حیدرآباد، (ایجنسی)
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تاریخ کو صحیح طریقے سے نہیں بتایا گیا اور اسے درست کرنے کا وقت آگیا ہے۔سنگھ کے سہ سرکاریواہ (جوائنٹ جنرل سکریٹری) ڈاکٹر منموہن ویدیا نے جمعہ کو یہاں سنگھ کی سہ روزہ رابطہ میٹنگ کے آخری دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں ہماری بھرپور ثقافت کو نظر انداز کیا گیا۔نئے بچوں کو ہندوستان کی روحانی ثقافت سے متعارف کرایا جانا چاہئے۔











