اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اتر پردیش کے مسلمانوں کے ساتھ تمام سیکولر پارٹیوں نے نا انصافی کی ہے: اسدالدین اویسی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اتر پردیش کے مسلمانوں کے ساتھ تمام سیکولر پارٹیوں نے نا انصافی کی ہے: اسدالدین اویسی
133
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ؍لکھنو:(پریس ریلیز)

اتر پردیش کے مسلمانوں کا استحصال تمام نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے کیا ہے ۔ ڈرا کر ،بہلا کر ،اور لالچ دے کران سے ووٹ حاصل کیا گیا ہے ،آزادی کے بعد سے ان کے ساتھ ہر سرکار نے ناانصافی کی ہے ۔یہ رپورٹ حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیے آئینہ ہے۔جس میں وہ اپنا مکروہ چہرہ دیکھ سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کیا وہ آج ہوٹل فیر فیلڈ ،گومتی نگر،لکھنو میںایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا انعقاد مجلس کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ کانفرنس میں ایک رپورٹ کا اجراء بھی کیا گیا جس میں اتر پردیش کے مسلمانوں کی صورت حال پر سرکاری رپورٹوں سے حاصل شدہ اعدادو شمار پیش کیے گیے ہیں ۔

یہ تحقیقی رپورٹ امیتابھ کندوترقی پذیر ممالک کے ممتاز فیلو آف ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم ،چندر شیکھرپروفیسر آف انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالپولیشن ممبئی،کرسٹوف جیفرلوٹ پروفیسر آف سوشولوجی اینڈ پالیٹکس ، کنگس انسٹیٹیوٹ لندن،اوشا سانیال وزٹنگ پروفیسر ونگیٹ یونیورسٹی نارتھ کورولینا،ولیم جوئے اسسٹنٹ پروفیسر آف پی آر سی انسٹیٹیوٹ آف اکنامک گروتھ دہلی،ایس بی سبرامنین پروفیسر آف پاپولیشن اینڈ ہیلتھ اینڈ جغرافیہ ہاورڈ یونیورسٹی،سی روی وزٹنگ پروفیسرسی ای ایس ایس حیدرآباد،ایس وائی قریشی،سابق چیف الیکشن کمشنر آف انڈیانے تیار کی ہے ۔

کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے قومی صدر مجلس بیرسٹراسدا لدین اویسی نے کہا کہ اب تک پورے ملک کے مسلمانوں پر سرکاری کمیشنوں کی رپورٹیں آتی رہی ہیں ،لیکن یہ رپورٹ خاص اترپردیش سے متعلق ہے ،ہم نے یہ رپورٹ اس لئے شائع کی ہے تاکہ سیکولر پارٹیاں اور عوام مسلمانوں کے ساتھ کی گئی نا انصافی سے آگاہ ہوسکیں۔مسلمانوں کے ساتھ ہر شعبۂ زندگی میں ظلم ہوا ہے ،ان کی آبادیوں میں نہ اسکول ہیں ،نہ اسپتال اورنہ بینک کی سہولیات ہیں،ان کا ڈراپ آئوٹ ریٹ سب سے زیادہ ہے ،ان کے لیے مختص بجٹ بھی نہیں دیا جاتا ،بنگال جیسی ریاست نے 2021میںمسلمانوں کے لیے 300کروڑ روپے خرچ کیے ہیں اور اتر پردیش میں صرف21کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں ،مدرسوں کے اساتذہ کو دوسال سے زیادہ عرصے سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

ہم تمام سیکولر پارٹیوں اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس رپورٹ کا مطالعہ کریں ،اپنا جائزہ لیں اور اپنے مینی فیسٹو میں اس کے مطابق مسلمانوں کی ترقی کے لیے لائحۂ عمل بنائیں اور نا انصافی کا ازالہ کریں ،حکومت کو چاہئے کہ وہ مسلم علاقوں میں زیادہ زیادہ سے اسکول کھولے،بینک قائم کرے ،ہجرت کرنے والے مسلمانوں کے لیے اسکیم لائے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش ملک کا بڑا صوبہ ہے جہاں ملک کی آبادی کا 16فیصدحصہ رہتا ہے ،اس میں مسلمانوں کی آبادی 19.25فیصد ہے ،جب کہ ملک میں مسلمانوں کا تناسب 14.5فیصد ہے ،یہاں ریاستی یونیورسٹیوں اور کالجز کے علاوہ 44 سینٹرل یونیورسٹیاں ہیں ،یہاں بنارس ہندو یونیوسٹی،الہٰ آباد یونیورسٹی،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دارلعلوم دیوبند جیسے مؤقر ادارے موجود ہیں پھر بھی۔41فیصدی مسلمان ناخواندہ ہے.قومی سطح پر یہ تناسب 34فیصد ہے۔28.49فیصدمسلمان پرائمری تک اور16 فیصدمسلمان مڈل تک تعلیم پاتے ہیں۔اور4.4فیصد ہی مسلمان یونیورسٹی تک جاتے ہیں۔

روزگار کے معاملے میں قومی تناسب 31فیصد کے مقابلے میں اتر پردیش کا تناسب 25فیصدہے اور مسلمانوں کی اکثریت معمولی کام کرکے گزارہ کرتی ہے۔دولت اور ملکیت کے معاملے میں2014-15کی اسٹڈی کے مطابق 58فیصد مسلمانوں کے پاس زمین نہیں ہے۔غربت کے معاملے میں 2009-10کا نیشنل سیمپل سروے بتاتا ہے کہ ریاست میں مسلمانوں کی فی خاندان آمدنی محض 752روپے ہے حالانکہ قومی سطح پر یہ 988روپے ہے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر وینکٹانارائن موٹو کوری،انجنا دواکر، ڈاکٹر امیر اللہ خان اور مسٹر پی سی موہنن نے رپورٹ کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یوپی مجلس کے صدر شوکت علی ،صدر دہلی مجلس کلیم الحفیظ،قومی ترجمان وارث پٹھان اورعاصم وقار بھی شریک تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN