اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آپ کی خاموشی نفرت انگیز آواز وں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، IIMکے ٹیچروں وطلباء کا مودی کو خط

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آپ کی خاموشی نفرت انگیز آواز وں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، IIMکے ٹیچروں وطلباء کا مودی کو خط
103
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کرناٹک ؍ احمد آباد :(ایجنسی)

آئی آئی ایم بنگلور اور احمد آباد کے ٹیچروں اور طلباء نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتوں پر حملے بڑھ رہے ہیں اور ان کے خلاف نفرت انگیز باتیں کہی جا رہی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات پر وزیر اعظم کی خاموشی نفرت پھیلانے والی آوازوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

بتادیں کہ پچھلے کچھ دنوں میں کرناٹک میں عیسائیوں پر حملوں کے واقعات ہوئے ہیں جن میں ہری دوار میں منعقدہ مبینہ’دھرم سنسد ‘میں مسلمانوں کے قتل عام کی بات کی گئی تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی بُلّی بائی ایپ کو لے کر ماحول کافی گرم ہے۔ خط پر 183 افراد کے دستخط ہیں جن میں سے 13 ٹیچر اور باقی طلباء ہیں ۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر آپ کی خاموشی مایوس کن ہے کیونکہ ہم ملک کی کثیر الثقافتی تہذیب کا احترام کرتے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں آپ کی خاموشی سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک کو تفرقہ انگیز قوتوں سے دور رکھیں۔

خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہمارا آئین ہمیں بغیر کسی خوف اور شرم کے اپنے مذہب پر وقار کے ساتھ عمل کرنے کا حق دیتا ہے، لیکن اب ہمارے ملک میں خوف کا عالم ہے، حالیہ دنوں میں گرجا گھروں سمیت عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے اور ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دعوت دی جا رہی ہیں۔ یہ سب کچھ بغیر کسی مناسب عمل کے اور بغیر کسی خوف کے کیا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک ایسا ہندوستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں اپنے تنوع کی مثال بنے۔

آئی آئی ایم بنگلور کے پانچ اساتذہ نے یہ خط تیار کیا ہے جس پر 183 لوگوں کے دستخط ہیں۔ پیپر تیار کرنے والے اساتذہ میں پرتیک راج (اسسٹنٹ پروفیسر آف اسٹریٹیجی)، دیپک ملگھن (ایسوسی ایٹ پروفیسر، پبلک پالیسی)، دلہیا منی (ایسوسی ایٹ پروفیسر، انٹرپرینیورشپ)، راج لکشمی وی مورتی (ایسوسی ایٹ پروفیسر، سائنس) اور ہیما سوامی ناتھن (ایسوسی ایٹ پروفیسر پبلک پالیسی ) شامل ہیں ۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، IIM بنگلور کے استاد پرتیک راج نے یہ خط اس وقت لکھا جب طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے محسوس کیا کہ خاموش رہنا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت عرصے سے مرکزی دھارے نے نفرت کی آوازوں کو معمولی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ اسی لیے آج ہم یہاں موجود ہیں۔

آئی آئی ایم بنگلور کے فیکلٹی ممبران میں جنہوں نے اس خط پر دستخط کیے ہیں، ایشور مورتی ہیں جوڈیسکیشن سائنس کے پروفیسرہیں ۔ اس علاوہ اس میں کنچن مکھرجی بھی شامل ہیں۔ ارپت ایس (اسسٹنٹ پروفیسر، پبلک پالیسی)، راہل ڈے (پروفیسر، انفارمیشن سسٹم)، سائی یاورم (پروفیسر آف اسٹریٹجی)، راج لکشمی کامتھ (ایسوسی ایٹ پروفیسر، پبلک پالیسی)، رتوک بنرجی (ایسوسی ایٹ پروفیسر، اکنامکس اینڈ سوشل سائنس)اور مان سوانی بھلا (ایسوسی ایٹ پروفیسر، اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز)شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خط میںآئی آئی ایم احمد میں پڑھانے والے پروفیسر انکور سرین (پبلک سسٹم گروپ)، پروفیسر نودیپ ماتھر اور پروفیسر راکیش بسنت (اکنامکس) کے دستخط بھی شامل ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN