اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دیکھ بہاریں جاڑے کی….!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
دیکھ بہاریں جاڑے کی….!
110
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: رضا علی عابدی

جاڑے آگئے۔ اس میں حیرت کس بات کی۔ اُن کا کام ہی تھا آنا سو آگئے۔مگر اس بار کچھ اور ہی چھب ہے ان کی۔دانت بھینچ کرآئے ہیں۔ کچھ ایسی بے نیازی سے آئے ہیں کہ نہ غریب کی پروا ہے نہ مفلس کی۔ اگر کسی کو تن ڈھانپنے کو کچھ نصیب نہیں تو جاڑوں کو کیا پروا اور اگر کوئی کمبل، کوئی رضائی یا کوئی لحاف کسی کے قریب بھی نہ پھٹکا ہو تو انہیں کیا۔ جاڑوں کا کام ہے رگوں میں خون جمانا سو وہ جمائے جارہے ہیں۔میں ایسے گھروں کو جانتاہوں جہاں گھر والے ایک دوسرے سے چمٹ کر سوتے ہیں۔ نہ چمٹیں تو سردی کی ماری نیند نہ آئے۔میںایسے علاقوں سے واقف ہوںجہاں لوگ اپنے چوپایوں کو اپنے کمروں میں باندھتے ہیں تاکہ ان کی ناک سے نکلتے بھاپ کے بادل کمرے کو گرم رکھیں۔

میری طرح جن لوگوں نے گزرے زمانے دیکھے ہیں وہ اگر میری ہی طرح سوچیں تو ایک عجب خیال آتا ہے۔ وہ یہ کہ لوگوں کی زندگی سے لطافت نکلتی جارہی ہے۔ وہ جو ہر بدلتے موسم کا کسی نا کسی شکل میں جشن منا لیا کرتے تھے، وہ سارے سلسلے موقوف سے ہوئے جاتے ہیں۔ مجھے ذرا ذرا سی تفصیل یاد ہے۔جوں ہی موسم اپنا چولا بدلتے، رُت اپنی رنگت تبدیل کرتی، ہوا کے رخ بدلتے، موسم کی ادا بدلتی، لوگ اٹھ کھڑے ہوتے اور موسم کی نئی چال سے اپنی چال ملا کر نئے موسم کا جیسا بھی ممکن ہوتا، جشن منایا کرتے تھے۔ وہ دھوم دھام وہ رونقیں، وہ چہل پہل، وہ جھولے وہ گانے وہ کھانے وہ پکانے سب دھندلے سے پڑتے جارہے ہیں۔یہ تو کچھ مردنی سی کیفیت ہے۔ کاش نہ ہوتی۔

میں اُن جاڑوں کو کیسے بھلادوں جب بازار میں گنّے آجاتے تھے اور ملائم گنّوں کو بچّے اور بڑے اپنے دانتوں سے چھیل کر گنڈیریاں چوسا کرتے تھے۔اس کے ساتھ گاؤں دیہات میں گنّے کے رس کے کڑھاؤ چڑھ جاتے تھے۔ فضا میں گڑ کی سوندھی خوش بو رچ جاتی تھی۔بازار میں تازہ گڑ آجاتا ساتھ ہی ریوڑیا ں اور پھر تل کے لڈو آتے اور تل اور کھوئے کا وہ حلوہ آتا جسے تل بُگا کہتے تھے۔وہی دن ہوتے جب غریبوں کا مرغوب خشک میوہ دھوم مچاتا آتا اور نو عمر لڑکے مونگ پھلی کی جھولی اٹھائے بازاروں میں آجاتے اور جھولی کے اندر انگاروں سے بھری ہانڈی رکھی ہوتی تھی۔ کتنے ہی لوگ بھڑ بھونجے کے بھاڑ پر پہنچ جاتے اور گرم گرم چنے بھی خریدتے۔ جاڑے منانے والے گھروں میں جاڑوں کا پکوان دیکھنے کے قابل ہوتا تھا۔ نہایت گرم کھچڑی، اس کے اوپر گاؤں کا اصلی گھی، بچوں کے لئے گرم یخنی اور مٹھاس کے خواہش مندوں کے لئے گڑکے اوپر گاّں کاگھی اور اس کے ساتھ گر م پھلکے یا چپاتی جس کے لقمے کے اندر گھی پگھل کر عجب لطف دیتا تھا۔ ان ہی دنوں گنے کے رس اور چاول سے رساول پکتا تھا۔یہ عام طور پر گاؤں دیہات میں مٹی کی ہانڈیوں میں پکایا جاتا تھا، اس میں کشمش اورناریل بھی ڈالا جاتاپھر ہانڈی کے منھ پر کپڑا باندھ کر اسے رات بھر اوس میں رکھا جاتا اور صبح ٹھنڈی بالائی کے ساتھ کھایا جاتا۔ ر ساول ہر امیر غریب گھرانے میں شوق سے کھایا جاتاتھا۔ گڑ پر یاد آیا اس سے گڑ اور آم کا گڑمبا بھی بنتا تھا ۔ اس کے لئے کچی کیریوں کا انتظار کرنا پڑتا۔یہ تو ہوا ہم جیسے متوسط لوگوں کے جاڑوں کا جشن۔

صاحب حیثیت گھرانوں کی شان ہی نرالی ہوتی تھی۔ جاڑوں کی صبح، سورج نکلنے سے پہلے میتھی کی کھچڑی کھائی جاتی جس کے بارے میں طے تھا کہ سورج نکلتے ہی کڑوی ہوجاتی ہے۔اس کے لئے پورے پورے خاندان منہ اندھیرے جمع ہوتے اور دھوم مچاتے۔ مگر اصل دھوم اس صبح ہوتی جس صبح رات بھر پکنے والی شب دیگ کھولی جاتی۔مسالوں میں بسا شلجم اور گوشت کا سالن یوں مہکتا کہ پورے علاقے کوخبر ہوجاتی۔ پھر ساتھ ہی تنور سے خمیری روٹی نکلتی جاتی اور ایک آن میں چٹ ہوتی جاتی۔ کہتے ہیں کہ سالن کے اوپر ہرا دھنیا نہ چھڑکا ہو تو اس کا لطف آدھا رہ جاتا ہے۔یہی عالم نہاری کا ہوتا اور یہی کیفیت سری پائے کی ہوتی۔ سوچئے کہ دیگ کے اندر بہترین گوشت پک رہا ہو جس کے نیچے بھی اور اوپر بھی انگارے دہک رہے ہوں اور رات بھر کے بھوکے اہل و عیال بے صبری سے دیگ کھلنے کے منتظر ہوں۔

اب اس بحث میں کون پڑے کہ یہ سارا میلہ اٹھ کر کہاں چلا گیا۔ وقت کے ساتھ ہرچیز بدلتی ہے۔ پھر اس کی جگہ کوئی نئی شے آتی ہے۔ مگر اب وہ پہلے جیسا روپ رنگ کہاں۔سچ تو یہ ہے کہ وہ سُکھ چین کے دن تھے۔ فراغتیں تھیں، فرصتیں تھیں، آسودگی تھی اور سب سے بڑھ کر کنبے اور خاندان بندھی مٹھی کی طرح آباد تھے۔ دکھ میں بھی شامل، سُکھ میں بھی شریک۔ دھوم مچارہے ہیں تو سارے مل کر،دکھ جھیل رہے ہیں تو ہاتھ میں ہاتھ دے کر۔ وقت کیسا بدلا ہے اور ابھی کیسا بدلے گا۔ کون جانے۔

اردو کے سب سے بڑے عوامی شاعر نظیر اکبر آبادی نے، جو 1830ء تک جئے،اپنے زمانے کے جاڑوں کی تصویر کھینچی۔ انہوں نے اپنے وقت کا معاشرہ دیکھا۔سارے عیش و عشرت بیان کرکے ان کی تان اسی فقرے پر ٹوٹی کہ’تب دیکھ بہاریں جاڑے کی‘۔کیسا وقت رہا ہوگا کہ اکبر آباد میں جاڑا پڑتا ہوگا اور پیالے ہوتے ہوں گے اور رقص وسرود کی محفلیں ہوتی ہوںگی۔ہمارا وقت اور ہے، ہمارے عیش و عشرت کے تقاضے گرم مونگ پھلیوں اور بھاپ اٹھتی ہوئی کھچڑی سے پورے ہوجاتے ہیں۔ رساول مل جائے اور خستہ گزک نصیب ہو۔ہمارا کام چل جائے ہم سمجھیں گے ہمارے ارمان پورے ہو ئے۔ بقول نظیر :

سب عیش مہیا ہو آکر جس جس ارمان کی باری ہو
جب سب ارمان نکلتا ہو تب دیکھ بہاریں جاڑے کی

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN