اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’نرسنگھا نند سرسوتی کو گرفتار کیاجائے‘،وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ سے استعفیٰ کا مطالبہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’نرسنگھا نند سرسوتی کو گرفتار کیاجائے‘،وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ سے استعفیٰ کا مطالبہ
106
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

ان دنوں ملک کی مختلف جگہوں پر نام نہاد سادھو سنتوں تنظیموں کی طرف سے دھرم سنسد کا انعقاد کیاجارہا ہے، ان سبھی جگہوں سے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور انہیں مارنے کاٹنے اور قتل کرنے کے لیے اُکسانے والے بیانات دئیے جارہے ہیں۔ ہری دوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں نرسگھا نند سرسوتی نے مسلمانوں کو لے کر کئی باتیں کہی جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلسل احتجاجات ہورہے ہیں، بین الاقوامی میڈیا میں بھی اس ویڈیو کی بازگشت ہے اور مودی حکومت کی خاموشی پر سوال اُٹھائےجارہےہیں۔

پیر کو یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ، سی پی آئی، ڈی وائی ایف آئی، جے ایم ایس، ایس ایف آئی ، اے آئی ایس اے اور کئی طلبہ تنظیموں سمیت سیاسی وسماجی تنظیموں کی طرف سے دہلی میں اتراکھنڈ بھون کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، جہاں پر اے آئی ایس اے کے طلبا ہاتھوں میں بینر پوسٹر لیے تھے جس میں صاف طو رپر لکھا تھا کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کا استعفیٰ چاہئے اور نرسگھا نند سرسوتی کو گرفتار کیا جائے۔د ھرم سنسد نہیں دنگا سنسد ہے، نفرت کی سیاست ہندوستان کو منظور نہیں، مسلمانوں کی زندگی کی اہمیت رکھتی ہے، نفرت بھڑکانے والی سبھائوں پر پابندی لگائی جائے، ہندوستان ہمارا آپ کا، مودی کی جاگیر نہیں، اسلاموفوبیا کے خلاف کھڑے ہوجائے۔ نفرت کے سوداگروں کو سرکاری تحفظ بند کرو۔ اس دوران مظاہرین نے کہاکہ دھرم سنسد میں جو باتیں کہی گئی وہ ملک کو توڑنے والی بات ہے، مسلمانوں کو ملک میں ڈرایا اور دھمکایاجارہا ہے، یہ مسلمانوں کا ملک ہے او رہم اسے ہندو راشٹر نہیں بننے دیں گے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات تھی، پولس نے دفعہ 144 اور کووڈ اصولوں کا حوالہ دے کر لوگوں سے جانے کی اپیل کررہی تھی لیکن مظاہرین کسی طورپر ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔

سی پی آئی کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹہ چاریہ نے بتایاکہ بی جے پی کے نوجوان ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کرناٹک میں جاتے ہیںاور زہر اگلتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ، الیکشن آرہا ہے بی جے پی الگ الگ ہتھکنڈے اپنارہی ہے، اور عوام کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔

ایک مظاہرین نے کہاکہ جو دھرم سنسد میں وزیر اعلیٰ جس اسٹیج پر تھے وہاں پر اس طریقے کی ملک کو توڑنے والی باتیں کہی جارہی ہیں، مہاتما گاندھی کو لے کر بھی نازیبا کلمات کہے جارہے ہیں،یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، آج پورے ملک میں سبھی کو رہنے کا حق ہے، کچھ دن پہلے عیسائیوں کو لے کر بھی کئی من گھڑت باتیں کہی گئی تھیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم کسی طور اس ملک کو ہندو راشٹر نہیں بننے دیں گے، یہ جمہوری ملک ہے ، سبھی کو یہاں رہنے کا حق ہے، اس ملک میں جتنی قربانی مسلمانوں نے دی ہے اتنا ہی سکھ اور عیسائیوں نے بھی دیا ہے۔

ڈی وائی ایف آئی دہلی این سی آر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہری دوار میں دیاگیا بیان پوری مسلم کمیونٹی کے قتل عام کا اعلان ہے، یہ تقریریں کھلے طور پر آئین کی خلاف ورزی اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت سنگین جرم ہے، اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا ملا ہے اور مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس اور ڈروخوف پیدا کردیا ہے۔ ہندوستانی عوام اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان نفرت کے سوداگروں پر سخت کارروائی کی جائے اور ایسے پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN