اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی کی فیروز پور ریلی میں پانچ ہزار لوگ آئے تھے: دی ٹریبیون اخبارکا دعویٰ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
مودی کی فیروز پور ریلی میں پانچ ہزار لوگ آئے تھے: دی ٹریبیون اخبارکا دعویٰ
111
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چنڈی گڑھ ؍فیروز پور(ایجنسی)

وزیر اعظم مودی کی منسوخ شدہ ریلی میں صرف 5000 لوگ موجود تھے۔ پنجاب کے تمام صحافیوں اور وہاں کے معروف اخبار نے یہ خبر شائع کی ہے۔ یہ خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

دی ٹریبیون کے سینئر صحافی وشو بھارتی کی خبرکو اس اخبار نے اپنے پرنٹ ایڈیشن اور آن لائن میں شائع کی ہے۔ستیہ ہندی پراس ترجمہ شائع ہوا ہے۔دی ٹریبیون کی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پردیش کی ریاستی بی جے پی یونٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پانچ لاکھ لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی فیروز پور ریلی میں شرکت کریں گے، لیکن یہ بمشکل 5000 لوگ جمع کر سکی، جو اس بھگوا پارٹی کے لئے بڑی شرمندگی ثابت ہوئی۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ریاست بھر سے لوگوںکو فیروز پور میں ریلی کےمقام تک پہنچانے کےلیے 3,200بسوںکاانتظام کیا تھا۔ ریاستی قیادت نے پارٹی کے ہر کارکن کو بسیں الاٹ کی تھیں۔ کچھ حلقوں کو تقریباً 60 بسیں الاٹ کی گئی تھیں۔ تاہم، وزیر اعظم کی ریلی سے پہلے یہاں اور وہاں کے کسان رہنماؤں کے ردعمل کو محسوس کرتے ہوئے، پارٹی نے ان بسوں کی تعداد کو کم کرنا شروع کر دیا جو سروس میں ڈالی جانی تھیں۔ اسے اس حد تک گھٹا دیا گیا کہ جلسہ گاہ پر پارکنگ کا انتظام صرف 500 بسوں تک محدود ہو گیا۔

اخبار کے مطابق کسان تنظیمیں کئی دنوں سے سخت احتجاج کی تیاریاں کر رہی تھیں۔ انہوں نے گاؤں کے گردواروں سے اعلان کیا تھا کہ لوگ ریلی میں شرکت نہ کریں۔ سردی کی لہر اور بارش نے بھی بی جے پی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بدھ کی صبح بھی اس کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ بی جے پی اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے مطابق بسوں کو بھرنے کے لیے کافی تعداد میں بھیڑ نہیں جمع کرسکی۔ بی جے پی کسان مورچہ کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ یہاں تک کہ پارٹی لیڈروں کو بھی لیبر چوک سے زیادہ مدد نہیں مل پائی ہے۔ ( بتادیں کہ پنجاب میںجگہ – جگہ لیبر چوک ہے ،جہاں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگ آکر کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہاں سے لوگ انہیں اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں۔ سیاسی پارٹی کی ریلیوں میں بھیڑجمع کرنے کے لیے بھی لیبر چوک بہت مدد گار ہے )

دی ٹریبیون کے مطابق بی جے پی نے اس کے بعد دعویٰ کیا کہ بسوںکو پروگرام کی جگہ تک پہنچانے سےروک دیا گیا،حالانکہ ذارئع کا بھی کہنا ہے کہ بسوںکوحقیقت میں روک دیاگیا تھا، لیکن یہ تعداد پارٹی کے 3,000بسوںکو روکنے کے دعوے کے آس پاس کہیں نہیں تھیں۔ ریلی کے لیے رکھی گئی 65,000کرسیوں میں سے 30,000کو الٹا رکھا گیا تھا۔ تقریباً 5,000کرسیوں پر لوگ بیٹھے تھے ۔

خبرمیں کہا گیا ہے کہ رد کی گئی ریلی نے پارٹی میں حاشیہ پر کر دئے گئے لیڈروں کو ریلی کےاہم منتظمین سے سوال کاموقع دے دیاہے ۔ ریلی کے انچاج بی جے پی جنرل سکریٹری جیون گپتا سے باربار بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا فون نہیں اٹھا۔ گزشتہ ہفتے ریاستی بی جے پی کے سربراہ اشونی شرما نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی اس ریلی کے لیے پانچ لاکھ افراد کو جمع کرے گی اور یہ پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔

ستیہ ہندی کے شو نے بدھ کی رات ڈاکٹر مکیش کمار کے پروگرام ستیہ ہندی میں حقیقت بتائی، پنجاب کے سینئر صحافی راجیو بھاسکر اور چندر سوتا ڈوگرا نے بھی اس کی نشاندہی کی تھی۔ بھاسکر نے کہا تھا کہ اگر بھیڑ نہیں آئی تو بی جے پی کیا کرے گی۔ انہوں نے ریلی کو منسوخ کرنے کے لیے جھوٹے حقائق کا سہارا لیا۔ اس پروگرام میں سینئر صحافی انیل تیاگی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی ان دلائل سے اتفاق کیا۔ بھاسکر نے کہا کہ بھیڑ کی کمی کی اطلاع کے بعد ہی پوری پیش رفت بدل گئی۔ لیکن سب سے بڑا سوال وزیر اعظم کے اس متنازعہ بیان پر ہے کہ وزیر اعظم کا بیان صرف نیوز ایجنسی اے این آئی کو ہی کیوں ملا؟ وہیں ہر قدم پر صحافی پی ایم کے قافلے کے ارد گرد تھے۔ باقی میڈیا کو یہ بیان کیوں نہیں آیا؟ اس سوال سے جواب یہ نکلتا ہے کہ وزیراعظم کا بیان دانستہ طور پر دیا گیاتھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے دیگر چھوٹے بڑے لیڈروں نے ذمہ داری دے کر اپنا فرض پورا کیا۔ پنجاب میں وزیراعظم کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN