اردو
हिन्दी
اپریل 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پاکستان نے ’دھرم سنسد‘ معاملے میں ہندوستانی سفارت کار کو طلب کیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
پاکستان نے ’دھرم سنسد‘ معاملے میں ہندوستانی سفارت کار کو طلب کیا
104
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد: (ایجنسی)

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بتایا کہ ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندؤوں کی جانب سے ایک مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق نفرت آمیز تقریر پر تحفظات کے بعد ہندوستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ نئی دہلی کو پاکستانی تحفظات سے آگاہ کرے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے مسلمان کو خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والے ہندتوا کے حامیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔عاصم افتخار نے کہا کہ ہندوستان میں بی جے پی، آر ایس ایس حکومت میں مسلمانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ معمول بن چکا۔ایک سرکاری بیان میں پاکستان کی وزارت نے کہا کہ آج ہندوستانی سفارتکار کو وزارت خارجہ، اسلام آباد میں طلب کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے ہندوتوا کے حامیوں کی طرف سے وہ بڑے پیمانے پر رپورٹ ہونے والی کھلی کالوں پر حکومت پاکستان کی حکومت ہند کو اپنی شدید تشویش سے آگاہ کریں۔ ہندوستان کے چارج ڈی افیئر ایم سریش کمار کو پاکستانی حکام نے پیر کی سہ پہر طلب کیا۔اگرچہ وزرات خارجہ کے تنقیدی بیانات عام ہیں لیکن ہندوستان میں اقلیتوں سے متعلق واقعات کے بارے میں ہندوستانی سفارت کاروں کو طلب کرنا عام نہیں ہے۔

درحقیقت عام طور پر ہندوستان نے ماضی میں پاکستان میں ہندوؤں اور سکھوں کے خلاف مظالم پر متعدد تنقیدی بیانات جاری کیے ہیں اور پاکستان کے سفارت کاروں کو طلب کیا ہے۔ حال ہی میں اگست میں پاکستان میں پنجاب کے دیہی علاقے رحیم یار خان میں ایک ہندو مندر پر حملے کے خلاف ہندوستان نے اس طرح سے احتجاج درج کرایا تھا۔17 سے 19 دسمبر تک منعقد ہونے والے ہریدوار کے پروگرام میں، غازی آباد کے ڈاسنا مندر کے پجاری یتی نرسنگھا نند نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندوؤں سے ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی تھی۔ متنازعہ پجاری پر یو پی میں پہلے سے کئی ایف آئی آر درج ہے اور وہ اس قسم کے متنازع بیان دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔

دہلی بی جے پی کے سابق ترجمان اشونی اپادھیائے ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی تھی۔ملک گیر احتجاج کے بعد نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سوامی دھرم داس، سادھوی اناپورنا اور وسیم رضوی جس نے ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد جتیندر نارائن سنگھ تیاگی نام رکھا ہے، کو گزشتہ جمعرات کو درج کی گئی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر آئی پی سی کی دفعہ 153 اے (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت درج کی گئی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے لیے یہ انتہائی قابل مذمت بات ہے کہ نہ تو منتظمین نے کوئی افسوس کا اظہار کیا اور نہ ہی ہندوستانی حکومت نے اس کی مذمت کی۔ ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے متواتر واقعات نے اسلام کے بارے میں خوف کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بے نقاب کیا ہے اور ہندوستان میں مسلمانوں کے مستقبل کے بارے میں ایک خوفناک تصویر کھینچی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فریق کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مبینہ نفرت انگیز تقاریر کو سول سوسائٹی اور پاکستان اور دنیا بھر کے لوگوں کے کی طرف سے شدید تشویش کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔یہ دعوی کرتے ہوئے کہ اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیانیہ… ایک معمول بن گیا ہے، پاکستان نے کہا کہ وہ توقع کرتا ہے کہ ہندوستان ان نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات کرے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN