اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدرسہ حسین بخش کےشیخ الحدیث مفتی نصیرالدین میواتی نم آنکھوں سے سپرد خاک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مدرسہ حسین بخش کےشیخ الحدیث مفتی نصیرالدین میواتی نم آنکھوں سے سپرد خاک
574
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوح میوات:( عامر حسین میواتی)

دہلی کی مشہور علمی درسگاہ مدرسہ حسین بخش کے شیخ الحدیث مفتی نصیرالدین قاسمی میواتی کا کل گذشتہ رات 2 بجے انتقال ہو گیا ہے۔شیخ الحدیث مفتی نصیرالدین میواتی کے انتقال پُر ملال کی اس اندوہناک خبر سے دہلی، و میوات کے دینی علمی ملی حلقے بڑے پیمانے پر سوگوار نظر آئے۔ اس موقع پر دہلی و میوات و بیرون میوات کی نامور دینی ملی سرکردہ شخصیات نے ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی، اور آج دوسرے روز اہل میوات اور دہلی کے اہل علم حضرات کی جانب سے تعزیت کرنے والوں کا تانتا لگا رہا۔

واضح رہے کہ شیخ الحدیث مفتی نصیر الدین قاسمی 68سال کی عمر میں، اس دار فانی سے دارالبقاء کی طرف کوچ کر اپنے مولاء حقیقی سے جا ملے، مرحوم پچھلے کئی ماہ سے علیل چل رہے تھے۔ شیخ الحدیث مفتی نصیرالدین کی ان کے آبائی وطن میوات کے گاؤں سرولی میں تدفین عمل میں آئی، شیخ الحدیث کا تعلق ہریانہ کے علاقہ میوات کے ضلع نوح کے گاؤں سِرولی سے تھا۔

مدرسہ حسین بخش کے منشی مولانا بشیر قاسمی امام نگری نے بتایا کہ شیخ الحدیث مفتی نصیرالدین کی پیدائش یکم جنوری 1958کو گاؤں سرولی میں ہوئی، ۔1973میں دارالعلوم دیوبند سے سند فضیلت حاصل کر دارالعلوم دیوبند میں ہی افتاء کی تکمیل کی ۔ آپ کی تعلیمی خدمات کا دائرہ کافی وسیع رہا ہے۔ تعلیمی خدمات کا آغاز خطہ میوات کے مختلف اداروں سے ہوا، اور اس طرح ان کی تعلیمی خدمات کا سلسلہ دہلی کے مختلف مدارس میں بھی جاری رہا، اور مسلسل درس و تدریس کے شعبہ سے تا حیات وابستگی رہی۔

اس طرح 2007میں دہلی کی قدیم و مشہور دینی تعلیمی درسگاہ مدرسہ حسین بخش کے سابق شیخ الحدیث مرحوم مولانا اعجاز اللہ قاسمی کے انتقال کے بعد آپ مدرسہ حسین بخش جیسی قدیم درسگاہ کے شیخ الحدیث کے عہدہ جلیلہ کے منصب پر فائز ہوئے، اس وقت سے لے کر ہنوز یکسوئی کے ساتھ گمنامی کے ماحول میں ،مدرسہ حسین بخش کے شیخ الحدیث کی علمی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دیتے رہے۔

ادارہ کے منشی مولانا بشیر قاسمی میواتی ،و مولانا محمد احمد اٹاوڑی، مہتمم مدرسہ اشاعت العلوم واقع کالی مسجد بستی حضرت نظام الدین نے بتایا کہ، شیخ الحدیث مفتی نصیرالدین میواتی کا وقت کے پایہ کے اہل علم علماء میں شمار ہوتا تھا، مولانا محمد احمد اٹاوڑی نے بتایا کہ جس طرح سے دہلی کی قدیم دینی تعلیمی درسگاہ مدرسہ حسین بخش میں موصوف نے یکسوئی کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دی ہیں وہ اپنی مثال آپ تھے ، اللہ تعالیٰ نے انھیں علم حدیث، اور علم فقہ میں خداداد صلاحیت سے نوازا ۔طبیعتاً سادگی کے پیکر تھے، سادہ مزاجی اور خوش طبیعت ان کی طبیعت ثانیا تھی ۔

ان کے جنازہ میں بڑے پیمانے پر میوات و بیرون میوات اور صوبہ دہلی سے خلق کثیر نے شرکت کی اس کے علاوہ میوات و دہلی کے سرکردہ اہل علم حضرات نے ان کے جنازہ میں شرکت کی، اور اس طرح کل دیر شام ان کے آبائی وطن میوات کے گاؤں سرولی میں ان کو نم آنکھوں سے بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے سپرد خاک کیا۔ ان کی نماز جنازہ امیر شریعت شیخ الحدیث مولانا محمد اسحاق اٹاوڑی نے ادا کرائی۔

جمعیۃ علماء ہند میوات کے سابق جنرل سکریٹری و سرگرم کارکن مولانا محمد صابر قاسمی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موتُ العالم موتُ العالم اپنی جگہ بجا ہے تاہم یہ اہل میوات اور دہلی کے لیے بڑا علمی خسارہ ہے، انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث کے علم کی مقبولیت کے لیے یہ بات کافی ہے کہ مفتی نصیرالدین کے علمی ورثہ کو آگے بڑھانے کے لیے پانچ بیٹے عالم حافظ قاری ہیں جو سبھی علمی درس و تدریس کی خدمات سے وابستگی ہے، مولانا بشیر قاسمی نے بتایا کہ دو بیٹے مفتی ہیں جن میں محمد یوسف و مفتی ضیاء الحق درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ جنازہ میں سرکردہ علمی شخصیات میں مولانا علاؤ الدین، مولانا شیر محمد امینی ،مفتی محمد ادریس قاسمی(صدر مدرس، مدرسہ حسین بخش)، مفتی ادریس شیخ الحدیث میل کھیڑلا، مفتی محمد اشرف قاسمی،مولانا محمد خالد قاسمی ،مولانا محمد احمد اٹاوڑی ، مولانا بشیر احمد قاسمی، مفتی محمد رفیق قاسمی دہلی، ان کے علاوہ بہت سی دیگر شخصیات نے شرکت کی،شیخ الحدیث مفتی نصیرالدین نے اپنے پسماندگان میں 6 بیٹے اور تین بیٹی کے علاوہ ایک بیوہ کو چھوڑا ہے ۔قاری یوسف نے بتایا کہ ہنوز دوسرے روز تعزیت کندگان کا سلسلہ جاری رہا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN