اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چیئرمین صاحب!لڑائی چھیڑی ہے تو انجام تک پہنچائیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
چیئرمین صاحب!لڑائی چھیڑی ہے تو انجام تک پہنچائیں
156
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(اویس صدیقی)

وقف بورڈ دہلی کے چیئرمین امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ نظام الدین واقع نیو ہورائزن اسکول اور دریا گنج کے کریسنٹ پبلک اسکول جو اوقاف کی زمین پر ہیں ، ان کے من مانے رویے اور فیس کے نام پر لوٹ مار مچانے کی شکایات لگاتار مل رہی ہیں۔ انہوں نے وقف بورڈ افسران کو فوری طور پر کارروائی کے احکامات بھی دیے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کروڑوں کا کرایہ واجب اداہے ۔وہیں اسکول کے نام پر لوٹ مار مچارکھی ہے، غریب بچوں کو داخلہ تک نہیں ملتا ۔

بہرحال چیئرمین صاحب کیا قدم اٹھائیں گے ،کس حد تک جائیں گے۔ وہ احکامات کیا ہیں اور کارروائی کس نوعیت کی ہوگی اور کب تک ہوگی ،بورڈ کے ہاتھ میں کارروائی کا اختیار ہے بھی یا نہیں ان کا جواب مستقبل قریب دے گا،ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ شکایات پہلی بار سامنے آئی ہوں ۔بچوں کے سرپرستوں نے سہولتوں کی کمی، انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، آمرانہ رویہ اور داخلوں کے وقت اور اس کے بعد بھی مطالبات کی لمبی فہرست کی شکایت کی ہے۔

بظاہر لگتا تو ہے کہ ان اسکولوں کے ارباب انتظام نے قوم کی خدمت اور غریب بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے بجائے کمائی اور تجوریاں بھرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔اصل حقیقت تو تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

فی الحال الزامات اور جوابی الزامات کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ ان دونوں اداروں پر کرایہ کی مد میں کروڑوں کا بقایا ہے جبکہ اس دعوے یا الزام کی تردید بھی سامنے آئی ہے۔

دہلی وقف بورڈ کے سینئر افسر حافظ محفوظ نے بوچھا ہے کہ کمال فاروقی کی یہ کیا ذاتی ملکیت ہے ۔ نیوہورائزن نے ایک روپے سال کی بھی فیس ادا نہیں کی تھی پھر چودھری متین کے دو ر میں ایک ہزار روپے کا کرایہ کردیا گیا وہ بھی ادا نہیں کیا اور اب جبکہ نئے وقف ایکٹ کے تحت کرایہ بڑھایا گیا تو اس پر سیخ پا ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پینتیس سال سے ایک بھی مسلم اسکول تسلیم شدہ نہیں ہے نیو ہورائزن بھی اقلیتی زمرہ میں تسلیم شدہ ہے یہ جگہ ورلڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کو دی گئی تھی۔ کمال فاروقی کو نہیں۔بہر حال کمال فاروقی منظر عام پر آگئے ہیں اور بورڈ سے دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

واضح رہے وہ مسلم پرسنل لا ءبورڈ کے معزز بانی ممبر بھی ہیں۔ بنیادی طور پر دیکھا جائے تو موجودہ صورتحال کے لیے وقف بورڈ بھی ذمہ دار ہے۔ آخر اس نے کوئی ایسا میکنزم کیوں نہیں بنایا جو ایسی جائیدادوں اور اداروں پر نظر رکھ سکے اور معاملہ کو پیچیدہ نہ بننے دے اور معمولی رقم کی ادائیگی میں بھی آنا کانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکے۔

امانت اللہ خاں نے پہلے ٹرم میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا پھر یہ باب اچانک بند ہوگیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان شرائط اور معاہدوں کو پبلک ڈومین میں لایا جائے جن کے بوتے استحصال کا راستہ کھولا گیا ۔بہت سے سرپرستوں کو سنگین شکایات ہیں مگر بچوں سے انتقامی کارروائی کے اندیشے سے وہ خاموش رہتے ہیں ۔اگر آپریشن ضروری ہو تو اس سے دریغ نہ کیا جائے آخر معلوم تو ہو کہ کون قوم کی آڑ میں لوٹ مار کرہا ہے۔ کون سچا اورکون ڈھوںگی ہے۔

چیئرمین صاحب سے یہ امید کی جانی چاہیے کہ وہ اس جنگ کو انجام تک پہنچائیں گے اور ان کا قدم چائے کی پیالی میں طوفان ثابت نہیں ہوگا۔ ان کے ماضی کے رویے اور طریقہ کار کو دیکھ کر تو یہی امید کی جاسکتی ہے کہ ہر سوال کا جواب ملے گا اور کسی کو بخشا نہیں جائے گااور اس قضیہ کا ڈراپ سین بہتر انجام کے ساتھ ہوگا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN