اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اعظم خاں کی غیر موجودگی میں نور محل اپنی سیاسی نشاۃ ثانیہ کو بے تاب

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
اعظم خاں کی غیر موجودگی میں نور محل اپنی سیاسی نشاۃ ثانیہ کو بے تاب
128
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رامپور( ذیشان مراد علیگ )

کسی زمانے میں رامپور کے سیاسی افق پر آفتاب کی مانند چمکنے والا نواب گھرانہ ایک بار پھر اپنی سیاسی نشاۃ ثانیہ کے لئے بے تاب نظر آ رہا ہے۔ آزاد ہندوستان کے پہلے انتخاب 1952 سے ہی رامپور کی سیاست پر نوابین کا دبدبہ رہا اور عوام کا فیصلہ ان کے اشارے کا منتظر ہوا کرتا تھا۔نوابین کے زیر سرپرستی کانگریس پارٹی کا پرچم رامپور میں ایک طویل عرصے تک لہراتا رہا۔ وقت بدلا اور1977 میں اعظم خاں رامپور کی سیاست میں داخل ہوئے اور نوابین کے سیاسی مرکز نور محل کو للکارا۔ اور آہستہ آہستہ سیاسی چیلنج کی شکل اختیار کر لی۔ 1991 میں نواب ذوالفقار علی خاں المعروف مکی میاں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی بیگم نور بانو اور صاحبزادے نواب کاظم علی عرف نوید میاں نور محل کے سیاسی وقار کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد رامپور کی سیاست میں اعظم خاں کے رسوخ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا گیا۔

حالانکہ اس دوران بیگم نور بانو کانگریس کے ٹکٹ پر دو بار رکن پارلیمان منتخب ہوئیں اور نوید میاں بھی مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندے کے طور پر ایک بار بلاسپور اور چار مرتبہ سوار ٹانڈہ حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے ساتھ ہی وزیر مملکت بھی رہے لیکن اعظم خاں کی سیاسی آندھی کے سامنے نور محل کے سیاسی چراغ کی لو میں اضافہ نہیں کر پائے۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اعظم خاں کے فرزند عبد اللہ اعظم خاں نے سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے نواب کاظم علی عرف نوید میاں کو بڑے فرق سے شکست دے کر نور محل کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کا کام کیا۔

گزشتہ دو سال سے اعظم خاں اور عبداللہ اعظم سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ اس موقع کو غنیمت جان کر نواب خاندان ایک بار پھر نور محل کی سیاسی نشاۃ ثانیہ کے لئے میدان میں آ گیا ہے۔ گزشتہ روز نواب کاظم علی عرف نوید میاں نے باقاعدہ خاص باغ پیلس میں صحافیوں کو مدعو کرکے رامپور شہر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ان کے معتبر قریبی ذرائع سے موصولہ خبر کے مطابق اگر سماجوادی پارٹی سے اعظم خاں یا پھر ان کے اہل خانہ میدان میں اترتے ہیں تو نوید میاں کا فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ شہر اسمبلی حلقہ سے اعظم خاں 9 بار منتخب ہوئے ہیں اور اعظم خاں کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے استعفیٰ کے سبب ہوئے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ موجودہ رکن اسمبلی ہیں۔ رامپور کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN