اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گئو ہتیا کے اندیشہ میں لنچنگ کی اجازت نہیں،سپریم کورٹ،بجرنگ دل لیڈرکی ضمانت پر روک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گئو ہتیا کے اندیشہ میں لنچنگ کی اجازت نہیں،سپریم کورٹ،بجرنگ دل لیڈرکی ضمانت پر روک
176
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

پیر کے روز سپریم کورٹ نے شہید انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کے ملزمین سے متعلق ایک تاریخی تبصرہ کرتے ہوئے بجرنگ دل سے یوگیش راج اور دیگر کی ضمانتیں رد کر دیں۔ سپریم کورٹ کی ایک بنچ کے جج سنجے کشن کول اور ایم ایم سندریش نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے اور ایک سینئر پولیس افسر کی لنچنگ کی گئی ہے۔ ملزمین نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور ہم لنچنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ ضمانت رد کی جاتی ہے۔‘‘یوگیش راج اور دیگر ملزم دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل سےجڑے ہوئےہیں۔

ملزم یوگیش راج کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کو انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی بیوی رجنی سنگھ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ معاملہ ایسا ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔گئو ہتیا کے بہانے ایک انسپکٹر کا قتل ایک سنگین معاملہ ہے۔ ملزم کے خلاف 124 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ گائے کے ذبیحہ سے متعلق شکایات کی جانچ کر رہے تھے۔ وہ دادری میں بھیڑ کے ذریعہ مارے گئے اخلاق کے قتل کی جانچ کررہے تھے۔ اخلاق کےگھر سےبرآمد میٹ کو انہوں نے ہی لیب میں جانچ کےلیے بھیجاتھا ۔ لیب کی جانچ میں پایا گیاکہ اخلاق کے گھر میں برآمد ہوا گوشت گائے کا گوشت نہیں تھا ۔ اس کےبعدسبودھ کمار سنگھ کاتبادلہ سیانا( بلند شہر ) کردیاگیا۔ 3 دسمبر 2018 کو اچانک ایک گاؤں میں مبینہ طور پر گائے کی نسل کے ٹکڑے ایک کھیت میں پڑے ملتے ہیں۔ بھیڑ سیانا پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوجاتی ہے۔ اشتعال انگیز تقریریں شروع ہو جاتی ہیں۔ ہجوم تشدد شروع کر دیتا ہے اور اسی دوران انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کردیا جاتا ہے ۔ اس معاملے میں یوگیش راج اور دیگر پر الزام تھا کہ انہوں نے ہجوم کی قیادت کی اور انہیں پولیس پر غیر قانونی ہتھیاروں، تیز دھار چیزوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔

عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ ہر وہ شخص جو اس طرح کے غیر قانونی ہجوم کا حصہ ہے اس کے خلاف سیکشن 34 (یکساں ارادے سے کئی افراد کے ذریعہ کئے گئے کام) یا دفعہ 149 (کسی بھی رکن کی طرف سے کیا گیا غیر قانونی کام) کے معقول الزامات کا ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

ملزم یوگیش راج کو ستمبر 2019 میں ضمانت مل گئی تھی۔ اس کے بعد تمام ہندو تنظیمیں جگہ جگہ ان کا احترام کرنے لگیں۔ اسے ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا۔ اس نے مئی 2021 میں ضلع پنچایت ممبر کے عہدے کے لیے بلند شہر کے وارڈ نمبر 5 سے پنچایت کا انتخاب بھی جیتا تھا۔ یوگیش راج کے وکلاء نے سپریم کورٹ کو بتایا، چارج شیٹ میں سنگھ کو گولی مارنے والے ملزم کے طور پر ان کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا۔ ’آپ کو واپس جیل جانا پڑے گا۔ ہم ان چیزوں کو آگے بڑھنے نہیں دے سکتے۔

سماعت کے دوران بنچ نے یوگیش راج کو دی گئی ضمانت کو چیلنج نہ کرنے پر اترپردیش حکومت کی بھی کھنچائی کی۔ اسی وجہ سے انسپکٹر کی بیوی رجنی سنگھ کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کے وکیل سے کہا، ’اگر آپ کہتے ہیں کہ ان کی ضمانت منسوخ کرنی ہے تو آپ نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ خود کوئی قدم نہیں اٹھاتے لیکن اب آپ سامنے آکر کہتے ہیں کہ آپ درخواست کی حمایت کر رہے ہیں۔ عدالت نے ریاستی حکومت کے وکیل کے اس اعتراض پر برہمی کا اظہار کیا جب اس نے کہا کہ پولیس اہلکار کی بیوہ ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے میں جلدی میں تھی، اس معاملے کو ٹریک کر رہی ہے، لیکن ایک ریاست ایسا نہیں کر رہی ہے ، اور یہ صرف انتظار کرتی رہتی ہے۔‘

واقعے کی ایف آئی آر میں 27 لوگوں کے نام درج ہیں جن میں یوگیش راج اور مقامی بی جے پی لیڈر شیکھر اگروال کے علاوہ 53 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ ان پر قتل، غداری، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور ڈکیتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یوگیش راج 2 جنوری 2019 کو گرفتار ہونے سے پہلے تقریباً ایک ماہ تک مفرور تھا۔

واضح رہے کہ شہید انسپکٹر کی بیوہ رجنی بتاتی ہیں کہ انھیں مضبوط بننا پڑا۔ انھیں بہکانے اور ورغلانے کی کوششیں ہوئیں، یہاں تک کہ لالچ بھی دیا گیا۔ کچھ اپنے تو یہ بھی کہتے تھے کہ ہم کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ اب شاید انھیں پتہ چلا ہوگا کہ ہم کیا کر رہے تھے۔ فیصلہ آنے کے فوراً بعد مجھے ایسا احساس ہوا کہ جیسے سبودھ میرے سامنے کھڑے ہو کر مسکرا رہے ہوں۔ مجھے ان لوگوں پر بھی سخت ناراضگی ہے جنھوں نے یوگیش راج اور اس کے جیسے غنڈوں کو ہیرو مان رکھا ہے۔ اتر پردیش پولیس کو بھی ایک مثال قائم کرنا چاہیے تھی۔ نظام میں بہت سی خامیاں ہیں، انھیں ضمانت پر باہر ہی نہیں آنا چاہیے تھا لیکن میں محکمہ کی پریشانیوں کو سمجھتی ہوں۔ سبودھ ہمیشہ زندہ باد رہیں گے۔ انھیں میرا سلام۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN