے۔
سی ایم کے طور پر یوگی کا کام کیسا رہا؟
اس سوال پر 43 فیصد لوگوں نے اسے اچھا بتایا۔ 20 فیصد لوگوں نے اسے اوسط مانا تو 37 فیصد لوگوں نے اسے خراب مانا۔ 4 دسمبر کو 41 فیصد لوگوں نے ان کےکام کو اچھامانا تھا ۔ یعنی یوگی تیزی سے لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنارہے ہیں۔
18 دسمبر کو ہوئے سروےمیں یہ بات سامنے آئی کہ آج تک 48 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ یوگی جیتیں گے۔ اکھلیش کے حق میں 31، بی ایس پی کے حق میں 7 اور کانگریس کے حق میں 6 فیصدلوگوںنے ووٹ کیا۔ 4دسمبر کے مقابلے میں کانگریس و بی ایس پی کا گراف نیچے گرا ہے۔ تب کانگریس کےحق میں 7 و بی ایس پی کے حق میں 9 فیصد لوگوں نے ووٹ کیاتھا۔ تب سے اب تک اکھلیش کا گراف 2 فیصد بڑھا ہے۔ 4کو 29 فیصد لوگ ان کے حق میں تھے۔









