نئی دہلی:(پریس ریلیز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی پہلی میگزین ’جرنل آف لاء اینڈ ریلیجیس افیئر‘ کا شام چھ بجے ملٹی پرپس ہال، انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میکس ملیر مارگ نئی دہلی میں ماہر قانون، سابق وزیر، وکیل برائے سپریم کورٹ کپل سبل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس تقریب میں سنجے ہیگڑے بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔
کتاب کا اجرا کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ومعروف ایڈوکیٹ کپل سبل نے کتاب کے تعلق سے کہا کہ اس میگزین کا آغاز تاریخی اقدام ہے، قانون کے دوسرے ادارے یہ پیش قدمی نہیں کر پائے۔بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ ’’یہ مجلہ قانون شریعت کی تفہیم اور قانون دانوں کے اعتراضات کو دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا‘‘۔ واضح رہے کہ یہ مجلہ اردو اور انگلش دو زبانوں میںشائع ہوگا۔










