پانی پت: (عامر حسین میواتی)
ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی غیر سیاسی جماعت جمعیۃ علماء ہند سید مولانا ارشد مدنی گروپ کا ہریانہ پنجاب ہماچل اور چنڈی گڑھ یونٹ کا انتخابی اجلاس سنولی، پانی پت میں منعقد ہوا، جس میں سنولی واقع ضلع پانی پت کے رہنے والے مولانا محمد ہارون قاسمی 159 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو ئے ۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر سے آئے پانچ مشاہدوں کی انتخابی ٹیم کی موجودگی میں انتخابی عمل امن و آشتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس میں مولانا محمد ہارون قاسمی نے 571 ووٹ حاصل کیے، اس کے علاوہ دیگر نےشکست فاش سے دو چار ہوئے۔ مولانا محمد خالد قاسمی کو 412 ووٹ ملے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج صبح ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے مؤقر علماء کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے قبل باہمی رائے مشورہ سے صدر منتخب ہونے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، جسے مولانا محمد خالد قاسمی نے یکسر مسترد کر دیاتھا۔
جس کے بعد ووٹنگ کا عمل ساڑھے 9 بجے سے شروع کر دیا گیا۔ جو 2:45 بعد سہ پہر تک جاری رہا۔ ہماچل، پنجاب، چنڈی گڑھ اور ہریانہ کے میوات سمیت تمام اضلاع کے ووٹروں نے انتخاب میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ مولانا صابر قاسمی، مولانا محمد الیاس جھمروت،مولانا حکیم الدین اشرف اٹاؤڑی اور مولانا ولی الدین ولی شمالی ندوی نے اس فتح کو حق و انصاف کی فتح قرار دیا۔
جبکہ مولانا محمد ہارون قاسمی نے جیتنے کے بعد اپنے تاریخی خطاب میں کہا کہ متحدہ پنجاب میں یہ پہلا واقعہ ہے جب ووٹنگ کے ذریعے صدر کا انتخاب عمل میںآیا۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کے محرک کوئی بھی ہو، لیکن اتنا ضرور ہے کہ انتخابات کے ذریعے جماعت شفافیت آئے گی اور انتخاب کا دوسرا مثبت پہلو یہ رہا کہ کسی بھی طرح کی بدمزگی پیش نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ ہریانہ، پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ ریاستوں کے سبھی طبقات کے مفاد کے لیے کام کریں گے، تاکہ موجودہ حالات میں معاشرے سے تفریق اور اونچ نیچ کی سیاست کا خاتمہ ہو سکے۔
اس موقع پر مولانا سعید امینی مالب، مولانا ممتاز قاسمی شملہ، مولانا اصغر امام خطیب جامع مسجد انبالہ ، مولانا محمد الیاس جھمراوٹ ، مفتی ارتقاء الحسن ملیر کوٹلہ، مفتی خلیل الرحمٰن، حافظ انتظار، مولانا محمد جاوید ندوی، مولانا محمد شبیر پاٹ کھوری، مولانا حسین ہرواڑی، مولانا ڈاکٹر رفیق آزاد اور دیگر درجنوں لوگ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ مولانا عبدالستار ربانی، مولانا لقمان حسن پور، سعید الزمان وغیرہ نے الیکشن کے پرامن طریقے سے مکمل ہونے پر جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انتخابات کو پرامن بنانے میں مرکزی دفتر سے مشاہد کے طور پر آئے مولانا مفتی عبدالقدیر، مفتی عبدالرازق، قاری دلشاد کا اہم کردار رہا۔ جنہوں نے پورے نظام پر نگہ داشت بنا کر انتخاب کو پُر امن طریقے سے انتخاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا، جبکہ مقامی طور پر مولانا امجد مجیدی قاسمی نے اہم تعاون کیا۔ مولانا جنید قاسمی، مولانا اسجد قاسمی، مولانا شوکت میوات،مولانا عثمان روپڑاکا ،مفتی وسیم آلی میو،مولانا انوار مالپوری،مفتی شرافت، مولانا عابد اور مفتی جنید وغیرہ نے بھرپور تعاون کیا۔










