اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جدید اِبلاغی وسائل کو اپنانے کے ساتھ بنیادی صحافتی قدروں کی پاسداری ضروری
قومی اردو کتاب میلے کے تیسرے دن ’ذرائعِ ابلاغ کے بدلتے وسائل اور اردو صحافت‘ کے موضوع پرمنعقدہ پروگرام میں مقررین کا اظہارِ خیال

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
320
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مالیگاؤں:(پریس ریلیز) بے پناہ تکنالوجیکل ترقیات کے موجودہ دور میں دیگر زبانوں کی صحافت کے ساتھ اردو صحافت بھی بہت سی ترقیات و تغیرات سے گزر رہی ہے،جو یقیناً اس کے لیے مفید بھی ہیں اور ان کی وجہ سے اردو صحافت کا ظاہری معیار اور شکل و صورت پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہے،مگر ایک اہم مسئلہ جس کا اردو ہی نہیں،ہر زبان کی مطبوعہ و الیکٹرانک میڈیا کو سامنا ہے،اس کا تعلق صحافت کے اصولوں سے ہے،ضرورت ہے کہ ہم ظاہری ترقیات کے ساتھ بنیادی صحافتی اصولوں کے بھی پابند رہیں۔ان خیالات کا اظہار مالیگاؤں میں قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام جاری چوبیسویں قومی اردو کتاب میلے کے تیسرے دن ’ذرائعِ ابلاغ کے بدلتے وسائل اور اردو صحافت‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں خصوصی خطاب کے دوران معروف صحافی اور ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر شکیل رشید نے کیا۔ اس پروگرام کی صدارت مالیگاؤں کے بزرگ صحافی جناب عبداللطیف جعفری کر رہے تھے۔ شکیل رشید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جدید ترین وسائل اور تبدیلیوں کو اپنانے کے ساتھ صحافت کے زریں اصول دیانت داری و سچائی کو اپنانے اور اسے سختی سے برتنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے کاز کے تئیں مخلص و دیانت دار نہیں ہوں گے ہماری صحافت بے اثر رہے گی۔اسی طرح انھوں نے نئے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور ٹریننگ پر بھی خاص طورپر زور دیا ۔
قبل ازاں مالیگاوں شہر کے پہلے بلاگر شکیل حنیف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مطبوعہ صحافت کے ساتھ آن لائن صحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور انھوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بلاگ وغیرہ کے استعمال کو ضروری قرار دیا ۔ـممبئی اردو نیوز سے وابستہ معروف صحافی فرحان حنیف وارثی نے کہا کہ بدلتے حالات میں جہاں صحافت نے الیکٹرانک میڈیم کو اختیار کرتے ہوئے ترقی حاصل کی ہے، وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہوئے ہیں، سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ مطبوعہ اخبارات کا سرکولیشن کم ہوگیا ہےـ ، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ـ شام نامہ ،مالیگاؤں کے صحافی جناب خلیل عباس نے کہا کہ دوسو سال کے عرصے میں اردو صحافت نے بڑی تبدیلیاں دیکھیں اور ترقیات حاصل کی ہیں، ـمگر اس وقت مجموعی طور پر اردو صحافت کو بہت سے مسائل کا بھی سامنا ہے،ـ ہمیں انھیں دور کرنے کے لیے اجتماعی غور و خوض کرنا چاہیے۔نیوز ۱۸ ناندیڑ کے ضمیر احمد خان نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نئے دور کی تکنیکی و ابلاغی ترقیات سے اپنے کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔نیوز ۱۸ ممبئی کے محی الدین عبداللطیف نے کہا کہ ـ وقت کے تقاضوں کو بر وقت سمجھنا اور ان کے مطابق عمل کرنا ہماری صحافت کی بقا کے لیے ضروری ہے،یہی وجہ ہے کہ ـ آج بڑے بڑے نیشنل و انٹر نیشنل اخبارات اپنی اصل شکل کے ساتھ ساتھ ای ایڈیشنز بھی نکالتے ہیں اور اپنی ویب سائٹس،سوشل سائٹس بھی اپڈیٹ رکھتے ہیں۔انھوں نے ـ اردو میڈیا کو کارپوریٹ سے بھی جوڑنے کی وکالت کی۔مالیگاؤں کے متحرک صحافی منصور اکبرنے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت اپنی جگہ، مگر پرنٹ میڈیا کی معنویت اب بھی برقرار ہے، البتہ نئی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونا بھی ضروری ہے۔ ترجمانِ اردو کے مدیر جناب یوسف ترجمان نے بھی صحافت کی بدلتی شکلوں پر روشنی ڈالی،ساتھ ہی انھوں نے اس پر بھی زوردیا کہ صحافی کو پروفیشنل اقدار کے ساتھ صحافت کرنی چاہیے،خبروں میں سسپنس پیدا کرنا اور معلومات کی صحت پر توجہ نہ دینا آج کے ابلاغی انقلاب کے دور کا بڑا المیہ ہے،جسے سنجیدہ و ذمے دار صحافیوں کو دور کرنے پر خاص توجہ دینی چاہیے۔
پروگرام کی نظامت کا فریضہ روزنامہ انقلاب کے نمایندہ جناب مختار عدیل نے بحسن و خوبی انجام دیا اور میلے کے تیسرے دن جناب شکیل انصاری کی تالیف کردہ کتاب’تذکرہ اولیائے خاندیس ‘ کا اجرا بھی عمل میں آیا ۔ناشرین کی انجمن محبانِ اردو کتب کی مسلسل درخواست پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے میلے کا وقت صبح دس بجے تا شام چھ بجے سے بڑھا کر دس بجے صبح تا نو بجے رات کیے جانے پر کونسل کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جناب اجمل سعید اور میلے کے مقامی ذمے داران نے ضلع انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN