اردو
हिन्दी
جولائی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سچی باتیں…..نیا سال…..

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
سچی باتیں…..نیا سال…..
207
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

آفتاب اپنا سالانہ دورہ ایک اور ختم کرچکا۔ زمین اپنی سالانہ گردش کی ایک باری تمام کرچکی۔ اور خیر، آفتاب وزمین کی حرکتوں کے نظرئیے صحیح ہوں یا نہ ہوں، بہرحال یقینی ہے، کہ کاغذ کا یہ چھپنے والا پُرزہ اپنی جو عمر لے کرآیاہے، اُس میں ایک سال کے اور کمی ہوگئی۔ اِن سطور کے لکھنے والے کی مَوت ایک سال قریب آگئی، اور پڑھنے والوں کی مدت زندگی بھی ایک ایک سال اور گھٹ گئی۔ ملک کے سال سرکاری کا آغاز ہے۔ کتنی جگہ سال نو کا جشن مسرت منایا جارہاہے، اورکتنی جگہ سالگرہ کے ڈورے میں ہنستے اور کھلکھلاتے ہوئے چہروںکے ساتھ طنابیں پڑ رہی ہوں گی، کتنی جگہ خوشی اور شادمانی کے شادیانے بج رہے ہوں گے!پیارے دوستو اور عزیزو، سوچو اور سمجھو، کہ یہ موقع جشنِ مسرت کا ہے یا حسرت وماتم کا؟

اس ایک سال کی مدت میں کتنی نمازیں ضائع ہوئیں۔ کتنی نمازیں اس طرح پڑھیں، کہ اُن کا پڑھنا بمنزلہ نہ پڑھنے کا تھا۔ عبادتوں کے کتنے بہتر سے بہتر موقع ہاتھ سے جانے دئیے۔ کتنے فرائض تَرک کئے۔ کتنے سنن اور مستحبات کو بے توجہی سے کردیا۔ کان اورآنکھ ، ہاتھ اور زبان کے کتنے حدشمار سے خارج، گناہ سرزدہوئے۔ اپنے دوستوں ، عزیزوں، جاننے والوں کے کتنے حقوق تلف ہوئے۔ آنکھوں نے کتنی وہ چیزیں دیکھ ڈالیں جو دیکھنے کی نہ تھیں، کانوں نے کیا کچھ نہ سُن ڈالا، جو کسی طرح سننے کے قابل نہ تھا۔ زبان کتنی ایسی باتوں کھلی رہی، جن پر اُسے بند ہی رہنا چاہئے تھا۔ غیبت، بدگوئی، رشک، حسد، جھوٹ، دلآزاری، بدگمانی، حرص، سخت کلامی، تعلّی، خودبینی، خودنمائی، بخل، اسراف، نمائش، غرور، ریاکاری، گناہوں کی فہرست میں کونسا ایسا گناہ باقی رہا، جس کا ارتکاب باربار اور کثرت کے ساتھ نہ ہواہو……جس انسان کے سال بھر کایہ ’’ریکارڈ‘‘ ہو، جس کے سالانہ نامۂ اعمال کے اوراق یوں سیاہ ہوں، وہ سال کی فرصت ختم ہوجانے پر اگر اپنے نصیبوں کو نہ روئے ، توآخر کیاکرے!

گھڑی دوگھڑی نہیں، دِن دودِن نہیں، پورے تین سو پینسٹھ دن کی مدت، کوئی تھوڑی مدت ہے! اتنی طویل مہلت جو شخص محض نذر غفلت کردے، اس کی محرومیوں کا کچھ ٹھکانہ ہے؟ اُس کی بدنصیبیوں کی کوئی انتہاہے؟ اُس کی شوربختیوں کا کہیں علاج ہے؟ اگرشانِ عدل کا ظہور ہونے لگے، تو ایسے مجرم کو کہیں پناہ مل سکتی ہے؟ اگر انصاف کی داروگیر شروع ہوجائے تو ایسے خطاکار کو کوئی اپنے دامن میں لے سکتاہے؟ لیکن اے کریم وکارساز! تو ہی ہر دِل شکستہ کا آسرا، تو ہی ہر مایوس کی آخری امید ہے، تیرا عفو وکرم بے پایاں، تیرا لطف ونوازش بے حساب۔ تو اس پر قادر، کہ ایک سال کی نہیں، سالہا سال کی غفلتوں اور تباہ کاریوں کی سیاہی کو ایک دم میں مرحمت ومغفرت کی سفیدی سے بدل دے! عمر کے ہرسال کی طرح یہ سال بھی اگر نادانیوں اور نافرمانیوں کی نذر ہوگیا، تو کیا غم ہے، جودوعطا، لطف ورخا، رحم وکرم، مغفرت وبخشش کا بحر ناپیدکنار تو جوں کا توں قائم ہے ؎

روزہا گررفت، گورَو، باک نیست
تو بمال اے آنکہ چوں تو پاک نیست پا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN