مراد آباد:(ایجنسی)
اترپردیش اسمبلی انتخابات سے یوپی کی سیاست میں زمین تلاش رہے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسد الدین اویسی کو مراد آباد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسد الدین یہاں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے آنے والے تھے لیکن انھیں تھانہ مجھہولہ میں واقع ڈرائیو ان 24 ہوٹل میں کوئی کمرہ نہیں ملا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے اسد الدین کو کمرہ دینے سے انکار کر دیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے اس پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے الزام لگایا کہ ‘ہوٹل انتظامیہ بتا رہی ہے کہ پولیس نے اسد الدین اویسی کو کمرہ دینے سے منع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہوٹل والوں نے انھیں بتایا کہ ہوٹل میں کسی اور شخص کے لیے کمرہ دستیاب ہے، لیکن وہ اویسی کمرہ نہیں دے سکتے ہیں۔
اس سے قبل اسد الدین اویسی نے گجرات کی سابرمتی جیل میں بند باہوبلی عتیق احمد کے بیٹے علی احمد کے ساتھ مجوزہ عوامی ملاقات ملتوی کر دی تھی۔ یہ میٹنگ9 جنوری کو پریاگ راج میں ہونی تھی لیکن اس دوران علی احمدکے خلاف سنگین دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد اویسی نے یہ اعلان کیا۔











