اردو
हिन्दी
جولائی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نیا سال اور عالمی اقتصادیات: پانچ بڑے خطرے یا چیلنج

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
نیا سال اور عالمی اقتصادیات: پانچ بڑے خطرے یا چیلنج
545
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: آشوتوش پانڈے

عالمی معیشت کی سست انداز میں ریکوری کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے یا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (OECD) سے منسلک ماہرین نے رواں برس کی آخری سہ ماہی میں عالمی پیدوار کی شرح میں کمی کر دی تھی۔

دوسری جانب وہ نئے سال کے لیے طے کردہ شرح پیداواری افزائش پر یقین رکھتے ہیں کہ معاشی حالات میں سدھار پیدا ہو سکتا ہے اور عالمی اقتصادیات کا پہیہ اپنی سابقہ رفتار سے گھومنا شروع کر دے گا۔

اس خوش آئند اپروچ کے باوجود کووڈ انیس وبا کے ویریئنٹس معاشی پہیے کو پٹری سے اتار بھی سکتے ہیں۔ اسی ایک بڑے خطرے کی وجہ سے سرمایہ کار نئے سال کی آمد سے قبل فکرمند ہیں کہ وہ کوئی قدم اٹھائیں یا وبا کے پھیلاؤ میں میں کمی کا مزید انتظار کریں۔

سن 2021 کے مہینے نومبر میں مالی منڈیوں کو کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون نے شدید دہچکا پہنچایا۔ اومیکرون کی جنوبی افریقہ میں پہلی دفعہ نشاندہی ہوئی تھی اور اب مختلف ممالک میں یہ پھیل چکا ہے۔ اس ویرئنٹ کی وجہ سے مالی منڈیوں کو شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس وقت بھی کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ پر عالمی مالی منڈیوں کے سرمایہ کاروں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ یہ منڈیاں بدستور اوپر نیچے ہو رہی ہیں اور اس کے منفی اثرات عالمی اقتصادیات پر پڑ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون بظاہر ڈیلٹا ویریئنٹ سے زیادہ خطرناک نہیں لیکن اس کا پھیلاؤ بہت تیز ہوتا ہے۔ جے پی مورگن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اومیکرون خطرناک نہیں تو پھر وبا کے ختم یا کمزور ہونے کا بھی امکان بڑھ جائے ہے۔

ماہرین بدستور مستقبل میں سامنے آنے والے ممکنہ نئے ویریئنٹس پر بھی نگاہیں جمائے ہوئے ہیں اور کسی ایک خطرناک ویرئنٹ کی پیدائش سے اقتصادی ریکوری کی سب کوششیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

عالمی معیشت کی بحالی میں ایک اور رکاوٹ اشیا کی قلت اور سپلائی یا رسد میں واضح کمی ہے۔ سمندری مال برداری کا عمل سست ہو چکا ہے۔ وبا کی وجہ سے امریکی اور یورپی بندرگاہوں پر سامان سے بھرے کنٹینر جمع ہیں۔ وبا کی وجہ سے سمندری مال برداری کے کرایوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے اقوام عالم کو اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور اس قلت کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

کار انڈسٹری شدید متاثر ہے اور اس کی سپلائی بھی کئی رکاوٹوں کی وجہ سے انتہائی سست ہو چکی ہے۔ کئی کار ساز اداروں نے پیداواری عمل انتہائی سست کر دیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ایک خاص چِپ یا سیمی کنڈکٹرز کی شدید قلت بتائی جاتی ہے۔ جرمن کار ساز اداروں نے بھی پروڈکشن کے عمل کو کم کر دیا ہے کیونکہ سیمی کنڈکٹرز دستیاب ہی نہیں ہو رہے۔ سمندری مال برداری میں پیدا مشکلات بھی عالمی معیشت کا پہیہ سست کیے ہوئے ہے۔

اشیا کی قلت، خام مال کی کمی اور فیول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یورو زون اور امریکا میں افراطِ زر میں اضافہ ہو چکا ہے۔ موجودہ افراطِ زر کو بھی عالمی معیشت کی بحالی میں ایک بڑی رکاوٹ خیال کی جاتی ہے۔ اس تناظر میں ماہرین کو خدشہ لاحق ہے کہ مختلف ملکوں کے مرکزی بینکس قبل از وقت شرحِ سود میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو عام اشیاء کی قیمتیں اور زیادہ ہو جائیں گی۔

یورپی سینٹرل بینک کا خیال ہے کہ اس وقت اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کم مدتی فیکٹرز کا نتیجہ ہے۔ ان میں اشیا کی قلت ایک اہم فیکٹر ہے۔ یورپی مرکزی بینک کو یقین ہے کہ افراطِ زر میں اس وقت کمی واقع ہو جائے گی جب طلب اور رسد میں عدم توازن ختم ہو جائے گا۔

کئی ماہرین کا خیال ہے کہ سن 2022 کے بیشتر مہینوں میں افراطِ زر میں کمی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔ اس تناظر میں امریکا میں پائے جانے والے خدشات زیادہ شدید ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور دوسری ترقی یافتہ ممالک کو اقتصادی رفتار کو بہتر کرنے کے لیے مالی امدادی پیکجز متعارف کرانے ہوں گے اور روزگار کی منڈی کو بھی بہتر کرنا ہو گا۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے حامل ملک چین میں بھی پیداواری عمل سست روی کا شکار ہے۔ اس سست روی کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کو سن 2022 کی معاشی آؤٹ پُٹ کے حوالے سے بھی فکرمند ہیں۔ چینی معیشت سن 2020 میں تیزی کے

ساتھ وسعت اختیار کرنے میں کامیاب رہی تھی اور اس کی وجہ الیکٹرانک اور طبی سامان کی عالمی طلب تھی۔ چین نے وبا کے دوران اقوام عالم کی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اب چین میں وبا تو کسی حد تک کنٹرول میں ہے لیکن بیجنگ کا ٹیکنیکل کمپنیوں اور دوسری پیداواری شعبوں پر کیے گئے کریک ڈاؤن نے پیداواری عمل کو سست کر دیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن میں ٹیکنیکل ادارے علی بابا اور ٹین سینٹ کے مالکان خاص طور پر شامل ہیں۔

اسی طرح ریئل اسٹیٹ کے بڑے نام ایورگرانڈے اور کیئسا کو بھی کریک ڈاؤن کا سامنا رہا ہے۔ چین کے پرائویٹ ایجوکیشن سیکٹر کو بھی حکومتی کارروائیوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان حالات نے چینی معیشت کو سست کر رکھا ہے اور سن 2022 میں بیجنگ کو ملکی اقتصاد کو متحرک کرنے کے لیے مالی امدادی پیکج متعارف کرانا ضروری ہو سکتا ہے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN