اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ:فساد متاثر ین کے ساتھ معاوضے کے نام پر بھدا مذاق

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
تریپورہ:فساد متاثر ین کے ساتھ معاوضے کے نام پر بھدا مذاق
96
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مسیح الزماں انصاری

اکتوبر2021 میں تریپورہ میں ہونے والے مسلم مخالف تشدد میں، وشو ہندو پریشد کی ریلی میں شامل فسادیوں کے ذریعہ شمالی تریپورہ کے رووا پانیساگر میں مسلمانوں کی 8 دکانوں کو جلانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جلی ہوئی دکانوں کے متاثرین کو 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی مناسب معاوضہ نہیں ملا کہ وہ دوبارہ دکان شروع کر سکیں۔

متاثرینمسلمان دکانداروں نے انڈیا ٹومارو کو بتایا کہ واقعہ کے دو ماہ سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی پانیساگر میں جلائی گئی ان کی دکانوں کا مناسب معاوضہ نہیں ملا ہے۔

متاثرین دکانداروں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ نقصان کا غلط تخمینہ لگا کر بہت کم معاوضہ دے کر معاملہ رفع دفع کیا گیا تاہم معاوضے کی رقم سے دوبارہ دکان شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔

جس متاثرہ کو 14 لاکھ کا نقصان ہواتھا اسے صرف 56 ہزار معاوضہ ملا ہے۔جس کا 5لاکھ نقصان ہوا تھا اسے 26 ہزار معاوضہ کی رقم دی گئی ۔ اسی طرح دیگرمتاثرین کو بھی نقصان کا بہت ہی کم حصہ ملاہے۔

اس معاملے پر پانیساگر کے ایم ایل اے بنوئے بھوشن داس سے انڈیا ٹومارو نے کئی بار بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

انڈیا ٹومارو سے بات کرتے ہوئے، غم زدہ امیر الدین کہتے ہیں،’ہمیں انتظامیہ سے مزید معاوضہ ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔‘

امیرالدین کا مزید کہنا ہے کہ ’ویسے تو معاوضے کی رقم پوری طرح سے نہیں ملی لیکن کم از کم اگر انتظامیہ ہمارے نبی کو گالی دینے والوں کے خلاف کچھ کارروائی کرتی تو ہمیں کچھ راحت مل جاتی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دکانیں جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی تو متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی طرف سے اصل ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا، جن کو ہم جانتے تھے اور جن کے نام پولیس کو دیے گئے تھے۔

پانیساگر کے ایس ڈی ایم رجت پنت نے متاثرین کو معاوضہ دینے کے سوال پر انڈیا ٹومارو کو بتایا کہ، ’آتشزدگی کے واقعے کا اندازہ لگانے اور متاثرین تک پہنچانے کے بعد ہی معاوضے کی رقم کا تعین کیا گیا تھا۔ متاثرین کو پہنچنے والے نقصان کے مطابق معاوضہ دیاجاچکا ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں کہ متاثرین الزام لگاتے ہیں کہ انہیں ہونے والے نقصان کے مقابلے میں معاوضہ کی رقم بہت کم ہے، پانیساگر کے ایس ڈی ایم رجت پنت نے کہا، ’حکومت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت معاوضہ دیا ہے لیکن اگر کوئی متاثر محسوس کرتا ہے کہ اگر اسے مناسب معاوضہ کی رقم نہیں ملی ہے۔ وہ دفتر سے یا مجھ سے رابطہ کر کے رقم کی مانگ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کی بنیاد پر ریاست میں مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو نشانہ بنایا گیا تھا، مساجد کو نذر آتش کیا گیا اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیز ریمارکس کیے گئے تھے۔

یہ منصوبہ بند حملے ایک ہفتے تک جاری رہے اور تمام حملے مبینہ طور پر ہندوتوا تنظیموں، وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے کیے تھے۔ اسی وقت ہزاروں عسکریت پسند ہندو ہجوم نے ریلی نکالی اور رووا پانیساگر پہنچے اور مسلمانوں کی آٹھ دکانیں جلا دی گئیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن متاثرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

(بشکریہ: انڈیا ٹو مارونیٹ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN