نئی دہلی:(ایجنسی)
نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کے باوجود، اگلے سال شروع ہونے والے یوپی، پنجاب سمیت دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ الیکشن کمیشن ممکنہ طور پر آئین کے مطابق اپنے انتخابات کے شیڈول پر قائم رہے گا۔ ملک میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے معاملے پر مرکزی صحت سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کی۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کمیشن سے اسمبلی انتخابات والی ریاستوں میں ویکسین کوریج اور اومیکرون کیسز سے متعلق تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے اثرات کے سائے میں ہونے والے انتخابات کی وجہ سے سخت کووڈ پروٹوکول کی ضرورت پر بھی بات کی تھی۔ الیکشن کی تیاریوں کے پیش نظر کمیشن کی ٹیم کل یوپی کا دورہ کرے گی۔ اس دوران کمیشن نیم فوجی دستوں کے سربراہان، انتخابات کے دوران تعینات کیے جانے والے دستوں سے بھی بات چیت کرے گا۔










