اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم ممبران نے ہریانہ اسمبلی میں نماز کا معاملہ اٹھایا،اوقاف سے قبضہ ہٹانے کا مطالبہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسلم ممبران نے ہریانہ اسمبلی میں نماز کا معاملہ اٹھایا،اوقاف سے قبضہ ہٹانے کا مطالبہ
144
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوح میوات:( عامر حسین میواتی )

ہریانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں ممبر اسمبلی آفتاب احمد نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو گڑگاؤں نماز جمعہ ادائیگی معاملے پر اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوالات اٹھائے، جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ ہوگیا۔اس دوران آفتاب احمد نے گڑگاؤں نماز معاملے پر اسمبلی اجلاس میں بی جے پی حکومت پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کچھ ہندوتوادی شرپسند عناصر گڑگاؤں میں نماز میں مسلسل خلل ڈال رہے ہیں۔ایسے میں وزیراعلیٰ کو ایسے شرپسندوں کو سختی سے روک کر نماز پڑھنے والوں کو ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے تھا۔

اس کے برعکس انہوں نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹرکے گڑگاؤں نماز معاملے پر دیے گئے بیان کی مذمت کی۔ایم ایل اے آفتاب احمد اور وزیر اعلیٰ منوہر لال کے درمیان کافی بحث ہوئی۔

آفتاب احمد نے کہا کہ جب انہوں نے حکومت سے گڑگاؤں میں موجود وقف اراضی کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیر اعلیٰ نے اس کے برعکس مجھے معلومات دینے کو کہا۔ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو ابھی تک نہیں معلوم کہ گروگرام میں کتنی وقف اراضی ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پچھلے کئی سالوں سے نماز میں مداخلت کرنے والوں کو اکسا کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت نماز کا مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتی۔

اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور ایم ایل اے نوح چودھری آفتاب احمد نے کہا کہ وہ گڑگاؤں نماز کے معاملے پر فکرمندی سے نظر بنائے ہوئے تھےاور آج انہوں نے نماز جمعہ معاملہ پر حکومتی موقف کو اسمبلی میں بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ صرف چند لوگ نماز کی مخالفت کر رہے ہیں، یہ سب حکومت کے کہنے پر ہو رہا ہے۔

قبل ازیں گروگرام کی نماز کا مسئلہ سابق وزیر اور موجودہ کانگریس ایم ایل اے محمد الیاس اور فیروز پور جھرکہ سے کانگریس ایم ایل اے مامن خان نے ہریانہ اسمبلی میں یہ معاملہ زور شور سے اٹھایا ۔

میوات کے تینوں ایم ایل اے آفتاب احمد، محمد الیاس اور مامن خان کا کہنا ہے کہ نماز پڑھنا مسلمانوں کا بنیادی حق ہے، جسے ان سے چھینا نہیں جا سکتا۔ وہ کہتے ہیں کہ صرف گروگرام میں وقف بورڈ کی اتنی زمین ہے کہ لوگوں کو کھلے میں نماز پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

ایم ایل اے آفتاب احمد، ایم ایل اے محمد الیاس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو گروگرام میں وقف بورڈ کی اراضی کے بارے میں علم نہیں ہے اور جس مسلم لیڈر (ذاکر حسین) کو وقف کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے، وہ خود اور کئی ایکڑ وقف اراضی ان کی تحویل میں ہے ۔کیا وزیر اعلیٰ کو اس بابت بھی کچھ علم نہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نماز کے معاملے کو بہانہ بنا کر ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور ریاست کو ہندو اور مسلمانوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ریاست کے عوام ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر گڑگاؤں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے معاملے میں سرگرم مولانا صابر قاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد وقف بورڈ کی تمام جائیدادوں پر سرکاری اور غیر سرکاری قبضہ چھڑا کر ان کے حوالے کرےاور مسلمانوں کو وقف اراضی دی جائے تاکہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN