نئی دہلی: (ایجنسی)
دھرم گرو کالی چرن کے بعد اب غازی آباد کے ڈاسنا مندر کے مہنت نے مہاتما گاندھی کو لے کر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کو’ ‘گندگی‘ کہا ہے۔ مہنت یتی نرسگھانند سرسوتی گری نے ہری دوار میں کہا کہدھرم گرو کالی چرن کی گرفتاری غلط ہے۔
بتا دیں کہ کچھ دن پہلے رائے پور میں منعقد دھرم سنسد میں دھرم گرو کالی چرن نے مہاتما گاندھی کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے تھے۔ انہوں نے گاندھی جی کے قتل کے لیے ناتھورام گوڈسے کی بھی تعریف کی۔ اس کے بعد جمعرات کو کالی چرن کو مدھیہ پردیش کے چھتر پور سے گرفتار کرلیاگیا۔مہاراج کالی چرن کی گرفتاری کے بعد چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش حکومتیں بھی آمنے سامنے آگئیں۔
بتا دیں کہ نرسگھانند سرسوتی خود بھی ہری دوار میں منعقدہ دھرم سنسدکا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس میں اشتعال انگیز بیانات بھی دیے گئے تھے۔
مہنت نے کہا کہ گاندھی نام کی گندگی کی وجہ سے جس نے سوامی کالی چرن مہاراج کو کی گرفتاری کی ہے، ما ںکالی اور مہادیو ان کا وناش (تباہ)کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالی چرن کے بیان سےسنت سماج کو 100 فیصد متفق بتایا۔ مہنت نے کہا کہ سنت سماج کالی چرن مہاراج کے ساتھ ہے۔ کالی چرن کی جلد ضمانت نہ ہونے پر چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر جاکرامرن انشن کی بھی بات کہی ہے۔










