اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدر ٹریسا کے خیراتی اداروں کے بینک کھاتے منجمد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مدر ٹریسا کے خیراتی اداروں کے بینک کھاتے منجمد
137
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کولکاتا :(ایجنسی)

حکومت ہند ایک بار پھر مدر ٹریسا کی مشنریز آف چیریٹی تنظیم کے حوالے سے تنازعات میں گھرگئی ہے۔ عین کرسمس والے دن، پورے ملک میں مشنریز آف چیریٹیز کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

ستیہ ہندی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کی اطلاع آج سامنے آئی، لیکن کولکاتا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشنریوں کے لوگوں کو یہ اطلاع کل ہی مل گئی تھی۔

مشنریز آف چیریٹیز تنظیم ملک بھر میں بڑی تعداد میں اسپتال اور سینٹر چلاتی ہے، جہاں ہزاروں غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ انہیں وہاں مفت کھانا دیا جاتا ہے۔ بینک اکاؤنٹس بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں اس ادارے کے تقریباً 22000 ہزار مریض اور ملازمین مشکلات میں گھر گئے ہیں۔ مریضوں کو دوائیں ملنا بند ہوگئیں۔ ان کے علاج میں بہت سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

ہر روز تنظیم کو ادویات، اناج اور تنخواہ وغیرہ دینے کے لیے رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اب تنظیم کے پاس یہ کام کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرکے اس معاملے کی سخت مذمت کی ہے۔

Shocked to hear that on Christmas, Union Ministry FROZE ALL BANK ACCOUNTS of Mother Teresa’s Missionaries of Charity in India!

Their 22,000 patients & employees have been left without food & medicines.

While the law is paramount, humanitarian efforts must not be compromised.

— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) December 27, 2021

ادارے کے کھاتوں کو منجمد کرنے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دائیں بازو کی تنظیمیں کئی گرجا گھروں پر حملوں کی وجہ سے متنازع بن چکی ہیں۔ کل امبالہ میں عیسیٰ مسیح کا مجسمہ توڑدی گئی۔ ملک میں کئی مقامات پر مسیحی دعائیہ اجتماعات میں خلل ڈالی گی۔

دائیں بازو کی تنظیموں کے اس اقدام کو یوپی سمیت 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ہندو ووٹروں کے پولرائزیشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں بہت سے لوگ مسلمانوں اور مسیحی برادریوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مشنریز آف چیریٹیز کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔مشنریوں کے زیادہ تر اکاؤنٹس کولکاتا میں ہیں۔

دائیں بازو کی تنظیمیں اس ادارے پر علاج اور کھانا کھلانے کی آڑ میں مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔ وزارت داخلہ کئی بار اس ادارے کو نوٹس جاری کر چکی ہے، اب جب کہ اکاؤنٹس منجمد ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں اس کی مذمت شروع ہو گئی ہے، وزارت داخلہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

کئی ریاستوں میں پولیس اور دیگر تفتیشی ایجنسیاں مشنریز آف چیریٹیز کی تحقیقات کررہی ہیں۔ 14 دسمبر کو گجرات کی وڈودرا پولیس نے تنظیم کے خلاف تحقیقات شروع کیں۔

گجرات کے وڈودرا میں مشنریز آف چیریٹیز کے دفتر پر 13 دسمبر کو چھاپہ مارا گیا۔ وڈودرا کے سوشل ویلفیئر آفیسر میانک تریویدی نے پولیس کو رپورٹ بھیجی کہ انہیں ادارے کی لائبریری میں عیسائیوں کی مذہبی کتاب بائبل کی 13 کاپیاں ملی ہیں۔ وہاں لڑکیوں کو زبردستی بائبل پڑھائی جا رہی تھی اور ان کے گلے میں زبردستی صلیب پہنائی جا رہی تھی۔ پولیس نے 14 دسمبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ گجرات میں مشنریز آف چیریٹی کے دفاتر کی چھان بین کرے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا ان کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN