بھوپال :(ایجنسی)
بی جے پی کی رکن اسمبلی پرگیہ ٹھاکر، جو خرابی صحت کی وجہ سے ضمانت پر باہر ہیں، اتنی صحت مند ہیں کہ وہ کرکٹ کھیلتی ہیں۔ یہ بات اورہے کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے جیل میں نہیں رہ سکتیں۔
بھوپال کے ایم پی مالیگاؤں دھماکہ کیس کے ملزم ہیں اور انہیں خرابی صحت کی بنیاد پر عدالت نے ضمانت دی ہوئی ہے۔ وہ اس سے قبل 24 نومبر کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میں مختصر طور پر پیش ہوئی تھی، جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی اپنا علاج کروانے کے لیے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہوں گی۔
لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہی ہے، جس میں وہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس میں وہ کہیں سے کمزور نظر نہیں آرہی ہیں اور نہ ہی ایسا لگتا ہے کہ اسے اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ بھی وہ ویڈیو دیکھیں۔
یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے بھوپال کا بتایا جا رہا ہے۔ تقریباً ایک منٹ کی ویڈیو میں بھگوا پوش لیڈر بھوپال کے شکتی نگر علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ پر بلے کو پکڑے ہوئے نظر آرہا ہے، اس دوران ایک شخص گیند بازی کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بلے سے بڑے اعتماد اور آسانی کے ساتھ گیندوں کو مار رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہاں موجود لوگ تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔










