اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس و مساجد کی جانچ کے نام پر پولیس کی شرپسندی،غیردستوری مداخلت بند کرے: جمعیۃ علماء ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مدارس و مساجد کی جانچ کے نام پر پولیس کی شرپسندی،غیردستوری مداخلت بند کرے: جمعیۃ علماء ہند
73
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی( پریس ریلیز )

مدارس کے تعلیمی زمرے کے تعین اور ان کے معاملات میں مرکزی و ریاستی حکومت کی مداخلت کی کوشش عرصہ سے جاری ہے کبھی مدرسہ بورڈ کے نام پر تو کبھی دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم دینے اور مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم پیش کرکے حکومت مدارس کے نظام تعلیم میں مداخلت کرنا چاہ رہی ہے ،اسی کی ایک کڑی یہ ہے کہ اس وقت ریاست کے کولھا پور ضلع و مہا راشٹر کے دیگر اضلاع میں واقع مدارس اور مساجد میں پولیس کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے انکوائری کرنے کی بھی خبرملی ہے۔ ضلع کے مختلف مدارس میں پولیس مدارس کے منتظمین سے جانچ کے نام پر طلبہ واساتذہ کے فون نمبرات اور دیگر ذاتی تفصیلات بھی دینے کے لئے ذمہ داروں پر زورد ے رہی ہے ، جس کی وجہ سے مدارس اور مسا جد کے ذمہ داران میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ اس خفیہ انکوائری کے خلاف جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ریاستی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے حکومت سے اس کو روکنے اور اس طرح ہراساں کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات کے مدارس سے اس طرح کی خبریں آرہی ہیں کہ پولیس اہلکار مدرسوں اور مسجدوںکے منتظمین کو انکوئری کے نام پر ہراساں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے ذمہ داروں سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ وہاں کے طلبہ واساتذہ بری طرح خوف ہراس میں مبتلا ہیں۔ اس خوف وہراس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس نے مسجداور مدرسے کے ذمہ داروں کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میںمدرسہ میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد، وہ کہاں کے رہنے والے ہیں، کتنے اساتذہ ہیں، کہاں سے آتے ہیں ،کیا تعلیم دیجاتی ہے ، مدرسہ اور اساتذہ کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات،مدرسہ میں چندہ دینے والے کون کون ہیں ،ان کے فون نمبرات، آمدنی ، ذرائع آمدنی وغیرہ کے بارے میں طرح طرح کے سوالات کئے ہیں جس سے مدرسوں میں بے چینی پھیلتی جارہی ہے۔اسی طر ح کے سوالات مساجد کے ٹرسٹیوں سے ائمہ کرام اور موذنین و خادمین کے تعلق سے بھی کئے جا رہےہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام پولیس کی جانب سے ہورہا ہے اور ظاہر ہے کہ وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر ہورہا ہے۔مولانا ندیم صدیقی نے اس معاملے میں فوری طور پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی جانچ بند کرائے اور مدارس کے منتظمین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارراوئی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومت کو مدارس کی جانچ ہی کرنی ہے تو تمام مدارس اس کے لئے تیار ہیں ، لیکن اس کے لئے جو دستوری طریقہ ہے وہ اختیار کیا جائے۔ محکمہ تعلیمات کے ذریعہ مدارس کی انکوائری کرائی اورمہا راشٹر وقف بورڈکے ذریعہ مساجد کی انکوئری کرائی جائے ۔ لیکن پولیس کی جا نب سے ہونی والی انکوائری غیر دستوری طریقے سے کی جا رہی ہے ، جوکہ نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی ہے بلکہ مدارس و مساجد پر دبائو بنانے کا ہتھکنڈہ ہے تاکہ مدارس و مساجد کو معاشی امداد پہونچانے والے لوگ تعاون کرنے سے پر ہیز کریں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس طرح کے واقعات کو روکے اور مدارس کے معاملات میں غیردستوری مداخلت بند کرے۔انہوں نے مدارس اور مساجد کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ انکوائر ی کرنے والے آئیں تو پہلے ان سے دریافت کریں کہ کس کے حکم پر یہ انکوائری کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی ان سے اس کی آڈر کاپی طلب کریں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN