اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یو پی سرکار میں آکر اکھلیش رام مندر کی تعمیر رکوادیں گے:امت شاہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یو پی سرکار میں آکر اکھلیش رام مندر کی تعمیر رکوادیں گے:امت شاہ
117
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جالون؍ کاس گنج:(ایجنسی)

اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے یوپی کے جالون میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی۔ اکھلیش یادو انتظار کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت بن جائے اور رام مندر کی تعمیر روک دی جائے۔

ایس پی-بی ایس پی ذات پر مبنی اقربا پروری کی حامی پارٹیاں ہیں

مرکزی وزیر داخلہ و سابق بی جے پی صدر امت شاہ نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) پر اقربا پروری و ذات پات کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کے دور اقتدار میں یوپی کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا تھا کاس گنج کے بارہ پتھر گراؤنڈ پر بی جے پی کی جن وشواش ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا’ صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی ملک کو ہی ایک ساتھ لے کر چل سکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اب کی بار 300 کے پار کا نعرہ بھی دیا۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو و بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے سابقہ میعاد کار کا ذکر کرتے ہوئے شاہ نے کہا’یوپی میں بوا-ببوا نے حکومت کیا لیکن کیا سبھی کی ترقی ہوئی؟کیا ایس پی اقتدار میں کسی کا بھلا ہوا؟بی ایس پی میں ترقیاتی کام ہوتے تھے کیا؟وہ ایسا نہیں کرسکتے۔ وہ ذات پر مبنی اقربا پروری کی حامی پارٹیاں ہیں۔

شاہ نے کہا کہ پہلے عوام الناس ریاست سے نقل مکانی کو مجبور تھے لیکن یوگی حکومت کے گذشتہ پانچ سالہ میعاد کار میں مافیا ریاست سے نقل مکانی کرگئے۔’پہلے ریاست میں نظم ونسق کے حالات اتنے خراب تھے کہ لوگ اپنی بچیوں کو اسکول۔کالج بھیجنے سے کتراتے تھے۔جس اترپردیش میں پہلے فسادات ہوتے تھے آج اسی اترپردیش میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، ایئر پورٹ اور کاروبار کاجال بچھایا گیا ہے۔

مذہبی جذبات کو برانگیختہ کرکے الیکشن کارڈ کھیلتے ہوئے شاہ نے کہا کہ پہلے جب کبھی رام مندر کی تعمیر کی بات ہوتی تھی تو عقیدت مندوں کو لاٹھیاں۔گولیاں کھانی پڑتی تھیں لیکن سال 2019 میں جب عوام نے اپنا آشیرواد دیا اور اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بنائی وزیر اعظم نریندر مودی نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران شاہ نے کشمیر سے دفعہ 370کو ختم کئےجانے کا بھی ذکر کیا۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بی جے پی سابق صدر نے کہا سوال کیا’اکھلیش جی کیا دیکھ کر ووٹ مانگنے نکلے ہو‘۔شاہ نے کہا’آپ کو عوام جانتے ہیں اور آپ کے میعاد کار میں 700سے زیادہ فسادات ہوئے تھے۔یوگی کے میعاد کار میں کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ ایک بھی فساد برپا کرسکے ہم نے اترپردیش میں ترقیاتی کام کئے ہیں۔

انہوں نے یوگی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر اور سابقہ حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پہلے ریاست کے ہر ضلع میں ایک باہو بلی ہواتا تھا آج ہر ضلع میں ایک پروڈکٹ ہے۔پہلے ہر ضلع مین ایک منی سی ایم ہوا کرتا تھا آج ہر ضلع میں ایک انڈسٹری ہے۔پہلے ہر ضلع میں ایک اسمیک ہوا کرتا تھا آج ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN