اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایودھیا میں نیتاؤں اور افسروں نے کی بڑی تعداد میں پلاٹوں کی خریداری،انڈین ایکسپریس کی رپورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ایودھیا میں نیتاؤں اور افسروں نے کی بڑی تعداد میں پلاٹوں کی خریداری،انڈین ایکسپریس کی رپورٹ
96
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ؍ایودھیا : (ایجنسی)

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو 9 نومبر 2019 کو ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منظوری ملی۔ اس منظوری کے بعد ہی ایودھیا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ لوگوں میں زمین خریدنے کی ہوڑ لگی ہوئی ہے۔پلاٹ خریدنےمیںمقامی ایم ایل ایز ، نوکر شاہوں کے قریبی رشتہ داربڑی تعداد میں شامل ہیں۔

دی انڈین ایکسپریس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایودھیا میں تعینات اہلکاروں سے لے کر بڑے لیڈروں تک ایودھیا میں زمین خریدنے کا مقابلہ آرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان افسران کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رام مندر کی جگہ کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں زمین خریدی ۔

جس میں ایم ایل اے، میئر اور ریاستی او بی سی کمیشن کے ایک رکن ہیں۔ ڈویژنل کمشنر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سرکل آفیسر آف پولیس، اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے رشتہ داروں کو ملا کر ایسے 14 معاملے پلاٹ لینے کے سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد ایودھیا کی نوعیت بدل جائے گی۔ ایسے میں یہاں ابھی سے ہی زمین خریدنے میں لوگ تیزی دکھا رہے ہیں۔ وہیں زمین خریدنے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے بھی منظر پر آئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مہارشی رامائن ودیاپیٹھ ٹرسٹ (ایم آر وی ٹی) میں دلت دیہاتیوں سے زمین خرید میں جانچ انہی افسران کے ذریعہ ہو رہی ہے جن کے رشتہ داروں نے زمین خریدی ہے۔

کن لوگوںنے لی زمین :

ایودھیا کے ڈویژنل کمشنر ایم پی اگروال کے سسر کیشو پرساد اگروال نے 10 دسمبر 2020 کو برہٹا مانجھا میں ایم آر وی ٹی سے31لاکھ روپے میں 2,530مربع میٹر خریدا۔وہیں ان کے بہنوئی آنند وردھن نے بھی اسی دن اسی ایم آر وی ٹی سے 15.50 لاکھ روپے میں 1,260مربع میٹر خریدا۔ غور طلب ہےکہ کمشنر کی بیوی اپنے والد کی فرم Helmond Contractors & Builders LLP میں شراکت دار ہیں۔

تاہم اس خریداری کے بارے میں ایم پی اگروال کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ان کے سسر کیشو پرساد اگروال نے کہا، ’ہاں، میں نے یہ زمین خریدی ہے کیونکہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد ایودھیا میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس میں شری ایم پی اگروال کا کوئی رول نہیں ہے۔

ایم ایل اے اندرپرتاپ تیواری:

ایودھیا ضلع کے گوسائی گنج کے ایم ایل اے اندرپرتاپ تیواری نے بھی 18 نومبر 2019 کو ایم آر وی ٹی سے برہٹا مانجھا میں 2,593 مربع میٹر 30 لاکھ روپے میں خریدا۔ وہیں 16 مارچ 2021 کو ان کے بہنوئی راجیش کمار مشرا نے راگھواچاریہ کے ساتھ مل کر سورج داس سے برہٹا مانجھا میں 6320 مربع میٹر 47.40 لاکھ روپے میں خریدا۔ راجیش کا کہنا ہے کہ اس زمین کی خریداری کا تیواری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نے اپنی بچت سے یہ خریدا ہے۔

چیف ریونیو آفیسر:

20 جولالی 2018 سے 10 ستمبر 2021 تک ایودھیا کے چیف ریونیو آفیسر رہےپروشوتم داس گپتا کےسالے اتل گپتاکی بیوی ترپتی گپتانے امر جیت یادونام کے ایک شخص کے ساتھ مل کر 12 اکتوبر 2021 کو برہٹا مانجھا میں 1,130مربع میٹر ایم آروی ٹی سے 21.88لاکھ روپے میں خرید کی۔ وہیں پروشوتم داس گپتا کاکہنا ہے کہ ایم آر وی ٹی کے خلاف جانچ میں ان کا کوئی رول نہیں تھا اور انہوں نے اپنے نام پر کوئی زمین نہیںخریدی تھی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی):

دیپک کمارجو 26 جولائی 2020 سے 30 مارچ 2021 تک ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کے عہدے پر رہے، اب علی گڑھ کے ڈی آئی جی ہیں۔ ان کی بیوی کی بہن مہیما ٹھاکر نے یکم ستمبر 2021 کو ایم آر وی ٹی سے برہٹا مانجھا میں 1,020 مربع میٹر 19.75 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ اس پر دیپک کمار نے کہا کہ ایودھیا میں میری پوسٹنگ کے دوران میرے کسی رشتہ دار نے کوئی زمین نہیں خریدی۔ میں نے، میری بیوی یا میرے والد نے وہاں کسی زمین کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کی۔

ایم ایل اے وید پرکاش گپتا:

ایودھیا قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے وید پرکاش گپتا کے بھتیجے ترون متل نے 21 نومبر 2019 کو رینو سنگھ اور سیما سونی سے برہٹا مانجھا میں 5,174 مربع میٹر زمین 1.15 کروڑ روپے میں خریدی۔ 29 دسمبر 2020 کوانہوں نے مندر کی جگہ سے تقریباً 5 کلومیٹر دور سریو ندی کے اس پار مہیش پور (گونڈا) میں 14,860 مربع میٹر زمین جگدمبا سنگھ اور جادونندن سنگھ سے 4 کروڑ روپے میں خریدی۔

ایس ڈی ایم:

ایودھیا میں ایس ڈی ایم کے عہدے پر فائز آیوش چودھری کی چچا زاد بہن شوبھیتا رانی نے 28 مئی 2020 کو آسارام ​​سے بیرولی ایودھیا میں 5,350 مربع میٹر 17.66 لاکھ روپے میں خریدا۔ 28 نومبر 2019 کو آراو دیشا کملا فاؤنڈیشن جسے شوبھیتا رانی چلاتی ہے، ایودھیا کے ملک پور میں 1,130 مربع میٹر دنیش کمار سے 7.24 لاکھ روپے میں خریدی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN