اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کشمیر میں پور ی طرح ناکام مودی حکومت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کشمیر میں پور ی طرح ناکام مودی حکومت
67
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر: (حسام صدیقی؍شبیر بٹ)

اکتوبر کے پہلے ہفتے سے 13دسمبر تک کشمیرمیں جس طرح دہشت گردوں نے اپنی حرکتوں کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پانچ اگست 2019کو جموں وکشمیر سےدفعہ370 ہٹانے کے وقت وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ نے کشمیر سے دہشت گردی ختم ہونے کے جو بڑے بڑے دعوے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کئے تھے سرکار ان دعوؤں پر کھری نہیں اتر پائی اور دہشت گردی روک پانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ 13 دسمبر کو سری نگر کے باہری حصہ جیون میں دہشت گردوں نے جس طرح پولیس کی بس پر حملہ کیا اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ دہشت گرد پولیس اورسکیورٹی فورسز کی ہر کارروائی کا جواب دینے میں کامیاب ہورہے ہیں۔13 دسمبر کو ہی صبح سری نگر کے رنگریٹ علاقہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ایک غیر ملکی سمیت دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا تو اسی دن شام کو چھ بجے دہشت گردوں نے جیون میں حملہ کرکے تین پولیس والوں کو شہید اور ایک درجن کو زخمی کردیا۔ د ہشت گردوں کا یہ حملہ اس لئے بھی خطرناک ہے کہ جیون میں جس جگہ یہ حملہ کیاگیا وہاں پر بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور دیگر کئی سکیورٹی ایجنسیز کے کیمپ ہیں۔ اتنی محفوظ جگہ گھس کر تین دہشت گردوں نے اتنا بڑا حملہ کردیا اور بھاگ بھی نکلے یہ انتہائی فکر کی بات ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ 13دسمبر کو شام چھ بجے پنتھا چوک کھونموہ روڈ پر جیون میں ہوا ۔بس میں جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کی نوویں بٹالین اور بھارتیہ ریزروپولیس کے 25 جوان سوار تھے۔ بس آرمڈ پولیس کمپلیکس کے نزدیک پہنچ گئی تھی تبھی تین دہشت گردوں نے اس پر دونوں طرف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کے مطابق تین دہشت گردوں میں دو غیر ملکی اور ایک کشمیری لگ رہاتھا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا لیکن تینوں بھاگ نکلے۔ اس حملےمیں رام بن کے رہنے والے اے ایس آئی غلام حسن اور ماہور ریاسی کے رہنے والے کانسٹیبل شفیق علی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شدید طور پر زخمی جن تین پولیس والوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان میں سے ایک رمیض احمد کا علاج کے دوران اگلے دن انتقال ہوگیا۔ زخمیوں میں کانسٹیبل سجاد احمد، عادل علی، ستیہ بیر شرما، روی کانت، ارشد محمد، شوکت علی، سنجے کمار، مدثر احمد، وشمبھر داس، عبدالمجید اور وکاس شرما شامل ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنگھ نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کی گاڑی پر یہ حملہ جس انداز میں کیاگیا اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دہشت گردوں کا ارادہ پلوامہ دہرانے کا تھا، ایک خبر یہ بھی ہے کہ ایک دہشت گرد نے بس میں گھس کر حملہ کرنے کی کوشش کی، سوال یہ ہےکہ جیون علاقہ میں تقریباً سبھی طرح کی سکیورٹی فورسز کے کیمپ ہیں اس کے باوجود اتنا خطرناک حملہ ہوگیا تو کیا اسے خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی نہیں کہا جانا چاہئے۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ اتنے کیمپ اور ان کی سکیورٹی ہونے کے باوجود تینوں حملہ آور فرار کیسے ہوگئے۔ جبکہ ایک دہشت گرد تو زخمی بھی بتایا گیا ہے۔ اس وقعہ سے دو دن پہلے ہی باندی پورا میں دو پولیس والے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوچکے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر اس واقعہ کی چاہے جتنی مذمت کریں اور یہ کہیں کہ سخت کارروائی کی جائے گی حقیقت یہی ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر اور ان کی انتظامیہ دہشت گردوں کو قابو کرنے میں پوری طرح ناکام ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو ملک کو بتانا چاہئے کہ کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنے کے وقت ان لوگوں نے دہشت گردی ختم کرنے کے سلسلہ میں ملک سے جو بڑے بڑے وعدے کئے تھے ان کا کیا ہوا؟ آخر وہ وعدے کب پورے ہوں گے۔ کشمیر کے سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ دفعہ370ختم ہونے کے بعد ریاست میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ اس حملے میں پاکستانی دہشت گردوں کے شامل ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آخر سرحد پار سے یہ دہشت گرد کشمیرمیں پہنچ کیسے رہے ہیں۔ اس حملےکی ذمہ داری کشمیر ٹائیگرس نام کی نئی دہشت گرد تنظیم نے لی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس میں پاکستان دہشت گرد گرو ہ جیش محمد کا ہاتھ ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN