نئی دہلی:(ایجنسی)
کڑکڑڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ایف آئی آر نمبر 49/2020 میں شاہ رخ پٹھان اور چار دیگر کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عدالت نے انہیں آرمس ایکٹ کے تحت الزام سے بری کر دیا ہے۔
شاہ رخ پٹھان اور چار دیگر ملزمان جن کی شناخت سلمان ولد صابر علی، گلفام ولد شریف، عاطر ولد شکیل احمد اور اسامہ ولد شکیل احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ان پر دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 147 (فساد)، 148 (ہتھیار سے مسلح ہنگامہ آرائی)، 149 (غیر قانونی اجتماع)، 186 (سرکاری ملازمین کو عوامی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا)، 188 (سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، آئی پی سی کی 153A۔کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
آرمز ایکٹ کے تحت الزامات ختم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایڈووکیٹ خالد اختر نے کہا کہ یہ صرف ایک ’خوشی‘ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پٹھان کے خلاف پورا مقدمہ جعلی ہے اور مختلف ’حقائق‘ کے پیش نظر من گھڑت ہے جس میں پٹھان کے بارے میں گواہوں اور پولیس اہلکاروں کے متضاد دعوے بھی شامل ہیں۔
اس سال ستمبر میں اختر نے مسٹر راوت کی عدالت میں 244 صفحات پر مشتمل ڈسچارج درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں، اختر نے عدالت سے شاہ رخ پٹھان کو ایف آئی آر 49/2020 میں درج تمام جرائم سے بری کرنے کی درخواست کی تھی۔










