نئی دہلی:(ایجنسی)
مدر ٹریسا کی قائم کردہ این جی او پر کارروائی کے پس منظر میں 29 دسمبر 2021 کو ’دی ہندو‘ میں شائع کردہ خبر کے مطابق نہ صرف مشنریز آف چیریٹی بلکہ ہزاروں این جی اوز اور فلاحی ٹرسٹ حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ انہیں بیرون ملک سے چندہ وصول کرنے کے لیے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (FCRA) کے تحت اجازت لینا ہوگی۔ اور مرکزی حکومت نے کئی معاملات میں فیصلہ کو زیر التوا رکھا ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 22,000 سے زیادہ این جی اوز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں اور حکومت کے سخت موقف کے ساتھ، کم از کم 10-15 فیصد کو اجازت دینے سے انکار ہونے کا امکان ہے۔ وہ بیرون ملک سے پیسہ نہیں لے سکیں گے۔ حکومت کی نظر میں یہ ملک کی خدمت تو ہو سکتی ہے لیکن کیا بیرون ملک سے پیسے لے کر یہاں کے عوام کی خدمت کو اس زمرے میں رکھا جا سکتا ہے؟










