اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پوتن نے مغربی دنیا کو کٹہرے میں کھڑا کردیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
پوتن نے مغربی دنیا کو کٹہرے میں کھڑا کردیا
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر :مرزا اشتیاق بیگ

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ دنوں اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں پیغمبر اسلام کے بارے میں دلیرانہ بیان دے کر پوری امتِ مسلمہ کے دل جیت لیے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ حضور اکرمﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے ہرگز نہیں بلکہ یہ مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو میں نبی کریمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسے اقدامات انتہا پسندانہ انتقامی کارروائیوں کو جنم دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار ِکی ایک حد ہوتی ہے اور ہمیں دوسروں کی مذہبی آزادی کی حدود کو پار نہیں کرنا چاہئے۔ فرانس اور دیگر یورپی ممالک کا نام لئے بغیر روسی صدر نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک بھی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ روس میں کئی مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کی مذہبی آزادی اور روایات کا احترام کرنا چاہئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2018 میں یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار کی جائز حدوں سے تجاوز کرتی ہے۔

پیوٹن کا حالیہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے معاملے میں مغرب کے ساتھ روس کے تعلقات کشیدہ ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب کسی بڑی عالمی طاقت کے رہنما نے یورپ بالخصوص فرانس میں حضور اکرمﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخیوں کو کھلے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی کیخلاف آواز بلند کی۔ یوں وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور دیگر مسلمان لیڈروں کے بعد پہلے غیر مسلم عالمی رہنمائوں کی صف میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے پیغمبر اسلامؐ اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو وقتاً فوقتاً گستاخانہ خاکے شائع کرتا رہتا ہے اور گزشتہ سال مذکورہ میگزین نے پیغمبر اسلام ؐکے خاکے دوبارہ شائع کئے تھے اور ردِعمل کے طور پر پیرس میں مقیم پاکستانی نژاد نوجوان نے میگزین کے دفتر کے باہر کھڑے دو افراد کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا جبکہ ایک اور واقعہ میں پیرس کے مضافات میں ہائی اسکول کے ٹیچر کا نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر ایک مسلمان نوجوان نے سر تن سے جدا کردیا تھا جس پر فرانسیسی صدرنے ملعون ٹیچر کو ’’قومی ہیرو‘‘ قرار دیتے ہوئےقومی ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا تھا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس خاکے بنانا نہیں چھوڑے گا اور اِن خاکوں کو عوامی مقامات پر لگایا جائے گا۔ فرانسیسی صدر کے اس بیان سے گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی حوصلہ افزائی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی تھی۔ فرانسیسی صدر کے بیان پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے اپنے ردعمل میں انہیں دماغی معائنے کا مشورہ دیا تھا۔

روسی صدر کے حالیہ بیان کو صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔انہوں یہ بیان ایسے عالمی منظر نامے میں دیا ہے جب مختلف تہذیبوں اور مذہبوں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہورہی ہے اور ردِعمل کے طور پر پیش آنے والے واقعات کو یورپ انتہا پسندی کا نام دے رہا ہے۔ اس سے قبل مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع کئے جانے پر صرف اسلامی ممالک کے لیڈران ہی عالمی سطح پر آواز بلند کرتے تھے مگر یہ پہلا موقع ہے جب کسی غیر مسلم ملک روس، جو سپر پاور اور سلامتی کونسل کا سرگرم رکن ہے، کے صدر نے پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کے حق میں بیان دیا ہے، جسے روس کی نئی سرکاری حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے نبی کریمﷺ کے بارے میں جو موقف پیش کیا، وہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا موقف ہے۔دنیا کے دو ارب مسلمان خوش ہیں کہ آج روسی صدر کی شکل میں دنیا میں ایک مضبوط آواز مسلمانوں کے ساتھ شامل ہوگئی جس پر وہ اُن کے شکر گزار ہیں اور یہ رواداری پوری دنیا کو دکھانی چاہئے۔اسلامی ممالک اور ان کی تنظیم او آئی سی کو چاہئے کہ وہ کھل کر روسی صدر کے بیان کی حوصلہ افزائی کریں۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ حضور اکرمﷺ کی شان میں دلیرانہ بیان دینے پر پیوٹن کو پاکستان مدعو کیا جائے اور پاکستانی عوام ان کا فقید المثال استقبال کریں۔ وقت آگیا ہے کہ اس آواز میں چین کو بھی شامل کیا جائے اور او آئی سی، اقوام متحدہ پر زور دے کہ عالمی سطح پر جس طرح ہولوکاسٹ کی توہین کو جرم تصور کیا جاتا ہے، اسی طرح ایسے قوانین بنائے جن کی رو سے پیغمبر اسلامؐ یا قرآن پاک کی توہین عالمی جرم تصور کیا جائے۔

(بشکریہ: جنگ )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN