اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قیلولہ: مختصر سے وقت کے لیے آنکھ لگنے کے بے انتہا فائدے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
قیلولہ: مختصر سے وقت کے لیے آنکھ لگنے کے بے انتہا فائدے
90
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:لورا پٹ

طویل اوقات کام اور روزانہ کرنے کے کاموں کی لمبی فہرستوں کے ساتھ، ہمیں چند ایک کام ہر حال میں کرنا پڑتے ہیں جبکہ بعض کام ہم اپنی مرضی سے کرنا چاہتے ہیں۔ اس وجہ سے صبح سے رات تک ہمارے لیے اپنی اپنی توانائی کی سطح کو برقرار رکھنا آسان کام نہیں ہے۔

کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہو گا کہ ہم دن کے درمیان تازہ دم ہو کر ہر اس کام کو جاری رکھنے کے لیے ری سیٹ کے بٹن کو دبانے کے قابل ہو جائیں اور شروع سے جو کام ہمارے سامنے ابھی بھی باقی ہے اُسے ایک نئی توانائی کے ساتھ از سرِنو شروع کردیں، جیسے کہ ہم ایک کمپیوٹر ہوں؟

وہ بٹن، یا کم از کم ایک میکانزم جو اسی کام کو پورا کرتا ہے، مختصر سے قیلولے کی یا آنکھ جھپکنے کی شکل میں موجود ہے جو سائنس کے بڑھتے ہوئے شواہد کے مطابق، ہماری اپنی ذہنی صلاحیت اور توانائی کو بحال کرنے کا ایک قیمتی ذریعہ ہے جس کے ساتھ ہم دن کا آغاز کرتے ہیں۔

نیند کی فزیالوجی کے ماہر اور لندن میں مقیم ’دی سلیپ اسکول‘ کے شریک بانی، گائے میڈوز، اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’مختصر سا قیلولہ کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ یہ جسمانی اثرات پر اُس تھکان کا مقابلہ کرتے ہیں جو ہمارے جاگنے کے بعد (ہمارے جسم) میں پیدا ہوتے ہیں۔‘

’جس لمحے سے ہم بیدار ہوتے ہیں ‘دماغ میں ایک کیمیکل ایڈینوسین جو کہ میٹابولزم کی ضمنی پیداوار ہے، بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’آپ جتنی دیر تک جاگتے رہیں گے آپ کے دماغ میں ایڈینوسین اتنا ہی زیادہ جمع ہوتا ہے، اس طرح نیند کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔‘

میڈوز کہتے ہیں کہ ’جب ہم کچھ دیر کے لیے آنکھ چھپکتے ہیں، ‘ہم اڈینوسین کو کم کرتے ہیں، اس طرح ہم اپنے سسٹم میں تھوڑا سا میٹابولزم کم کرتے ہیں، اور یہ ہماری توانائی کی سطح کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے اور ہمیں زیادہ چوکس اور بیدار کرتا ہے۔‘

اس سے ‘ہمارے مزاج کو بہتر بنانے، (مختلف قسم کے محرکات پر) تیزی سے رد عمل ظاہر کرنے، غلطیاں کرنے کے امکانات کو کم کرنے اور دوپہر کے وقت ہمیں جو بھی کرنا ہے اس پر اور توجہ دینے میں مدد ملتی ہے۔

میڈو کی طرف سے بیان کردہ فوائد خاص طور پر مختصر وقت کے لیے آنکھ لگنا (ان کی فراہم کردہ توانائی کی وجہ سے وہ اسے ‘پاور نیپس بھی کہتے ہیں) جن کی لمبائی 10 سے 20 منٹ تک ہونی چاہیے، اِس کے ذریعے فراہم کیے گئے فوائد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

سارہ میڈنِک، نیند پر تحقیق کرنے والی اپنی کتاب ‘ٹیک اے نیپ! چینج یور نیپ میں کہتی ہیں کہ ‘اگر ہم جس چیز کی تلاش کر رہے ہیں وہ یاد داشت، تخلیقی صلاحیتوں، اپنے ادراک کے افعال یا علمی کے حصول کے عمل کو بہتر بنانا ہے، تو 90 منٹ تک طویل آنکھ لگنی چاہیے۔

طویل ترین قیلولے میں، 60 سے 90 منٹ کے درمیان، ہم REM کے مرحلے میں داخل ہوتے ہیں (REM مخفف ہے ’ریپِڈ آئی موومنٹ‘یعنی آنکھوں کی تیز حرکت)۔ سارہ میڈنِک کہتی ہیں کہ ‘ہم رات کو اسی قسم کی نیند لیتے ہیں اور اسی وجہ سے اس کے وہی فوائد ہوتے ہیں،اور سائنسدان 20 سال سے زیادہ عرصے سے نیند کے اس طرح کے اثرات پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

قیلولے کی تربیت حاصل کریں

لیکن آئیے آنکھ لگنے کے مختصر لمحوں پر توجہ مرکوز کریں، کیونکہ دن کے درمیان کسی وقت ڈیڑھ گھنٹہ تلاش کرنا ہر ایک کے بس میں نہیں ہوتا ہے – جب تک کہ ہم کسی ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں قیلولہ ان کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہو، جیسے کہ شاید سپین یا یونان میں، جہاں کام کے اوقات لوگوں کی عادات کو مد نظر رکھ کر طے کیے جاتے ہیں۔

جیسا کہ میڈوز بتاتے ہیں کہ ایک مختصر وقت کے لیے آنکھ لگا لینا تیراکی یا موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے مترادف ہے، یہ ایک ایسا ہنر ہے جس کے لیے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جسے مختصر وقت میں اور بڑی محنت کے بغیر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ’اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے الارم لگائیں کہ آپ زیادہ نہیں سو رہے ہیں۔ اگر آپ روزانہ ایک ہی وقت پر سونے کی مشق کرتے ہیں تو آپ کا جسم اس سرگرمی کو ایک مخصوص وقت کے ساتھ وابستہ کرنے کی عادت پیدا کرلے گا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ‘’ایک ایسا شخص جو آرام سے کام کرنے والے کے ساتھ آنکھ لگا نہیں سکتا یا قیلولہ نہیں لے سکتا ہے، اُسے یہ صلاحت پیدا کرنے میں تقریباً تین مہینے لگیں گے۔‘

اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو سونے پر مجبور نہ کریں بلکہ صرف بستر پر، کرسی یا کسی اور آرام دہ جگہ پر آرام کرنے کے لیے، کمرے میں اندھیرا کریں یا آنکھوں کو ڈھانپنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں، اس لمحے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ قیلولہ لینے سے پانچ منٹ پہلے فون کو دیکھنا یا ای میلز پڑھنا چھوڑ دیں، سکون سے سانس لیں اور شاید تھوڑا سا پانی پی لیں۔ مختصراً یہ کہ سکون کریں اور آرام کریں۔

بغیر احساس کے سوجانا

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے دن کے وسط میں 15 منٹ تک سونا ناممکن ہے کیونکہ وہ اتنی آسانی سے سو نہیں سکتے ہیں۔ لیکن میڈوز کے مطابق ہم اکثر یہ جانے بغیر سو جاتے ہیں کہ ہم ایسا کر رہے ہیں۔

ایک تحقیق جس میں لوگوں کو سونے کی اجازت دی گئی تھی (جب کہ ان کے سروں پر الیکٹروڈ لگا کر یہ اندازہ لگایا گیا کہ وہ نیند کے کس مرحلے میں تھے) ظاہر ہوا کہ جب وہ پہلے مرحلے سے گزرے، جو کہ بہت ہلکا ہے، اور پھر وہ بیدار ہو گئے۔ اور پوچھا کہ کیا وہ جاگ رہے تھے یا سو رہے تھے، تو 65 فیصد نے کہا کہ وہ پورا وقت جاگتے رہے، حالانکہ وہ جاگے ہوئے نہیں تھے۔

تحقیق کرنے والے کا کہنا ہے کہ ‘اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم بہتر طور پر سمجھ نہیں پاتے ہیں کہ آیا ہم سو رہے تھے یا نہیں۔ ‘

لیکن اس کے علاوہ مختصر سی آنکھ لگنے کے یا قیلولے کے فوائد صرف اس صورت میں حاصل نہیں ہوتے جب ہم سو جاتے ہیں بلکہ 10 سے 20 منٹ تک آنکھیں بند کرنے اور توقف کرنے سے بھی حاصل ہوتے ہیں۔

یہ نیند کا وقفہ ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو رات سے پہلے اچھی طرح سو چکے ہیں اور ان کے لیے بھی جو نہیں سوئے ہیں، حالانکہ یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہمیں ایک خاص وقت سے زیادہ نہیں سونا چاہیے (20 منٹ کی مختصر نیند کی صورت میں، اور 90 منٹ مکمل نیند کے قیلولے کے لیے) اگر ہم بیدار ہونے پر سستی محسوس نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

متبادل

مختلف انٹرنیٹ سائٹس پر ظاہر ہونے والی ایک مشورے میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ تھوڑی سی دیر کے لیے آنکھ لگنے سے پہلے کافی پی لیں، کیونکہ کیفین کا اثر اسے کھانے کے تقریباً 20 منٹ بعد محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے، جب آپ بیدار ہوتے ہیں۔

میڈنِک کے خیال میں یہ بالکل اچھا خیال نہیں ہے۔ اسی محقق کا کہنا ہے کہ ’قیلولے یا جھپکی کا خیال ہمیں قدرتی طور پر دوبارہ توانائی بخشنے کے لیے ہے۔ دوپہر کے وقت کافی نیند کے لیے ناقابل یقین حد تک خراب ہے۔‘

میڈنِک اور اس کے ساتھیوں نے سنہ 2008 میں ایک مطالعہ کیا جس میں 200 ملی گرام کیفین (ایک کپ کافی) اور 60-90 منٹ کی جھپکی کے میموری ٹیسٹ پر اثرات کا موازنہ کیا۔ سوتے وقت ان کاموں پر عام طور پر کارکردگی بہتر ہوتی ہے، کیفین کا کوئی اثر یا منفی اثر نہیں ہوا۔

تاہم محقق نے نوٹ کیا کہ وہ لوگ جو قیلولہ لینے کی عادت نہیں رکھتے تھے انہیں علمی فوائد حاصل نہیں ہوئے۔ وہ کہتی ہیں کہ ‘لوگ یا تو نیند کو پسند کرتے ہیں یا اُس سے نفرت کرتے ہیں۔کچھ لوگوں کے لیے نیند آرام کرنے اور دوبارہ کام شروع کرنے کا بہترین طریقہ ہے، لیکن دوسروں کے لیے یہ غلط قسم کا آرام ہے۔ میڈنِک نے مؤخر الذکر صورت میں ایک متبادل تلاش کرنے کی تجویز دی ہے، جیسے کہ سیر کے لیے جانا، ورزش کرنا یا مراقبہ میں بیٹھنا۔

(بشکریہ:بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN